الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے یہ حکم دیا:
قُلْ اِنَّ صَلَاتِيْ وَنُسُكِيْ وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِيْ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ۱۶۲ۙ لَا شَرِيْكَ لَہٗ۰ۚ وَبِذٰلِكَ اُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِـمِيْنَ۱۶۳ (الانعام:۱۶۲۔۱۶۳)
آپ فرما دیجیے بالیقین میری نماز اور میری ساری عبادت اور میرا...
(۱) شرک فی العبادت:
یعنی عبادت میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ دوسرے کو شریک کرنا، کہ جس طرح اللہ تعالیٰ عبادت کا مستحق ہے، اسی طرح دوسرے کو بھی مستحق سمجھنا، جیسے نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ، رکوع، سجدہ کرنا، ہاتھ باندھ کر کھڑا ہونا، ان سے دعائیں مانگنا نذر و نیاز وغیرہ اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے، اب کسی زندہ...
خطبہ ــ 12
توحید کی خوبی اور شرک فی العبادت کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ اللھم لک الحمد انت قیم السموات والارض ومن فیھن ولک الحمد انت ملک السموات والارض ومن فیھن ولک الحمد انت نور السموات والارض ومن فیھن ولک الحمد انت الحق ووعدک الحق ولقآء ک حق وقولک حق والجنۃ حق والنار حق والنبیون حق ومحمد...
مولانا حالی مرحوم نے کیا ہی خوب نقشہ کھینچا ہے :۔
ہے اک ذات واحد عبادت کے لائق
زباں اور دل کی شہادت کے لائق
اسی کی ہے سرکار خدمت کے لائق
اسی کے ہیں فرمان اطاعت کے لائق
لگاؤ تو لَو اپنی اس سے لگاؤ
جھکاؤ تو سر اس کے آگے جھکاؤ
اسی پر ہمیشہ بھروسہ کرو تم
اسی کے سدا عشق کا دم بھرو تم...
توحید فی الذات:
خدا تعالیٰ کی ذات کو سب عیوب و نقائص سے خالی اور بے مثل ماننے کا نام توحید ذاتی ہے، اور اس توحید کی تکمیل دو امور پر موقوف ہے ایک امر یہ کہ اللہ جل شانہ کی ذات کو مختلف اور متعدد اجزا سے مرکب اور مجسم تسلیم نہ کیا جائے، یعنی خدا تعالیٰ ایک ہے اس لحاظ سے کہ وہ مرکبات کی طرح اجزا...
وَاِلٰـہُكُمْ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ۰ۚ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ۔ (البقرہ:۱۶۳)
لوگو! تمہارا صرف ایک ہی معبود ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ بہت رحم کرنے والا بڑا مہربان ہے۔
وَقَالَ اللہُ لَا تَتَّخِذُوْٓا اِلٰـہَيْنِ اثْـنَيْنِ۰ۚ اِنَّمَا ہُوَاِلٰہٌ وَّاحِدٌ۰ۚ فَاِيَّايَ...
خطبہ ــ 11
توحید کے بیان میں
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ الحمد للہ نحمدہ ونستعینہ و نستغفرہ ونومن بہ ونتوکل علیہ ونعوذ باللہ من شرور انفسنا و من سیّاٰت اعمالنا من یھدہ اللہ فلا مضل لہ ومن یضللہ فلا ھادی لہ و نشھد ان لاالہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ و نشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ ارسلہ بالحق بشیراً و...
اس واقعہ سے ہمیں معلوم ہوا، کہ اس ننھے سے کیڑے میں سارے وہ اعضا موجود ہیں، جن سے وہ دیکھتا ہے، ضرور اس کی آنکھ میں وہ نورانی پٹھے اور مختلف ساخت کے پرزے موجود ہیں، جو ایک بڑی آنکھ میں ہوتے ہیں، پھر وہ عضو رئیس بھی اس میں موجود ہے، جس سے صاف راستہ دیکھنے کے علاوہ یہ بھی ادراک کرتا ہے، کہ روک...
چیونٹی سے خدا کی ہستی ثابت ہوتی ہے:
تم چیونٹی کو دیکھتے ہو، کہ ایک ننھی سی جان ہے جس کو دیکھ کر بڑے بڑے عقل مندوں کی عقلیں دنگ رہ جاتی ہیں، سر،گردن، جبڑے، آنکھ، کان، ناک، پیٹ، پیٹھ، معدہ وغیرہ جو بڑے بڑے جانوروں میں پائے جاتے ہیں، ان کے ننھے سے بدن میں سب موجود ہیں، بہت سے حصے تو اتنے چھوٹے...
دودھ سے خدا کی ہستی ثابت ہوتی ہے:
تم نے گائے بھینس وغیرہ دودھ دینے والے جانوروں کودیکھا ہے تم ان کو کوڑا ، گھاس پھونس کھلاتے ہو، اور اپنے گھروں میں رکھتے ہو، صبح و شام ان سے سفید رنگ کا نہایت خوش ذائقہ ، خوشبودار دودھ نکالتے ہو، جس میںسے بہت سا مکھن نکلتا ہے، دودھ گرم کرنے کے لیے اسی کی دوسری...
