الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
صحابہ کرام کا دوسرا دور (60-90)
جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، بڑی عمر کے صحابہ جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے ارشادات، افعال اور فیصلوں کا براہ راست مشاہدہ کیا تھا، دنیا سے رخصت ہوتے چلے گئے۔ اس وقت تک ان صحابہ کے تربیت یافتہ صحابہ اور تابعین کی بڑی جماعت تیار ہو چکی تھی۔ یہ ان صحابہ...
فقہ اور اصول فقہ کے فن کا تاریخی ارتقاء و آغاز:
آغاز اسلام میں جب فقہائے اسلام فقہ اور اس کے قوانین اور ضوابط کو مرتب کر رہے تھے تو اس وقت جب کوئی مسئلہ درپیش آتا تھا تو اس کو تحریر کر لیا جاتا تھا اور ہر صحابی کے پاس اس کے سوالات اور جوابات کا سلسلہ موجود تھا جو ان کے شاگردوں کے توسط سے...
اس کی اہمیت اور ضرورت:
اِس علم کے بنیادی موضوعات ہوئے: مصادرِ تشریع کا علم پانا، پھر یہ جاننا کہ اِن مصادر سے استفادہ کرنا کیونکر ہے، یعنی ’قواعدِ استنباط‘، اور پھر استفادہ کرنے والے شخص کے احوال سے واقفیت یعنی یہ دیکھنا کہ مجتہد کون ہے اور جس چیز میں اجتہاد ہو رہا ہے وہ کیا ہے، کب اجتہاد ہوتا...
اصول فقہ کی تعریف :
یعنی اسلامی فقہ کے ماخذوں سے قوانین اخذ کرنے کے علم کی تعریف اس طرح کی جا سکتی ہے کہ:
یہ قانون کے ثبوت کے حصول کا ایسا مجموعہ ہے جس کا اگر صحیح طور پر مطالعہ کی جائے تو اس کی بنیاد پر شریعت کے کسی حکم کا واضح طور پر تعین کیا جا سکتا ہے یا کم از کم ایک قابل قبول حد تک شریعت...
فقیہ کی تعریف
فقیہ وہ ھوتا ھے ، جو اللہ کے احکام اور دین کے مسائل کو قرآن کی آیتوںاور روایات سے سمجھتے ھوئے ان سے استدلال کرے یعنی دلیل لائے اور جو بھی مسئلہ پیش آئے اس میں دین اور مذہب کے نظریہ کو پھچان سکے اور اسے بیان کر سکے ۔ دین شناسی کے اس مقام تک پھونچنے کے لئے ضروری ھے کہ ایک شخص ایک...
اصطلاحی تعریف:
فقہ کی ایک سے زائد تعریفات پائی جاتی ہیں جو اس کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہیں ان میں سے معروف درج ذیل ہیں
· ایسا علم جس میں اُن شرعی احکام سے بحث ہوتی ہو جن کا تعلق عمل سے ہے اور جن کو تفصیلی دلائل سے حاصل کیا جاتا ہے﴿۶﴾ ـ
عموماً علمِ فقہ کی وہی تعریف کی جاتی ہے جو...
اصول فقہ کی تعریف ان الفاظ میں کی گئی ہے:
فقہ کا معنی و مفہوم
لغوی وضاحت:
لفظ فقہ فہم، سمجھ اور دانش کے معنی میں استعمال ہوتا ہے جیساکہ مندرجہ ذیل دلائل سے واضح ہے:
قَالُواْ يَا شُعَيْبُ مَا نَفْقَهُ كَثِيرًا مِّمَّا تَقُولُ ۔﴿۱﴾
ترجمہ : انہوں نے کہا اے شعیب!تیری اکثر باتیں تو ہماری سمجھ میں...
پس منظر:
اس امر پر امت مسلمہ کے تمام علما کا اتفاق ہے کہ ختم نبوت کے بعد اب دین کا تنہا ماخذ قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام ہے۔یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دین دو طریقوں سے عطا فرمایا :
· ایک اللہ تعالیٰ کا براہ راست کلام جو قرآن مجید ہے
· اور دوسری...
فقہ اور اصول فقہ کی تعریفات
اور
اس کی ارتقاء و اہمیت
﴿قدیم مصادرومراجع﴾
طالب علم : امجد عبیداللہ
ایم ایس
اشراف:
پروفیسر ڈاکٹر عابدہ شمس
شیخ زید اسلامک سینٹر، جامعہ کراچی
لائحة المصادر
1. التنبيه على الأسباب التي أوجبت الاختلاف بين المسلمين في آرائهم ومذاهبهم لل البطليوسي
2. تبصير المنتبه بتحرير المشتبه ، ابن حجر العسقلاني
3. تراجم أعيان القرن الثالث عشر وأوائل الرابع عشر، أحمد تيمور، دار الآفاق العربية
4. علماء من حلب في القرن الرابع عشر الهجري،...
