الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
وعلیکیم السلام
اوزان شرعیہ پر ایک مفصل کتاب ہماری ویب سائیٹ پر موجود ہے۔ اس کی طرف رجوع کریں۔
میرا کمپیوٹر اس وقت اردو میں سرچ کی آپشن نہیں دے رہا ہے لہذا اس کا لنک نقل نہیں کر سکتا ہوں۔
میری معلومات کے مطابق قاری احمد سعید ملتانی کا ایک خطبہ شاہ صاحب رحمہ اللہ کی طرف منسوب کیا گیا ہے اورقاری احمد سعید ملتانی کا خطبہ میں نے لائیو بھی ان سے سنا ہوا ہے، اس کے الفاظ درست نہیں ہیں۔ یہ خطبہ اسما وصفات میں معتزلہ کے منہج پر ہے۔ قاری احمد سعید ملتانی کا تعلق جمعیت اشاعۃ التوحید والسنہ...
جو لنک آپ نے نقل کیا ہے، اس میں بیان کردہ معلومات پر جواب کی بنا رکھتے ہوئے یہ سرجری جائز ہے۔ کیونکہ جہاں تک میں سمجھا ہو یہ سرجری اسقاط حمل کی صورت میں جبکہ حمل کسی قدر بڑا بھی ہو، مادر رحم کی صفائی کا نام ہے۔ اور یہ جائز ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
جزاکم اللہ خیرا۔
جزاکم اللہ بھائی! ویسے انگریزی میں سوال نقل کرنا ہی کافی تھا، اتنی انگریزی ما شاء اللہ، اب ہمارے ہاں ہر دوسرے بچے کو آتی ہے۔
اپنے آپ کو سلف صالحین کی نسبت سے سلفی کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے یعنی یہ جائز ہے بلکہ اسے پسندیدہ بھی کہا جا سکتا ہے لیکن یہ لازم یا واجب نہیں ہے۔
جہاں تک شیخ...
جمشید بھائی المھند علی المفند مطبوعہ ادارہ اسلامیات، ص ٤٥ اور ٤٦ سے ایک اقتباس نقل کر رہا ہوں کہ جس میں علمائے دیوبند نے ایک سوال قائم کرتے ہوئے اس کا جواب دیا ہے اور یہ سوال سعودی علماء یعنی آل الشیخ کے جد امجد اور روحانی والد شیخ محمد بن عبد الوھاب نجدی کے بارے ہے :
السوال : قد کان محمد بن...
جمشید بھائی ایک بات تو یہ ہے کہ المھند علی المفند علمائے دیوبند کے متفقہ عقائد ہیں اور اس پر کبار علمائے دیوبند کے دستخط بھی موجود ہیں اور سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ عربی میں بھی موجود ہیں اور اصلا تو عربی میں ہی لکھے گئے تھے۔ میرے کہنے سے مقصود یہ تھا کہ ریاض یا بیروت یا قاہرہ وغیرہ سے اگر شائع...
السلام علیکم
بھائی آپ کا سوال متعین اور واضح نہیں ہے۔ ہم کئی بار صارفین سے یہ التماس کر چکے ہیں کہ سوال ٹو دی پوائنٹ ہونا چاہیے اور مختصر ہو۔ ایسے سوالات جو کسی مضمون کے متقاضی ہو تو ان کے جوابات یہاں نہیں دیے جاتے ہیں۔ مثلا آپ کے سوال کا انداز یوں ہونا چاہیے کہ کیا زوجین میں سے کسی کے مرتد...
میرے علم میں نہیں ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ کسی اچھے عالم دین سے معلوم فرما لیں۔
جی ہاں ! کروا سکتا ہے۔ شیخ صالح المنجد اس بارے ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں :
بھائی یہاں اپنا سوال نقل کریں۔ پہلے ہی انتظامیہ پر کام کا اتنا بوجھ ہوتا ہے کہ سوالات کے جوابات دینا بھی مشکل ہو جاتا ہے اور اوپر سے آپ ویڈیو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر کے خود ہی سوال متعین کرنے کا اضافی بوجھ بھی جواب دینے والے پر ڈال دیتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
بھائی بحث میں نکھار ہونا ضروری ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک کسی کے موقف کا مکمل احاطہ کرتے ہوئے اس کا گہرا تجزیہ نہ کیا گیا ہو۔ جہاں تک سعودی علما کے مسلک کا تعلق ہے تو دو پہلو ہیں:
عقیدہ : اس پہلو سے سعودی علما سلفی العقیدہ ہیں اور ماتریدیت، اشعریت، معتزلیت، جہمیت اور صوفیت وغیرہ کو...
ما شاء اللہ! بہت خوب قول ہے۔ جزاکم اللہ خیرا۔ امام ابن قیم رحمہ اللہ اور علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ کے اقوال میں بہت روحانیت اور تزکیہ نفس کے لیے سامان ہوتا ہے۔ عام طور یہ تاثر عام ہے کہ سلفیت میں خشکی بہت زیادہ ہے اور تزکیہ نفس تو شاید صوفیا ہی کے حصے میں آیا ہے۔ سلفی فکر کے حاملین بزرگان دین...