الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
قرآن وسنت میں اذان اور اقامت کے درمیانی وقت کی کوئی تحدید نہیں کی گئی، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے، سیدہ ام فروہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا گیا، اعمال میں سے کون سا عمل افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا:
الصَّلَاةُ فِي أَوَّلِ وَقْتِهَا (سنن أبي داود،...
لیلۃ القدر اپنی برکتوں اور عبادت کے اجرو ثواب کے لحاظ سے ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ (القدر: 3)
’’قدر کی رات ہزار مہینے سے بہتر ہے۔‘‘
جب رمضان کا آخری عشرہ ہوتا تونبی ﷺ (عبادت کے لیے)کمر بستہ ہو جاتے، شب بیداری فرماتے اور اپنے...
اللہ تعالی کی عبادت اور بندگی کی خاطر مسجد میں ٹھہرنے کو اعتکاف کہتے ہیں-
مرد اورعورت دونوں کےلیے مسجد میں اعتکاف کرنا سنت ہے، امہات المؤمنین نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد میں ہی اعتکاف کیا کرتی تھیں۔ (صحیح مسلم: 1172)
رمضان اورغیررمضان ہروقت اعتکاف کرنا سنت ہے، لیکن رمضان المبارک میں...
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
إِنَّ اللَّهَ لَيَطَّلِعُ فِي لَيْلَةِ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ فَيَغْفِرُ لِجَمِيعِ خَلْقِهِ إِلَّا لِمُشْرِكٍ أَوْ مُشَاحِن (سنن ابن ماجه، إقامة الصلاة والسنة فيها: 1390)
’’اللہ تعالیٰ نصف شعبان کی رات (اپنے بندوں پر)...
اپنی اولاد کے لیے اچھے ناموں کا انتخاب کرنا چاہیے ۔ لڑکے کے لیے عبد اللہ، عبد الرحمن بہت اچھے نام ہیں۔ اسی طرح انبیاء اور نیک لوگوں کے ناموں کا انتخاب کرنا چاہیے۔ لڑکیوں کے نام کے لیے ازواج مطہرات، صحابیات کے نام اور اچھے معنی ومفہوم والے نام منتخب کرنے چاہئیں۔
سيدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ...
رسول اللہ صلی اللہ علیہ کی سجدہ سہو سے متعلقہ تمام احادیث کو اکٹھا کیا جائے تو یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ سجدہ سہو درج ذیل اسباب کی بنا پر کیا جاتا ہے:
1- نماز میں اضافہ ہو جائے، جیسے انسان کوئی سجدہ زیادہ کر دے، یا کوئی رکعت زیادہ پڑھ دے وغیرہ۔
2- نماز میں کمی ہو جائے، جیسے انسان نماز کا کوئی رکن...
رمضان المبارک میں باجماعت تراویح پڑھنا سنت مؤکدہ اور اسلام کے شعائر میں سے ہے، بہت سی احادیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز تراویح پڑھنے کی ترغیب بیان فرمائی ہے۔
نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اپنے صحابہ كرام رضوان اللہ علیہم اجمعین كو مسلسل تين راتيں تراويح پڑھائیں، چوتھى رات صحابہ...
درج ذیل نکات سے رمضان کی فضیلت بخوبی واضح ہو جاتی ہے:
01- اللہ تعالیٰ نے رمضان کے مہینے میں روزہ رکھنے کو فرض قرار دیا ہے۔ (البقرة: 185)
02- قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ نے اس مہینے میں نازل کیا۔(البقرة: 185)
03- اس مہینے میں لیلۃ القدر ہے، جس میں عبادت ایک ہزار مہینے کی عبادت سے بہتر ہے۔...
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ (رمضان میں) ایک مرتبہ نصف شب کے وقت مسجد میں تشریف لے گئے تو وہاں نماز تراویح پڑھی۔ کچھ صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین بھی آپ کے ساتھ نماز میں شریک ہو گئے۔ صبح ہوئی تو انھوں نے اس کا چرچا کیا، چنانچہ دوسری رات لوگ پہلے سے بھی زیادہ جمع...
