الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
دوسری حدیث میں ہے تم اچھے لوگ ہو اگر تم شرک نہ کرتے، تم کہتے ہو جو اللہ چاہے اور فلاں چاہے، غیر خدا کو خدا کے ساتھ شریک اور برابر کرنے کو ''ند'' کہتے ہیں، جس کی ممانعت قرآن مجید میں آتی ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
يٰٓاَيُّہَا النَّاسُ اعْبُدُوْا رَبَّكُمُ الَّذِىْ خَلَقَكُمْ وَالَّذِيْنَ مِنْ...
طفیل بن سنجرہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے سوتیلے بھائی فرماتے ہیں، کہ میں نے خواب میں چند آدمیوں کو دیکھا، میں نے ان سے پوچھا، تم کون ہو؟ انہوں نے کہا ہم یہودی ہیں، میں نے کہا افسوس ! تم میں یہ بڑی خرابی ہے،کہ تم حضرت عزیر علیہ السلام کو خدا کا بیٹا کہتے ہو، انہوں نے کہا، تم بھی ا چھے لوگ ہو،...
خطبہ ــ 15
توحید اور شرک فی العادت کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ الحمد للہ الذی لہ ما فی السموات وما فی الارض ولہ الحمد فی الاٰخرۃ وھو الحکیم الخبیرط یعلم ما یلج فی الارض وما یخرج منھا وما ینزل من السماء وما یعرج فیھا وھو الرحیم الغفور عالم الغیب لا یعزب عنہ مثقال ذرّہ فی السموات ولا فی الارض...
حدیث قدسی میں ہے، کہ رسول اللہ ﷺ نے بیان فرمایا:
ان اللہ تبارک و تعالٰی یقول یعبادی کلکم مذنب الا من عافیت فاسئلونی المغفرۃ فاغفرلکم ومن علم منکم انی ذوقدرۃ علی المغفرۃ فاستغفرونی بقدرتی غفرت لکم و کلکم ضال الا من اھدیت فاسئلونی الھدی اھدکم وکلکم فقیرالامن اغنیت فاسئلونی ارزقکم ولو ان حیکم...
دنیا میں خدا کے کارخانے میں نہ کسی کو دخل ہے، اور نہ تصرف کاحق ہے، قیامت میں بھی بغیر خدا کی اجازت کے کوئی کسی کے کام نہ آسکے گا، حتیٰــ کہ خویش و اقارب بھی الگ ہو جائیں گے، قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
فَاِذَا جَاۗءَتِ الصَّاۗخَّۃُ۳۳ۡ يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِيْہِ۳۴ۙ...
مولانا خرم علی صاحب نے کیا خوب فرمایا ہے :
خدا فرما چکا قرآن کے اندر
میرے محتاج ہیں پیر و پیمبر!
نہیں طاقت سوا میرے کسی میں
کہ کام آوے تمہاری بے کسی میں
جو خود محتاج ہووے دوسرے کا
بھلا اس سے مدد کا مانگنا کیا
خدا سے اور بزرگوں سے بھی کہنا
یہی ہے شرک یارو اس سے بچنا
خبر قرآن میں ہے یہ محقق
نہ...
مذکورہ بالا آیت سے اور اس کی تشریح سے بھی معلوم ہوا، کہ اللہ تعالیٰ مختار کل ہے، اور وہی مشکل کشا اور حاجت روا ہے، اور ہر کام اس کی مشیت اور ارادے سے ہوتا ہے، اور جس طرح چاہے تصرف کرتا ہے، اور اس کے علاوہ کسی میں یہ طاقت و قوت نہیں ہے، اگر اللہ تعالیٰ جیسا تصرف دوسروں میں مانے تو وہ خدا کا...
تیسری صورت یہ ہے، کہ چور پر چوری تو ثابت ہوگئی ، مگر وہ ہمیشہ کا چور نہیں ہے، اور چوری کو اس نے اپنا کچھ پیشہ نہیں ٹھہرایا، مگر نفس کی شامت سے قصور ہوگیا، سو اس پر وہ شرمندہ ہے، اور رات دن ڈرتا ہے، اور بادشاہ کے آئین کو سر آنکھوں پر رکھ کر اپنے تئیں تقصیر وار سمجھتا ہے، اور لائق سزا کے جانتا...
حقیقت ِ شفاعت:
اس جگہ ایک بات بڑے کام کی ہے، اس کو کان رکھ کر سن لینا چاہیے کہ اکثر لوگ انبیاء اور اولیاء کی شفاعت پر بہت پھولے ہوئے ہیں، اور اس کے معنی غلط سمجھ کر اللہ کو بھول گئے ہیں، سو شفاعت کی حقیقت سمجھ لینا چاہیے، شفاعت کہتے ہیں،سفارش کو، اوردنیا میں سفارش کئی طرح کی ہوتی ہے، جیسے ظاہر...
