- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,589
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
162- بَاب فِي الرَّجُلِ يَقُولُ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ
۱۶۲- باب: آدمی کسی سے کہے ''اللہ مجھے آپ پر فدا کرے'' تو کیسا ہے؟
۱۶۲- باب: آدمی کسی سے کہے ''اللہ مجھے آپ پر فدا کرے'' تو کیسا ہے؟
5226- حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ (ح) وحَدَّثَنَا مُسْلِمٌ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ حَمَّادٍ -يَعْنِيَانِ ابْنَ أَبِي سُلَيْمَانَ- عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ ﷺ : < [يَا] أَبَاذَرٍّ! > فَقُلْتُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ! وَأَنَا فِدَاؤُكَ۔
* تخريج: تفرد بہ أبو داود، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۹۱۷) (حسن صحیح)
۵۲۲۶- ابو ذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے مجھ کو پکارا: اے ابو ذر! میں نے کہا: میں حاضر ہوں حکم فرمائیے اللہ کے رسول! میں آپ پر فدا ہوں۔