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
إِنَّ اللَّهَ لَيَطَّلِعُ فِي لَيْلَةِ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ فَيَغْفِرُ لِجَمِيعِ خَلْقِهِ إِلَّا لِمُشْرِكٍ أَوْ مُشَاحِن (سنن ابن ماجه، إقامة الصلاة والسنة فيها: 1390)
’’اللہ تعالیٰ نصف شعبان کی رات (اپنے بندوں پر)...
اسلام نے دو طلاقیں رجعی قرار دی ہیں یعنی پہلی اور دوسری طلاق کے بعد انسان عدت کے دوران رجوع کر سکتا ہے، اور اگر عدت ختم ہو جائے تو نئے سرے سے نکاح کر سکتا ہے، اس میں ولی ، گواہ، حق مہر، عورت کی رضامندی ضروری ہے۔
ارشاد باری تعالی ہے:
الطَّلَاقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ...
ہر انسان کو چاہیے کہ وہ دنیا میں ایسے کام کر کے جائے کہ اس کی سانسیں تو ختم ہو جائیں لیکن ثواب جاری رہے۔ وہ اعمال جن کا ثواب/فائدہ مرنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے درج ذیل ہیں:
1- اولاد یا کوئی اور شخص اس کے لیے دعا کرے۔ (صحیح مسلم: 1631)
2- کوئی شخص اس کی طرف سے صدقہ کرے۔(صحيح البخاری: 2756)...
تیمم کرنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے نیت کرے اور بسم اللہ پڑھے، پھر دونوں ہاتھ مٹی پر ایک بار مارے اور پھونک مار کر غبار کو اڑا دے، اس کے بعد دونوں ہاتھ چہرےپر پھیر لے اور پھر ہتھیلیوں پر مسح کرے ، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے فرمایا...
سجدہ تلاوت میں ایک بار دعا پڑھنا ضروری ہے، ایک سے زائد بار پڑھنا افضل اور بہتر ہے، یعنی اگر انسان تین بار پڑھ لے، یا چار بار، یا اس سے زائد مرتبہ ، تو افضل ہے۔
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:
كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي سُجُودِ...
نماز سے سلام پھیرنے کے بعد مقتدیوں کی طرف منہ کر کے بیٹھنا سنت ہے۔ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم سلام پھیرنے کے بعد صرف اتنا عرصہ قبلہ رخ ہو کر بیٹھتے کہ یہ دعا پڑھ لیتے: اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ ، وَمِنْكَ السَّلَامُ ، تَبَارَكْتَ ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
سیدنا سمرہ بن جندب رضی...
عقیقے کا شرعی طریقہ
عقیقہ بچہ پيدا ہونے كى خوشى ميں اللہ تعالى کے شکرانے کے طور پر ضروری قرار دیا گیا ہے، یہ بچہ پیدا ہونے کے بعد ساتویں دن کیا جائے گا، جیسا کہ سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
كلُّ غلامٍ رَهينةٌ بعقيقتِه: تُذبَح عنه يومَ...
جن عورتوں سے نکاح حرام ہے ان کاذکر اللہ تعالی نے تفصیل کے ساتھ کیا ہے۔
ارشاد باری تعالی ہے:
وَلَا تَنْكِحُوا مَا نَكَحَ آبَاؤُكُمْ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَمَقْتًا وَسَاءَ سَبِيلًحُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ...
اپنے نام کے ساتھ منہ بولے باپ کا نام لکھنا جائز نہیں ہے، حقیقی باپ کا نام ہی لکھا جائے گا۔
ارشاد باری تعالی ہے:
ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ فَإِنْ لَمْ تَعْلَمُوا آبَاءَهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ وَمَوَالِيكُمْ (الأحزاب: 5)
’’انہیں ان کے باپوں ہی کی نسبت سے...