اور یہی نہیں، کہ انہیں خود اختیاری حکومت نہ ہو نہ سہی ، شرکت کے طور پر ہی ہو، نہیں شرکت کے طور پر بھی نہیں، نہ خدا تعالیٰ ان سے اپنے کسی کام میںمدد لیتا ہے، بلکہ یہ سب کے سب محتاج و فقیر ہیں، اس کے در کے غلام ا ور بندے ہیں، اس کی عظمت اور کبریائی ، عزت و بڑائی ایسی ہے، کہ بغیر اسکی اجازت کے کسی...
خطبہ ــ 14
شرک فی التصرف کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللّٰھم لک الحمد حمدا یوافی نعمک ویکافی مزید کرمک احمد ک بجمیع محا مدک ما علمت و ما لم اعلم علی جمیع نعمک ما علمت منھا وما لم اعلم وعلی کل حالط اللّٰھم صل علی محمد و علی ال محمد و بارک وسلم۔ اما بعد۔ فاعوذ باللہ من الشیطن الرجیم ط بسم اللہ...
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
واللہ لا ادری واللہ لا ادری وانا رسول اللہ مایفعل بی ولا بکم۔ (بخاری شریف)
خدا کی قسم! میں نہیں جانتا، خدا کی قسم ! میں نہیں جانتا حالانکہ میں اللہ کا رسول ہوں، کہ میرے اور تمہارے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا، مجھے معلوم نہیں۔
یعنی اللہ تعالیٰ دنیا میں کیا کرے گا، اس کی...
یہ تو ساری اسلامی دنیا جانتی ہے، کہ ہمارے نبی کریم ﷺ سے بڑھ کر مخلوق میں کوئی نہیں ہوا، اور نہ ہوگا، بلکہ آپ ﷺ کے برابر کا بھی کوئی نہیں ہوا نہ ہوگا، پھر بھی اپنی ذات کے نفع و نقصان کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتے تھے، تو دوسرے کس شمار میں ہیں، اللہ تعالیٰ اپنے نبی سے فرما رہا ہے، کہ آپ ﷺ خود...
توحید کی خوبی اور شرک فی العلم کی تردید
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ الحمد للہ المحمود بنعمتہ۔ المعبود بقدرتہ۔ المطاع بسلطانہ۔ المرھوب من عذابہ وسطوتہ۔ النافذ امرہ فی سمائہ وارضہ ۔ الذی خلق الخلق بقدرتہ۔ و میزھم باحکامہ فاعزھم بدینہ۔ واکرمھم بنبیہ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اللّٰھم صل علی محمد وعلی...
اور اسی طرح سے مال کی زکوٰۃ دینا، اور خدا کے راستے میں خرچ کرنا صرف اللہ ہی کے لیے ہے کوئی نقد و جنس یا کھانا مردوں کے نام پر یا بزرگوں کی نیاز یا جن و پری، فرشتے یا خدا کے رسول کے واسطے کرنا شرک ہے، اور اس کا کھانا ناجائز ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَۃُ...
عبادت اور نماز کے وقت مؤدب، قبلہ رخ کھڑا ہونا، اللہ ہی کے لیے ہونا چاہیے، عبادت کے وقت بیت اللہ شریف کے علاوہ کسی درخت یا پتھر یا کسی بزرگ کی قبر کی طرف تعظیماً و تکریماً ہاتھ باندھ کر متوجہ ہونا اور منہ کر کے اس کے سامنے کھڑا ہونا شرک ہے، جیسا کہ فرمایا:
فَوَلِّ وَجْھَکَ شَطْرَالْمَسْجِدِ...
اس حدیث میں جن دس باتوں کا تذکرہ ہے، ان میں سے ایک یہ ہے، کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، اور اس کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرو، یعنی خدا کے تعظیمی کاموں میں غیروں کو ہرگز شریک نہ کرو، اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی تعظیم اور بندگی یہ ہے، کہ اس کو ایک ہی جانا جائے، اگر کوئی خدا کے برابر دوسروں کو جانے...
اس معنی کی مسند احمد میں یہ حدیث آتی ہے:
ان النبی ﷺ قال ان اللہ عزو جل امر یحیی بن زکریا علیہ السلام بخمس کلمات ان یعمل بھن وان یامر بنی اسرائیل ان یعملوا بھن وانہ کادان یبطیٔ بھا فقال عیسٰی علیہ السلام انک قد امرت بخمس کلمات ان تعمل بھن وتامربنی اسرائیل ان یعملوا بھن فاما ان تبلغھن واما ان...
شرک سے بچنے کی بڑی تاکید آئی ہے، اور شرک کی چال چیونٹی کی چال سے بھی زیادہ مخفی ہے آدمی شرک کر بیٹھتا ہے، اور اس کو اس کا ا حساس نہیں ہوتا، جیسے بعض لوگ یوں کہہ دیتے ہیں، کہ جو خدا چاہے اور فلاں چاہے، یا جو خدا چاہے، اور اس کا رسولؐ چاہے، تو اس طرح کہنے سے بھی شرک پیدا ہو جاتاہے۔
تفسیر ابن...