سچ ہے اللہ تعالیٰ ہی ہر چیز کا مالک ہے، رات دن کو اسی نے پیدا کیا، اور اپنے آپ موسم میں ان دونوں کو گھٹا تا بڑھاتا رہتا ہے، عزت و ذلت اسی کے ہاتھ میں ہے، اور زمانے میں اسی کا تصرف جاری ہے،بہار اور خزاں اسی کے حکم سے ہیں، زندہ سے مردہ کو، اور مردہ سے زندہ کو پیدا کرتا ہے، مرغی انڈے سے اور انڈا...
قرآن مجید میں فرماتا ہے:
ھُوَالَّذِيْ يُصَوِّرُكُمْ فِي الْاَرْحَامِ كَيْفَ يَشَاۗءُ۔ (آل عمران:۶)
وہی خدا ہے جوتمہاری شکل و صورت کو تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں جس طرح چاہتا ہے بناتا ہے۔
کسی کو چھوٹا کسی کو بڑا، کسی کو کالا، کسی کو گورا وغیرہ۔ ہر ایک کی صورت دوسرے سے الگ ہے، تمہاری پیدائش قدرت...
حکایت:
کسی شخص نے ایک اعرابی گنوار سے پوچھا، کہ تو نے خدا کو کس طرح پہچانا کہ وہ موجود ہے؟ اس نے جواب دیا کہ:
البعرۃ تدل علی البعیرواثرالاقدام علی المسیر فالسمآء ذات ابراج والارض ذ ات فجاج کیف لا یدلان علی الصانع اللطیف الخبیر۔
جب اونٹنی کی مینگنی سے اور نقش پا سے چلنے والا معلوم ہوتا ہے، تو...
دور جانے کی ضرورت نہیں ، آپ اپنے گریبان میں منہ ڈال کر سوچیے، کہ آپ کس چیز سے پیدا ہوئے ہیں، اور ہاتھ پاؤں وغیرہ کس طرح بنے ہیں، دنیا کے بڑے بڑے ڈاکٹر ، حکیم آپ کو اس طرح بنانے میں عاجز ہیں، معلوم ہوا کہ ان کا بنانے والا کوئی ضرور موجود ہے، قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَفِي...
خطبہ ــ 10
خدا کی ہستی کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ الحمد للہ نحمدہ نستعینہ و نستغفرہ و نؤمن بہ ونتوکل علیہ ونعوذ باللہ من شرورانفسنا ومن سیئات اعمالنا من یھدہ اللہ فلا مضل لہ ومن یضللہ فلا ھادی لہ ونشھد ان لاالہ الااللہ وحدہ لا شریک لہ ونشھد ان محمدا عبدہ و رسولہ ارسلہ بالحق بشیرا...
مسلمان کی پہچان:
مذکورہ بالا اوصاف اور ان کے علاوہ دیگر محاسن جس میں پائے جائیں گے وہی مسلمان کامل ہوگا اور یہی اوصاف اس کی شناخت اور پہچان کے اسباب ہوں گے، تو مسلمان وہ ہے، جس کا ظاہر و باطن پاک و صاف ہو، اور خدا پر اور رسول پر اور مبدا ومعاد پر ایمان رکھتا ہو، اور اسلامی فرامین و احکام پر...
پھر راوی نے یہ آیت پڑھی:
ومن یبتغ غیر الاسلام دینا فلن یقبل منہ وھو فی الاخرۃ من الخاسرین۔
(اللہ تعالیٰ فرماتا ہے)جو طلب کرے سوائے اسلام کے اور کسی دین کو، وہ دین اس سے نہ قبول کیا جائے گا، اور وہ آخرت میں گھاٹا پانے والوں میں سے ہے۔ (عن ابی ھریرہ، ابن کثیر، مشکوۃ)
یعنی بندوں کے نیک اعمال قیامت...
مذہب بدلنے والا ضرور اس بات کا خواہش مند ہوتا ہے ، کہ پہلے مذہب میں رہ کر جو بدعنوانیاں سرزد ہوئی ہیں دوسرے مذہب میں داخل ہونے سے سب معاف ہوجائیں، اس چیز کی گارنٹی صرف اسلام میں ہے، کہ داخل ہوتے ہی ماقبل اسلام کے سب کوتاہیاں بخش دی جاتی ہیں، اور اسلام میں داخل ہونے والا ایسا ہو جاتاہے، کہ اس نے...
یہی دین اسلام نجات کا ذریعہ ہے، جس نے سچے دل سے اسے قبول کر لیا، اور اس کے حکموں پر صحیح طرح سے عمل کیا، اس کے سارے گناہ معاف ہو جاتے ہیں، چنانچہ عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں،
لماجعل اللہ الاسلام فی قلبی اتیت النبی ﷺ فقلت ابسط یمینک فلابایعک فبسط یمینہ قال فقبضت یدی قال مالک یا عمرو قال...