• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. عبدالرحمن لاہوری

    اہل الحدیث فکر کی فقہ کے متعلق کتب کی تفصیلات درکار ہی

    میں آپ کی بات سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں بلکہ مزید یہ اضافہ کرتا ہوں کہ امام بخاری کے قائم کردہ ابواب میں سے ان کی فقہ جمع کرکے علماء نے کچھ مجموعات بھی مرتب کئے ہیں جیسے "فقه البخاري" اور "اختيارات الإمام البخاري الفقهية" جس سے معلوم ہوتا ہے کہ امام صاحب نہ صرف خود فقیہ و مجتہد تھے بلکہ انہوں نے...
  2. عبدالرحمن لاہوری

    اہل الحدیث فکر کی فقہ کے متعلق کتب کی تفصیلات درکار ہی

    ایک مسئلہ ہے کہ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ازروئے فقہ حنفی مسجد میں کتبے وغیرہ سامنے دیوار پر آویزاں کرنے جائز ہیں یا نہیں جبکہ وہ مخل ہوں اور کسی قبر یا مزار کی تصویر لٹکانا شرعاً کیسا ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله،...
  3. عبدالرحمن لاہوری

    اہل الحدیث فکر کی فقہ کے متعلق کتب کی تفصیلات درکار ہی

    آپ نے یہ جو فرمایا کہ باب کا عنوان ایسا رکھتے ہیں جس سے کوئی نا کوئی مسئلہ واضح ہوتا ہو اسی سے تو امام بخاری کا مذہب ظاہر ہوتا ہے مثال کے طور پر امام صاحب نے باب قائم کیا ہے "باب مسح الرأس كله لقول الله تعالى: وامسحوا برؤوسكم" اس سے امام صاحب کا مذہب صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پورے سر کے مسح کے قائل...
  4. عبدالرحمن لاہوری

    اہل الحدیث فکر کی فقہ کے متعلق کتب کی تفصیلات درکار ہی

    پیارے بھائی معاف کیجئے گا مگر صحیح بخاری فقہ کی کتاب نہیں ہے یہ حدیث کی کتاب ہے البتہ اس کے ابواب سے امام بخاری رحمہ اللہ کا فقہی مذہب و آراء ضرور ظاہر ہوتی ہیں۔ امام شوکانی رحمہ اللہ کی کتاب الدرر البهية بلاشبہ نہایت عمدہ فقہی متن ہے جس کی شرح امام صاحب نے خود الدراري المضية شرح الدرر البهية کے...
  5. عبدالرحمن لاہوری

    وہابیت کیا ہے؟

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ لفظ "وہابیت" کے متعلق سعودی مستقل فتوی کمیٹی سے سوال ہوا: سوال: وہابیت کیا ہے؟ جواب: "وہابیت" ایک ایسی اصطلاح ہے جسے امام محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کے مخالفین ان کی دعوت پر چسپاں کرتے ہیں؛ ایسی دعوت جو توحید کو شرک سے علیحدہ کرتی ہے اور تمام طریقوں کا رد کرتی...
  6. عبدالرحمن لاہوری

    مسئلہ تحکیم / کیا تشریع عام کفر اکبر ہے؟؟؟

    وعلیکم السلام جناب! یہی سوال تو میں اہل علم سے کر رہا ہوں کہ جس شخص کا مرجع و مصدر ہی غیر اللہ کا قانون ہو اس کا کیا حکم ہے؟ کیا شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ اور دیگر نامور علماء کرام نے تو اس کو کفر اکبر نہیں قرار دیا؟
  7. عبدالرحمن لاہوری

    مسئلہ تحکیم / کیا تشریع عام کفر اکبر ہے؟؟؟

    محترم علوی صاحب آپ نے ماشاءاللہ میری کسی حد تک رہنمائی فرمائی ہے لیکن میرا مرکزی سوال وہیں کھڑا ہے اور وہ یہ کہ تحکیم بغیر ما انزل اللہ کس صورت میں کفر ہوگا یعنی اس کا ادراک ہمیں کیسے ہوگا؟ پھر یہ کہ کیا یہ کفر خارج عن الملۃ والا کفر ہوگا یا کفر دون کفر؟ مجتہد مخطی والی مثال کفایت نہیں کرتی...
  8. عبدالرحمن لاہوری

    مسئلہ تحکیم / کیا تشریع عام کفر اکبر ہے؟؟؟

    جناب راجا صاحب آپ کی آمد کا شکریہ! میں نے محترم شیخ ابو الحسن علوی صاحب کی پوسٹ پڑھلی تھی لیکن میرا سوال کچھ اور تھا۔ دوسری بات یہ کہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ میرا علم ناقص ہے اور پھر تکفیر کا موضوع نہایت نازک ہے میں اس پر کلام نہیں کرسکتا اختلاف یا اتفاق کرنا تو درکنار۔ میں تو صرف ایک...
  9. عبدالرحمن لاہوری

