یہ کچرگھان
روز اک مسئلہ علم وہنر
نت نئی سوچ
نئی کھوج
نیا زاویہ فکرونظر…
ایک ہنگامہ بپا ہے
کئی دستاروں میں…
ایک ہی دین
نبی ایک
صحیفہ بھی ایک
ایک ہی راستہ
منزل بھی
طریقہ بھی ایک
ایک اللہ کے یہ ماننے والے
توبہ!
ایک دستور پہ
ہم رائے بھی ہوجائیں تو
ایک تحریک میں
ہم راہ نہیں...