- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
163- بَاب فِي الرَّجُلِ يَقُولُ: أَنْعَمَ اللَّهُ بِكَ عَيْنًا
۱۶۳- باب: آدمی یہ کہے کہ ''اللہ تمہاری آنکھ ٹھنڈی رکھے''
۱۶۳- باب: آدمی یہ کہے کہ ''اللہ تمہاری آنکھ ٹھنڈی رکھے''
5227- حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ أَوْ غَيْرِهِ، أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ: أَنْعَمَ اللَّهُ بِكَ عَيْنًا، وَأَنْعِمْ صَبَاحًا، فَلَمَّا كَانَ الإِسْلامُ نُهِينَا عَنْ ذَلِكَ.
قَالَ عَبْدُالرَّزَّاقِ: قَالَ مَعْمَرٌ: يُكْرَهُ أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ: أَنْعَمَ اللَّهُ بِكَ عَيْنًا، وَلا بَأْسَ أَنْ يَقُولَ: أَنْعَمَ اللَّهُ عَيْنَكَ۔
* تخريج: تفرد بہ أبو داود، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۸۳۶) (ضعیف الإسناد) (قتادہ مدلس ہیں اور ''أنَّ'' سے روایت کئے ہیں نیز معمر نے شک سے روایت کیا ہے، قتادہ یا کسی اور سے)
۵۲۲۷- عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم زمانہ جاہلیت میں کہا کرتے تھے: ''أَنْعَمَ اللَّهُ بِكَ عَيْنًا، وَأَنْعِمْ صَبَاحًا'' (اللہ تمہاری آنکھ ٹھنڈی رکھے اور صبح خوشگوار بنائے) لیکن جب اسلام آیا تو ہمیں اس طرح کہنے سے روک دیا گیا۔
عبد الرزاق کہتے ہیں کہ معمر کہتے ہیں: ''أَنْعَمَ اللَّهُ بِكَ عَيْنًا'' کہنا مکروہ ہے، اور ''أَنْعَمَ اللَّهُ عَيْنَكَ'' کہنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