• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. ا

    تراویح

    اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان میں تین دن جماعت کے ساتھ تراویح پڑھی ہے اور مکمل رمضان پڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن پڑھی اس لیے نہیں کہ فرض نہ ہو جائے۔ پس اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے چونکہ فرضیت کا خدشہ ختم ہو گیا لہذا آپ کی خواہش کے مطابق مکمل رمضان جماعت کے ساتھ...
  2. ا

    اللہ کہاں ہے؟

    اللہ کے لیے جسم اور جہت دونوں کا نہ تو اثبات قرآن مجید اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں منقول ہے اور نہ ہی نفی لہذا ان کی نفی اور اثبات دونوں درست نہیں ہے۔ اللہ کے لیے صفت علو البتہ کتاب وسنت سے ثابت ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
  3. ا

    ایک دنبہ کی قربانی کا سوال ہے

    جی ہاں، ایک دنبہ یا ایک بکری کی قربانی ایک گھر کے جمیع افراد کی طرف سے کفایت کرتی ہے۔ حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ایک روایت کے الفاظ ہیں: كان الرجل منّا في عهد النبي صلى الله عليه وسلم يضحي بالشّاة الواحدة عنه وعن أهل بيته، ويأكلون ويطعمون أخرجه الترمذي في كتاب الأضاحي عن رسول...
  4. ا

    حج اكبر مباحثہ

    علامہ ابن حجر رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ جمہور علماء کا خیال ہے کہ حج اکبر سے مراد حج اور حج اصغر سے مراد عمرہ ہے۔ دوسری رائے یہ ہے کہ حج اصغر سے مراد عرفات کا دن ہے اور حج اکبر سے مراد قربانی کا دن ہے۔
  5. ا

    Kya ruku milne par rakat mil jati hai.

    مدرک رکوع کی رکعت ہوتی ہے یا نہیں؟ اس بارے اہل الحدیث علماء میں دو قسم کی رائے ہے۔ شیخ بن بازرحمہ اللہ اس بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں: 1۔ مقتدی نے امام کو رکوع کی حالت میں پا لیا تو اس کی یہ رکعت پوری ہو جائے گی، بھلے ہی وہ امام کے رکوع سے اٹھنے سے پہلے ’’سبحان ربی العظیم‘‘ نہ...
  6. ا

    آل محمد اور آل ابرہیم علیھم السلام سے کون لوگ مراد ہیں؟

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آل محمد سے مراد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین اور آل ابراہیم سے مراد حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متبعین ہیں۔ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے صحیح سند سے مروی ہے کہ آل محمد سے مراد ان کی امت ہے: «آل محمد أمته» السنن الکبری للبیھقی، جلد ۲، ص ۱۵۲...
  7. ا

    اساتذہ اور مشائخ کے حقوق

    کچھ دن پہلے ایک دوست آصف علی نے توجہ دلائی کہ بعض اوقات کوئی صاحب کوئی کام کہتے ہیں جو ہم وقت پر نہیں کر سکتے تو وہ اس کا شکوہ رکھ لیتے ہیں یا شکایت کا اظہار کر دیتے ہیں کہ ہم نے تو آپ کو ایک ہی کام کہا تھا اور آپ نے وہ بھی نہ کیا حالانکہ شکایت کرنے یا شکوہ رکھنے والے صاحب کو یہ معلوم نہیں ہوتا...
  8. ا

    نماز میں خشوع: موانع اور تدابیر

    انسان اپنی سوچ کے اعتبار سے یا تو منتشر خيال ہوتے ہیں یا یکسو۔ منتشر خیال وہ ہے کہ ایک خیال ذہن میں آئے اور دوسرا جائے۔ کبھی ادھر کی بات یاد آئی کبھی ادھر کی۔ کبھی خیالوں میں یہاں اور کبھی وہاں۔ اور یکسو اسے کہتے ہیں کہ جس کے ذہن پر ایک وقت میں ایک ہی خیال حاوی اور غالب رہتا ہو۔ منتشر خيال کے...
  9. ا

    حدیث وسنت : فرق اور باہمی تعلق

    سنت اور حدیث میں فرق یہ ہے کہ سنت اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے قول، فعل اور تقریر کا نام ہے جبکہ حدیث اس سنت کے بیان کا نام ہے۔ سنت کا بیان جدیث میں ہوتا ہے یعنی روایت صحابی حدیث ہے۔ صحابی جب سنت یعنی قول، فعل یا تقریر کو نقل کرتا ہے تو اس کا یہ نقل یا بیان یا روایت کرنے کا عمل حدیث کہلاتا...
  10. ا

    میری نومولود بیٹی

    اللهم إنه عبدك وابن عبدك وابن أمتك أنت خلقته ورزقته وأنت أمته وأنت تحييه، اللهم فاجعله لوالديه سلفاً وذخراً وفرطاً وأجراً، وثقل به موازينهم، وأعظم به أجورهم، ولا تحرمنا وإياهم أجره، ولا تفتنا وإياهم بعده، اللهم ألحقه بصالح سلف المؤمنين في كفالة إبراهيم، وأبدله داراً خيراً من داره، وأهلاً خيراً...
  11. ا

    برائے مہربانی اس بارے میں تاثرات درکارہ ہیں

    کسی سے محبت کبھی پوچھ کر نہیں ہوتی۔ ہمیں اپنے گھر، گلی کوچے، گاوں، شہر، پالتو پرندوں اور جانوروں وغیرہ سے محبت ہو جاتی ہے۔ یہ ایک فطری چیز ہے کہ انسان جہاں رہتا ہے، اسے اس جگہ سے انسیت ہو جاتی ہے۔ وطن سے محبت کا ہونا یا نہ ہونا دین کا موضوع نہیں ہے۔ اگر کسی کو ہے تو ٹھیک ہے، اچھی بات ہے اور اگر...
  12. ا

