الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
السلام علیکم،
برادر @عبدالرحمن بھٹی
مجھے آپ سے ذاتی واقفیت نہیں ہے لیکن عمومًا مبتدی اور نوجوان حضرات جب انٹرنیٹ پر تشریف لاتے ہیں تو جوشِ تبلیغ میں ایسے ہی مسائل پر طبع آزمائی فرمایا کرتے ہیں۔ گوگل کو تکلیف دے کر دیکھ لیجیے یہ پامال موضوعات ہیں، طرفین کے دلائل کا انبار آپ کو مل جائے گا۔...
السلام علیکم،
شیخ @رفیق طاھر
آپ نے تسلی بخش جواب دیا ہے۔ جزاک اللہ خیرا۔
میں جاننا چاہتا ہوں کہ آجکل سمارٹ گلاسز کی صورت میں ایسی ڈیوائسز بھی دستیاب ہیں یا عنقریب دستیاب ہوں گی ان شاء اللہ، جن کو پہن کر مصحف کو اٹھانے کی یا مصحف کو پاس رکھ کر اس میں سے دیکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ اس...
بالکل درست فرمایا شیخ محترم۔ میرے ایک جاننے والے ہیں جنہوں نے شیخ السدیس کی کیسٹس سن سن کر قرآن مجید یاد کر لیا تھا، وہ بھی آپ کی بات کی تائید کرتے ہیں۔نقل آخر نقل ہی ہوتی ہے کبھی اصل کا مقام نہیں لے سکتی۔ قرآن مجید کو بلاتکلف فطری انداز میں تدبر کے ساتھ اور تجوید کے قواعد کا لحاظ رکھتے ہوئے...
شیخ محترم،
آپ نے جو نکات اٹھائے ہیں ویڈیو میں ان پر تفصیل سے بات کی گئی ہے، اس ساری بحث کو یہاں نقل کرنا دشوار ہے ،اسی لیے لنک دے دیا تھا کہ عربی جاننے والے حضرات استفادہ کر سکیں۔
جو حضرات داڑھی کو مطلقا چھوڑنے کو درست سمجھتے ہیں وہ بصد شوق اس پر عمل پیرا ہوں۔ مجتہد بہرحال ایک اجر کا مستحق ہوتا...
السلام علیکم،
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ حج اور عمرے پر داڑھی کٹوا دیتے تھے۔ معلوم ہے کہ اس زمانے میں حج کے موقع پر نہ صرف صحابہ کرام کی اکثریت موجود ہوتی تھی بلکہ تابعین سمیت عام مسلمان بھی بکثرت موجود ہوتے۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ عین اس اجتماع کے بیچ میں بالشت سے زیادہ داڑھی کٹوا دیا...
کسی دوسرے تھریڈ میں رفع الیدین بعد الرکوع کی بحث میں علماء کے فتاویٰ پیش کر چکا ہوں کہ رفع الیدین کرنا افضل اور سنت سے قریب تر ہے لیکن اگر کوئی نہ کرے تو اس کی نماز ہو جاتی ہے۔میں نے جس کتاب کا لنک دیا تھا اس میں صفحہ 808 سے 824 تک کا ٹھنڈے دل کے ساتھ مطالعہ کیجیے۔ وقت کی کمی کی وجہ سے طویل گفت...
السلام علیکم،
بھائی عبدالرحمٰن، اس لنک سے کتاب اتاریے اور اس میں متعلقہ مقام کا مطالعہ کیجیے۔ امید ہے آپ کے سوالوں کا جواب مل جائے گا ان شاء اللہ۔
http://waqfeya.com/book.php?bid=532
والسلام علیکم
مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے صلاح الدین رحمہ اللہ کے حوالے سے جو واقعہ پڑھا تھا اس میں ذکر نماز عصر میں امامت کا ذکر تھا چنانچہ یہ بعید از قیاس ہے کہ ان کی قراءت سے سننے والوں کی ہچکیاں بندھ جاتیں۔
السلام علیکم،
ایک رات میں اپنے گھر والوں کے ساتھ باہر نکلا تو سڑک کے کنارے جھاڑیوں میں سے بلی کا یک بچہ سامنے آ گیا اور اٹکھیلیاں کرنے لگا۔ پھر ہمارے آگے آگے چلتا اور شرارتیں کرتا ہمارے گھر تک آ گیا۔ ہم نے اسے دودھ ڈالا اور چند ہی دنوں میں وہ گھرانے کا حصہ بن گیا۔ ہم کسی کے گھر جاتے تو وہ آگے...
السلام علیکم، کراچی سے ایک ہفت روزہ تکبیر کے نام سے نکلتا تھا جو 17 اگست کے موقع پر ضیاء الحق نمبر شائع کرتا تھا۔ صلاح الدینؒ اس کے مدیر تھے۔ کسی جگہ پڑھا تھا کہ اس واقعے کے راوی صلاح الدینؒ ہی تھے، ٹھیک سے یاد نہیں کہ یہ بات تکبیر میں شائع ہوئی تھی یا کسی دوسری جگہ پڑھی تھی۔
عطاء الحق قاسمی اپنے آج کے کالم میں لکھتے ہیں:
’’حضور نبی اکرمؐ کی تعلیمات عام کرنے کے دعوے دار مبلغین نے حضورؐ کے امتیوں کے لئے کبھی کوئی آسانیاں پیدا کیں یا ان کے لئے صرف تعزیرات کی تلاش ہی میں سرگرداں رہے؟ آسانیاں انہوں نے صرف معاشرے کے مجرموں کے لئے تلاش کیں، پنج وقت نماز پڑھ لو، حج کرلو،...
السلام علیکم،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی حیات طیبہ میں ایک بھی مثال ایسی نہیں ملے گی کہ انہوں نے اللہ کے سوا کسی نبی، ولی، فرشتے کو پکارنے کی ترغیب دی ہو۔ جتنے خود ساختہ ولی لوگوں نے قبر فروشی کا بزنس چلانے کے لیے بنا رکھے ہیں ان کی کیا نسبت ہو سکتی ہے ابو الانبیاء ابراھیم علیہ...
السلام علیکم،
برادر عبدالرحمٰن، اگر آپ کی مراد یہ ہے کہ فقہی اختلافات کا حل تقلیدِ جامد میں پنہاں ہے تو یہ ٹھیک نہ ہو گا۔ خود فقہائے احناف کے اندر نماز کے مسائل پرکئی متضاد موقف پائے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ امام کے پیچھے سورۃ الفاتحہ پڑھنے سے مطلقًا منع کرتے ہیں لیکن...