·
31۔ الشيخ خليل جواد بن بدر بن مصطفى الخالدي
مشہور حنفی فقہیہ جو کہ حلب میں قاضی بھی رہے اور اس کے بعد فلسطین میں رئیس محکمہ العلیا الشرعیہ مقرر کیے گئے اور اس کے ساتھ آپ المجمع العلمی العربی کے رکن بھی تھے آپ 1282 ھجری میں القدس میں پیدا ہوئے اور 1360 ھجری میں...
21۔ الشيخ جاد المولى سليمان
مشہور فقہیہ تھے جو مصر میں مساجد اور اوقاف کی کمیٹی کے اہم رکن کی حیثیت سے بھی ایک طویل عرصہ خدمات انجام دیتے رہے آپ کی اصول فقہ میں کتاب کا نام فصول في أصول التشريع الإسلامي ہے جو کہ مصر قاہرہ میں 1368 ھجری میں طباعت سے گزری۔
22۔...
1. القاضي أحمد بن محمد درويش
یہ مکة المکرمہ میں مفتی اعظم تھے اور شافعی المسلک تھے ان کی ایک تصنیف بہت مشہور ہوئی جس کا نام التسهيلات الإلهية في أصول فِقه الشافعيَّة والحنفيَّة ہے اور درحقیقت وہ مسلم الثبوت کی ایک جامع شرح ہے جو کہ قاہرہ میں 1340ھجری میں طبع ہوئی ۔
12۔...
چودہویں صدی ھجری کے مشہور اصولی اور ان کی خدمات
اس اعتبار سے ہم چودہویں صدی ہجری کے ان اہل علم اصولیوں کا تذکرہ کریں گے جنہوں نے اصول فقہ کے باب میں خدمات انجام دیں
1. ابراہیم بن طاہر بن احمد العظم :
مشہور شاعر اور دمشق میں قاضی بھی رہے ہیں مشہور شہر حماة میں 1321 ھجری میں...
کتاب الرسالہ کے بعد
کتاب الرسالہ کے بعد اصول فقہ کے فن کو مدون کرنے کا دروازہ کھل گیا۔ امام احمد بن حنبل (وفات 233ھ) نے "ناسخ و المنسوخ" اور "السنۃ" کے نام سے دو کتب لکھیں۔ داؤد ظاہری (وفات 270ھ) نے اس موضوع پر متعدد کتب تصنیف کیں۔ حنفی عالم عیسی بن ابان (وفات 220ھ) نے "خبر الواحد، اثبات...
اجماع، قیاس، اجتہاد اور اختلاف رائے سے متعلق اصول
· مسلمانوں کے ہاں اگر قرآن و سنت کے کسی حکم سے متعلق اتفاق رائے پایا جائے گا کہ یہ حکم اللہ تعالی نے ہمیں دیا ہے تو اس اجماع کو قبول کیا جائے گا اور یہ پوری طرح حجت ہے۔
· ہر عالم دین حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر اجتہاد اور قیاس کرنے...
· اگر کوئی حدیث ایک سے زائد راویوں کے توسط سے پہنچی ہو تو اس کا ثبوت مزید مضبوط ہو جاتا ہے اور حدیث کے دیگر پہلوؤں کی وضاحت بھی ہو جایا کرتی ہے۔
· حدیث سے اخذ کردہ احکام کو ترک کرنا درست نہیں ہے۔ یہ صرف اسی صورت میں جائز ہے اگر حدیث بیان کرنے والا کوئی راوی ناقابل اعتماد ہو، یا حدیث...
· اگر ان احادیث کو ایک دوسرے کے مطابق کرنا ممکن ہو یا ایسا کرنے کی کوئی بنیاد موجود ہو اور ایک حدیث دوسری کی نسبت زیادہ مضبوط نہ ہو تو ان احادیث کو متضاد قرار دینا درست نہیں۔ متضاد روایات وہ ہوتی ہیں جنہیں ایک دوسرے سے ہم آہنگ کرنا ممکن ہی نہ ہو اور ان میں لازماً ایک کو ترک کر دینا پڑے۔
·...
سنت سے متعلق اصول
· اللہ کے دین کا معیار رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی ذات ہے۔ رسول کی حیثیت سے جو احکام آپ نے دیے انہیں قبول کرنا ہر مسلمان کے لئے لازم ہے۔
· رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے جن کاموں سے منع فرمایا، ان سے رکنا ضروری ہے۔
· آپ نے بعض ایسی چیزوں سے...
قرآن مجید سے متعلق اصول
· قرآن مجید خالصتاً عربی زبان میں نازل ہوا۔ یہ زبان اپنے ابتدائی مخاطبین کے لئے بالکل واضح تھی۔
· جو شخص قرآن کو براہ راست سمجھنا چاہے، اس کے لئے لازم ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے دور میں آپ کی قوم یعنی اہل مکہ (قریش) کی زبان سیکھے کیونکہ...