پچھلے کچھ عرصے سے بعض احباب اور اہل علم کی طرف سے کتب بطور تحفہ وصول ہوئیں ، ہر دفعہ یہی عزم ہوتا ہے کہ ان کتابوں پر تبصرہ کروں ، بعض کتابیں پوری پڑھ ہی نہیں پاتا ، بعض پڑھ لیتا ہون ، لیکن تاثرات لکھنے میں سستی ہوجاتی ہے ، اور کچھ ایسی ہیں ، جنہیں مکمل پڑھنے کے بعد تبصرہ کرنے کے لیے مزید مطالعہ...