الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کتاب کا نام
توہین آمیز خاکوں پر بیت اللہ الحرام سے بلند ہونیوالی صدائیں
مصنف
حافظ حسن مدنی
ناشر
مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور
تبصرہ
جیسا کہ اہل اسلام واقف ہیں کہ گذشتہ سالوں میں بعض مغربی ممالک کے اخبارات میں نبی کریمﷺ کے توہین آمیز خاکے شائع کیے گئے اور اس کے بعد یہ سلسلہ دراز ہوتا چلا گیا اور...
کتاب میں بعض تسامحات بھی ہیں۔ مثال کے طور پر فاضل مصنف نے چھ کلمات کا ذکر کیا ہے: حالانکہ حدیث میںکلمہ طیبہ لاالہ الا اللہ کا ثبوت ہے یا ایک صحابی سے یہ الفاظ ثابت ہیں: أشھد أن لا إلہ إلا اللہ وأشھد أن محمد رسول اللہﷺ رہے باقی کلمات تو انہیں کلمہ توحید، تمہید، استغفار اور ردّ کفر وغیرہ...
فاضل مصنف کو چاہئے تھا کہ وہ پہلے کتاب کو ابواب پر تقسیم کرتے، پھرہر باب کے متعلقہ مسائل اس کے تحت ذیلی ترتیب سے رقم کرتے تاکہ قاری کے لئے مزید آسانی پیدا ہوتی۔ مصنف نے کتاب کو ۶۹ عنوانات پرتقسیم کیا ہے۔ بہرحال عنوانات کی ترتیب نہایت عمدہ ہے۔ سب سے پہلے احادیث اور اقوال ائمہ اربعہ سے یہ ثابت کیا...
زیرتبصرہ کتاب نمازکے موضوع پر ہے جسے جناب اشفاق الرحمن خان نے مرتب کیا ہے۔ فاضل مؤلف اپنے دل میں دین کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اوران کی یہ کتاب نماز کے موضوع پر ایک بہترین کاوش ہے جس میں فاضل مصنف نے نمازاور اس کے متعلقہ طہارت، غسل وغیرہ تمام مسائل کو نہایت ہی عمدہ ترتیب کے ساتھ جمع کردیا ہے۔...
معراج المومنین [کتاب الصلوٰۃ]
اشفاق الرحمن خان
توحید کے بعد اسلام کا سب سے اہم اور عظیم الشان رکن نماز ہے اور نماز مؤمن کی معراج ہے۔ لیکن وہ نماز ہی حقیقی معنوں میں مؤمن کے لئے معراج ثابت ہوگی جو صلوا کما رأیتمونی أصلی کی عملی تصویر ہوگی، وگرنہ یہی نماز روزِ قیامت انسان کے منہ پر مار دی...
میں برمحل شعروں سے بھی کام لیا گیا ہے ، اور واقعات سے بھی چاشنی پیدا کی گئی۔ اعلیٰ کاغذ، نفیس پرنٹنگ، فورکلر ٹائٹل اور مضبوط جلد سے کتاب کا گیٹ اپ خوبصورت ہوجاتا ہے۔اس کتاب پرجامعۃالاحسان الاسلامیہ، کراچی کے شیخ الحدیث حضرت عبدالرزاق حفظہ اللہ نے مہر تصدیق و توثیق ثبت کی ہے، جبکہ دیباچہ پروفیسر...
فنی اعتبار سے بھی یہ کتاب ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے کہ کتاب کی اجمالی فہرست کے ساتھ ساتھ تفصیلی فہرست بھی دی گئی ہے اور ہرباب کو ایک نئے صفحہ سے شروع کرتے ہوئے ذوق جمال کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ ہر ’باب‘ بسم اللہ سے شروع ہوتاہے جس کے اگلے صفحہ پر باب نمبر، اور عنوان باب کے نیچے اس باب کے متعلقہ قرآنی...
آپ نے نماز کے موضوع پر قلم اٹھا کر الجھاؤ کے شکار حضرات کے لئے اطمینان کا راستہ نکالا ہے تاکہ وہ نماز کی ایمانی لذت حاصل کرسکیں۔ چنانچہ نماز کے متعلقہ کوئی پہلو ایسانہیں جس میںتشنگی پائی جائے۔ کتاب بارہ ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں عبادت کا بیان ہے، جس میں مقصد ِعبادت، مطلب عبادت، فلسفہ...
صلوٰۃ النبیؐ کے حسین مناظر
ابوانشاء قاری خلیل الرحمن جاوید
’ابوانشائ‘ کنیت رکھنے والے جناب قاری خلیل الرحمن جاوید جامعۃ الاحسان الاسلامیہ، منظور کالونی کراچی کے مدیر ہیں۔کراچی یونیورسٹی سے ڈبل ایم اے کر رکھا ہے۔ قبل ازیں جناب موصوف کی دو کتب ’مرد وزن کی نماز‘ اور ’مہد سے لحد تک‘ منظر...