    نماز میں خشوع: موانع اور تدابیر

    نماز کا داخلی مانع ایک ہی ہے بلکہ یہ ام الموانع ہے یعنی تمام موانع کی ماں۔ نماز میں جو چیز خشوع وخضوع میں انسان کے داخل یا باطن سے رکاوٹ بنتی ہے، وہ اس کی سوچ یا فکر ہے۔ نماز میں ایسے خیال کا آنا جو انسان کو اللہ کے حضور یعنی سامنے کھڑے ہونے کے تصور سے نکال دے، احسان کے منافی ہے۔ حدیث جبریل علیہ...
  13. ا

    تلون مزاجی

    عصر حاضر کے انسان کا ایک المیہ یہ بھی ہے کہ وہ ہر چیز میں بہت جلد اور تیزی سے حاصل ہونے والی تبدیلی کا خواہاں ہے۔ انسان کی طبیعت ایسی ہے کہ وہ یکسانیت سے اکتاہٹ محسوس کرتی ہے اور تبدیلی کی طرف مائل رہتی ہے۔ انسانی مزاج کا یہ وصف اس کی خوبی بھی ہے اور کمزوری بھی۔ اگر یہ مزاج نہ ہو تو زندگی سے...
  14. ا

    عذاب قبر کی حقیقت جابر عبدللہ دامانوی صاحب کے نزدیک

    جب تمام اہل الحدیث کا کسی کے بدعتی ہونے پر اتفاق ہو جیسا کہ دنیاوی قبر میں عذاب قبر کے انکار کا عقیدہ ہے تو ایسے متفق علیہ بدعتی کو بدعتی نہ کہنا ایک بدعت ہے۔ عقیدے میں مروی نصوص کو ان کے حقیقی معنی پر جو بھی محمول نہ کرے وہ سلفیہ کے نزدیک اہل بدعت کے منہج پر ہے۔ عقیدے اور غیبی امور میں کلام...
  15. ا

    عذاب قبر کی حقیقت جابر عبدللہ دامانوی صاحب کے نزدیک

    جو شخص بھی دنیاوی قبر میں عذاب کا منکر ہے، وہ اہل بدعت میں سے ہے۔ اس بارے اہل الحدیث کا اتفاق ہے۔ ایسے شخص پر عثمانی ہونے کا اطلاق کرنا درست ہے۔ اب اگر کوئی عثمانی اپنے آپ کو اہل حدیث کہے تو اس کے اس قول کا اعتبار نہیں ہو گا۔ اس پر بھی اہل حدیث کا اتفاق ہے۔
  16. ا

    صوفیاء کا سماع

    علم واہل علم کے رستے کی بجائے خواہش نفس کے پجاریوں کے پیچھے چلنے کی مذمت میں قرآن کا بیان: وَلَا تَتَّبِعُوا أَهْوَاءَ قَوْمٍ قَدْ ضَلُّوا مِن قَبْلُ وَأَضَلُّوا كَثِيرًا وَضَلُّوا عَن سَوَاءِ السَّبِيلِ ﴿٧٧﴾ علماء کے مقام پر جہلاء کا بیٹھ کر لوگوں کو گمراہ کرنے کے بارے نبی کریم صلی اللہ علیہ...
  17. ا

    ابوبکر البغدادی کی اتحادی حملے میں زخمی ہونے کی اطلاع

    اب سوال یہ ہے کہ کیا داعش والے یہ کہتے ہیں کہ ہمارے خلیفہ کی بیعت کرنا اختیاری مسئلہ ہے۔ اگر اختیاری نہیں ہے بلکہ ان کے نزدیک واجب ہے تو پھر اگر ان کے مفتوحہ علاقوں میں کوئی مجتہد مخطی، چلیں سلفی کی بھی قید لگا لیں، ان کے خلیفہ سے بیعت نہ کرے گا تو وہ کیا کریں گے؟ یا انہوں نے ان کے ساتھ اب تک...
  18. ا

    محترم ڈاکٹر محمد اقبال صاحب

    اللہ تعالی انہیں شفاے کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے۔ آمین
  19. ا

    ابوبکر البغدادی کی اتحادی حملے میں زخمی ہونے کی اطلاع

    چلیں کہیں تو آ کر آپ بھی تکفیر کو بریک لگا دیتے ہیں۔ یہ اچھی بات ہے لیکن اگر کسی کی بریکس آپ سے پہلے لگ جائیں گے تو پھر اس پر اعتراض درست نہیں ہے کیونکہ دونوں کسی مصلحت میں تکفیر نہیں کر رہے۔ لیکن میں ابھی اس بحث کو آگے نہیں بڑھانا چاہ رہا۔ اب گزارش صرف اتنی ہے کہ بریلویوں کے دعوے کے مطابق...
  20. ا

    جمہوری سیاست میں شرکت کا حکم اور کیفیات

    طالب علمانہ زندگی میں یہ ایک اچھی کاوش نہیں بہت اچھی کاوش ہے۔ آپ کی تحریر اور موقف میری نظر میں تھا۔ طالب علم کا علم اچھا ہے لیکن علم کی تطبیق میں بہتری کی گنجائش ہے۔ ہمارے استاذ حافظ عبد الرحمن مدنی صاحب اکثر فرماتے ہیں کہ اصول فقہ پڑھنے کے لیے دو سال اور اس کی تطبیق سیکھنے کے لیے بیس سال...
Top