    مسئلہ تحکیم / کیا تشریع عام کفر اکبر ہے؟؟؟

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ سب سے پہلے تو میں اپنی کم علمی کا عذر پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں آپ لوگ مسئلہ کو سمجھنے میں میرے ساتھ تعاون کریں گے۔ دوسری بات یہ کہ آپ لوگوں کی بحث سے میرے ذہن میں کچھ سوالات پیدا ہوئیں ہیں لیکن میں فالحال کسی کتاب کا مطالعہ نہیں کرنا چاہتا لحاظہ گزارش ہے کہ ادھر ہی...
  10. عبدالرحمن لاہوری

    عربی سیکھنے کیلئے ویڈیو دروس

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ learn arabic course urdu یہ دروس یوٹیوب پر موجود ہیں لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یوٹیوب فالحال ہمارے ہاں بند ہے۔
  11. عبدالرحمن لاہوری

    کسی ایک مذہب کی تقلید کرنے کا حکم

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ آج امت میں دیگر اعتقادی، فکری اور عملی گمراہیوں کے علاوہ ایک گمراہی تقلید شخصی کی بھی پھیلی ہوئی ہے۔ ویسے تو متقدمین ائمہ فقہاء و محدثین میں سے کوئی بھی اس کا قائل نہیں رہا لیکن ان کے اقوال ذکر کرنے سے پہلے ہم ذرا عصر حاضر کے نامور کبار علماء کے اقوال کی طرف نظر ڈالتے...
  12. عبدالرحمن لاہوری

    فقہ میں وجه الدلالة سے کیا مراد ہے؟

    کچھ دیر قبل میں نے ایک صاحب علم سے وجہ الدلالۃ کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: وجه الدلالة اي كيفية الاستدلال يعني من اين وكيف استدللنا بهذا الدليل یعنی جو نص (کتاب و سنت) دلیل کے طور پر ذکر کی گئی اس سے کس طرح اور کہاں سے استدلال کیا گیا ہے۔ گویا کسی نص سے استدلال کرنے کی کیفیت کو وجہ...
  13. عبدالرحمن لاہوری

    سیرت امام السنہ احمد بن حنبل رحمہ اللہ

    امام السنہ فقیہ الامہ احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی سیرت کو "فقہاء" کے سیکشن میں اسلئے شامل کیا کہ بہت سے متعصب حضرات خاص طور پر زاہد کوثری جیسے متعصب حنفیوں نے امام صاحب کو فقیہ ماننے سے انکار کیا ہے اور انہیں محض ایک محدث کہا ہے اور یہ کہا کہ عدم فقاہت کی وجہ امام صاحب کی فقہی رائے معتبر نہیں۔...
  14. عبدالرحمن لاہوری

    سیرت امام السنہ احمد بن حنبل رحمہ اللہ

    امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ (۱۶۴۔۲۴۱ھ) ابو عبد اللہ الشیبانی، بغداد میں ربیع الاول ۱۶۴ ھ میں پیدا ہوئے۔ اپنے دور کے سب سے بڑے عالم حدیث، مجتہد تھے۔ سنت نبوی سے عملی وعلمی لگاؤ تھا اس لئے امت سے امام اہل السنۃ کا لقب پایا۔ زہد واستغناء ایسا مثالی تھا کہ جذبہ جہاد سے ہر وقت معمور رہتے۔ آپ کے...
  15. عبدالرحمن لاہوری

    مرکز التربیه الاسلامیه تخصص کی عظیم انٹرنیشل درس گاه

    شیخ یہاں پر حدیث کے علاوہ اور کن کن علوم میں تخصص کروایا جاتا ہے؟ کیا لغت عربی، فقہ اور اصول فقہ میں بھی تخصص کروایا جاتا ہے؟
  16. عبدالرحمن لاہوری

    مختلف مجالس میں تین متفرق طلاقوں کا حکم

    دیگر علماء کے اقوال بھی نقل کردی جئیے جو اس کے وقوع پزیر ہونے کے قائل ہیں اور اس مسئلے میں دلائل کے ساتھ وضاحت کس کتاب میں ملے گی؟
  17. عبدالرحمن لاہوری

    سکائیپ پر علماء و مفتیان سے روابط پیدا کئے جائیں

    مجھے خدشہ ہے کہ آپ کا فون سکائیپ کو سپورٹ نہیں کرے گا اس لئے کہ سکائیپ کی لسٹ میں آپ کا فون درج نہیں ہے مزید معلومات کیلئے یہ لسٹ دیکھیئے: free image hosting"] free image hosting[/URL]
  18. عبدالرحمن لاہوری

    سکائیپ پر علماء و مفتیان سے روابط پیدا کئے جائیں

    جی بالکل ہو سکتا ہے لیکن صرف ان موبائلوں پر جو اس کو سپورٹ کرتے ہیں جیسے galaxy اور iphone وغیرہ۔
  19. عبدالرحمن لاہوری

    مختلف مجالس میں تین متفرق طلاقوں کا حکم

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ اس مسئلے کا تو ہمیں بخوبی علم ہے کہ ایک مجلس میں تین طلاقیں ایک ہی طلاق رجعی شمار ہوتی ہیں مگر سوال یہ ہے کہ اگر مجالس مختلف ہوں تب تین طاقوں کا کیا حکم ہے یعنی تین مختلف اوقات میں تین متفرق طلاقیں دی جائیں تو کیا وہ تین شمار ہونگی۔ مثلا زید نے اپنی بیوی کو اپنے گھر میں...
Top