یہ کتاب چونکہ عربی میں ہے اور اس کی شروحات بھی عربی میں ہیں۔ اس لئے عرصہ سے عمدۃ الاحکام کے ایسے ترجمہ جو عام فہم ہو، زبان سادہ اور اس کے ساتھ ضروری تشریح و توضیح ہو، کی ضرورت بڑی شدت سے محسوس کی جارہی تھی۔
اللہ جزائے خیر دے مولانا محمود احمد غضنفر کو جنہوں نے سلیس اسلوب میںاس کا ترجمہ اور...
تدوین حدیث کی تکمیل کے بعد یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا بلکہ مختلف حالات کے پیش نظر مختلف عناوین کے تحت اس کا سلسلہ جاری رہا۔ محدثین نے ان پر خصوصاً صحیح بخاری پر مستخرجات، استدراکات، شروحات اور اختصارات لکھے، مختلف عناوین پر مستقل کتب تحریر کی گئیں۔ انہیں عناوین میں سے ایک موضوع احادیث ِاحکام کا بھی...
ضیاء الکلام شرح عمدۃ الاحکام
مولانا محمود احمد غضنفر
اسلام دین فطرت ہے۔ ہمارا جو کام شریعت ِاسلامیہ کے مطابق ہوگا، وہ فطرت کے عین مطابق بھی ہے اور جو کام کتاب و سنت کے خلاف ہوگا، وہ عین فطرت کے منافی ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ اپنی شریعت کی حفاظت کا ذمہ خود اٹھایا اور اس کے بہت سے اسباب پیدا فرما...
اس مجموعہ مبارک کے مطالعہ سے برصغیر کے ایک خاص عہد میں اس دینی ابتلا کا اندازہ ہوتا ہے جس کے دفاع کے لئے حضرت مجدد نے عظیم تجدیدی کارنامہ سرانجام دیا۔ عجمی تصوف اور وحدت الوجود کی دلدل میں اُتری ہوئی امت کے بے بس افراد کو ’اثبات النبوۃ‘ اور ’مکتوبات ‘جیسی تحریروں کے ذریعے ساحل عافیت پر لانے کی...
پیش نظر کتاب ’شیخ سرہند ؒ ‘ اس تاریخ دعوت و عزیمت کے مختلف پہلوئوں کو سامنے لاتی ہے۔ اس کتاب کے فاضل مرتب جمیل اطہر سرہندی پیشے کے لحاظ سے صحافی ہیں اور دائرہ صحافت میں ان کی سرگرمیاں گذشتہ چار عشروں پر محیط ہیں۔ جمیل اطہر کے قلم میں جو جرأت و جسارت اور بیباکی کا عنصر ہے، اغلباً یہ بھی حضرت...
شیخ سرہند
جمیل اطہر سرہندی
برصغیر پاک و ہند میں تاریخ دعوت و عزیمت کا ایک روشن باب شیخ احمد سرہندی ملقب بہ مجدد الف ثانی (۱۵۶۴ئ… ۱۶۲۴ئ) سے منسوب ہے۔ مغل سلطنت نے جہاں برصغیر میں علوم و فنون اور بہت سے دوسرے ثقافتی اور تمدنی مظاہر کی بنا رکھی،وہاں علوم و افکار کے راستے اِلحاد و زندقہ کی راہ...
حصہ ششم: طلوعِ اسلام کا اسلام : اس حصہ میں یہ بتایا گیا ہے کہ طلوع اسلام کا اپنا اسلام کیسا ہے اور انکارِحدیث کے بعد وہ دوسرے مسلمانوں کو کس طرح کے اسلام کی راہ دکھانا چاہتا ہے، اس حصے کے ابواب یہ ہیں : (۱) طلوعِ اسلام کا ایمان بالغیب (۲) طلوعِ اسلام اور ارکانِ اسلام (۳) وحی الٰہی سے روشنی حاصل...
حصہ چہارم: دوام حدیث : یہ حصہ اسلم جیراج پوری کے ان مقالات کے جواب میں لکھا گیا ہے جو ’مقام حدیث‘ میں مندرج ہیں۔ فن حدیث میں تشکیک کے جن پہلوئوں پر گفتگو کی گئی ہے وہ یہ ہیں: روایت ِحدیث، کتابت وتدوین حدیث، تنقید ِحدیث، اصولِ حدیث، دلائل حدیث اور وضع حدیث وغیرہ۔
حصہ پنجم: دفاع حدیث: یہ حصہ...
زیر تبصرہ کتاب ’آئینہ پرویزیت‘ میں مدلل طریقے سے فتنۂ انکارِ حدیث کی سرکوبی کی گئی ہے، اور مبرہن انداز میں پرویزی اعتراضات کے جوابات پیش کئے گئے ہیں، مصنف کے بقول اس کتاب کو چھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے :
حصہ اوّل:معتزلہ سے طلوعِ اسلام تک: اس حصہ میں منکرین حدیث کی سلسلہ وار تاریخ انکارِ حدیث...
دور ِجدید میں برصغیر پاک و ہند میں فتنہ انکارِ حدیث نے خوب انتشارپیدا کیا اور اسلامی حکومت ناپید ہونے کی وجہ سے جس کے دل میں حدیث ِ نبویؐ کے خلاف جو کچھ آیا اس نے بے خوف وخطر کھل کر اس کا اظہار کیا۔ دین کے ان نادان دوستوں نے اسلامی نظام کے ایک بازو کو کاٹ پھینکنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا...