• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. یوسف ثانی

    محدث بک

    یہ ایک بہت بڑی حقیقت ہے۔ بر صغیر پاک و ہند میں ”مسلمانوں کی دنیا“ بائی ڈی فالٹ ”مسالک“ میں بٹی ہوئی ہے۔ جو جہاں اور جس مسلک کے ماحول میں پیدا ہوا، پلا بڑھا، وہ اسی مسلک کا ”نمائندہ“ سمجھا جاتا ہے۔ الا یہ کہ وہ علی الاعلان اپنے ”پیدائشی مسلک“ سے ”ترکِ مسلک“ کرکے کسی اور مسلک میں شامل ہونے کا...
  2. یوسف ثانی

    والدہ کا آپریشن ہے

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اللہ تعالٰی آپ کی والدہ کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔آمین
  3. یوسف ثانی

    اردو زبان کے اچھے ناول

    ادب بالخصوص اردو ادب سے متعلق اس احقر کے چند تاثرات، جس سے قارئین کا غیر متفق ہونا ضروری نہیں۔ ابتسامہ جب انگریز متحدہ ہندوستان میں آئے تو یہاں مسلمانوں کی حکومت تھی۔ نہ صرف مسلمانوں کی زبان فارسی تھی بلکہ سرکاری زبان بھی فارسی تھی۔ ہندوستان میں علم و ادب ہی کی نہیں بلکہ دولت کی بھی فراوانی...
  4. یوسف ثانی

    لڑکی کی پسند۔۔۔۔۔۔۔

    ج: اگر ماں باپ ”زبردستی“ کریں (اور یہ ”زبردستی“ گن پوائنٹ پر نہ ہو کہ ہاں نہیں بولا تو گولی ماردینگے) یعنی محض اصرار کریں اور لڑکی کے انکار پر ناراضی کا اظہار کریں اور لڑکی والدین کی ناراضی کے ڈر سے ناں نہ بولے اور نکاح کے تقریبات میں شریک رہے تو نکاح ہوجائے گا۔ لڑکی کو دُہرا اجر ملے گا (ایک...
  5. یوسف ثانی

    اردو زبان کے اچھے ناول

    جزاک اللہ خیرا ۔ آپ کی بات سے صد فیصد متفق ہوں بس صرف اتنا عرض کروں گا کہ مراسلہ نمبر 6 ان ناولوں پر ”تبصرہ“ نہیں ہے بلکہ یہ محض ایک ”تعارف“ ہے۔
  6. یوسف ثانی

    اولاد کو زکوۃ دی جا سکتی ہے؟

    سونے کے زیورات اور اُن کی زکوٰۃ: =================== موضوع مراسلہ سے قطع نظر، اکثر متوسط گھرانے کا یہ ایک اہم مسئلہ ہے۔ والدین اپنے بچوں بالخصوص بیٹیوں کے لئے پیسہ پیسہ جمع کرکے زیوارت بنا کر رکھتے ہیں تاکہ ان کی شادی کے موقع پر انہیں دے سکیں۔ ان زیورات (جن میں ان کی اپنی شادی کے زیورات بھی شامل...
  7. یوسف ثانی

    اولاد کو زکوۃ دی جا سکتی ہے؟

    آمین ثم آمین
  8. یوسف ثانی

    محدث بک

    ممتاز ادیب رشید احمد صدیقی نے کہا تو یقیناً اپنے بارے میں تھا، لیکن یہ بات مجھ پر بھی سو فیصد صادق آتی ہے کہ: ”اول تو مجھے کوئی شعر یاد نہیں رہتا، اور اگر کوئی یاد رہ جاتا ہے، تو پھر وہ شعر نہیں رہتا“ ۔ (ابتسامہ)
  9. یوسف ثانی

    ابتسامہ پر ابتسامہ

    گو کہ یہ طنز و مزاح کا زمرہ ہے اور یہاں آپ کو کھُل کر ہنسنے کی ”اجازت“ بھی ہے اور ”موقع“ بھی۔ (ابتسامہ) ”دستور“ بے شک نہ ہو ۔ (ابتسامہ) ۔ کیونکہ دانا (ناداں نہیں) کہتے ہیں کہ فقط مسکرانا، زیادہ ہنسنے سے زیادہ بہتر ہے۔ (ابتسامہ)۔ ہاہاہاہا (ابتسامہ)
  10. یوسف ثانی

    اولاد کو زکوۃ دی جا سکتی ہے؟

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ برادر داؤد آپ کی اس بات سے سو فیصد متفق ہوں۔ مجھے خود اس بات کا پیشگی اندازہ تھا۔ ایسا اکثر متوسط گھرانوں میں ہوتا ہے۔ خود میرا چھوٹا بھائی بھی ابتدا ہی سے اپنی بیوی کے زیورات کی زکوٰۃ ادا کرتا ہے۔ لیکن الحمد للہ میں اور میری بیوی اس ”فارمولے“ پر عمل نہیں کرتے۔...
  11. یوسف ثانی

    اولاد کو زکوۃ دی جا سکتی ہے؟

    وعلیکم السلام برادر ہابیل ۔ میرا جواب کوئی ”فقہی جواب“ نہیں تھا بلکہ میرے ”توجہ دلاؤ نوٹس“ کا مرکزی خیال فقط یہ تھا: ایک صاحب نصاب کو اب اتنا ”کنجوس“ بھی نہیں ہونا چاہئے کہ وہ اپنی اولاد کی مدد اپنی زکوٰۃ کی رقم سے ادا کرنے کی ”گنجائش“ پیدا کرنے کے لئے علمائے کرام سے رجوع کرے۔ بلکہ اسے اپنے...
  12. یوسف ثانی

    اولاد کو زکوۃ دی جا سکتی ہے؟

    وعلیکم السلام فقہی جواب تو برادر برادر اسحاق سلفی نے دے دیا ہے، جس پر عمل در آمد کرنا چاہئے۔ میں صرف ایک ”نکتہ“ کی طرف توجہ دلانا کرنا چاہتا ہوں کہ اکثر لوگ ”دینے دلانے“ کے سارے کام زکوٰۃ سے ہی ادا کرنا چاہتے ہیں۔ اور جس مد میں زکوٰۃ نہیں بھی دی جاسکتی، علمائے کرام سے اس میں ”گنجائش“ پیدا کرنے...
  13. یوسف ثانی

    اولاد کو زکوۃ دی جا سکتی ہے؟

    وعلیکم السلام میرا خیال ہے کہ نہیں دی جاسکتی۔زکوٰۃ ماں، باپ، اولاد اور بیوی کو نہیں دی جاسکتی کہ ان کی کفالت فرض ہے۔ جن لوگوں کی کفالت آپ پر فرض ہے، آپ انہین زکوٰۃ نہیں دے سکتے۔ تاہم مستحق بہن بھائی اور شوہر کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے کہ ان کی کفالت فرض نہیں واللہ اعلم بالصواب
  14. یوسف ثانی

    کیا کسی نے اللہ کو دیکھا ہے؟؟؟

    میرا خیال ہے کہ قرآن اور صحیح احادیث سے کہیں بھی یہ ثابت نہیں کہ تا حال کسی نے بھی اللہ کو دیکھا ہو۔ واللہ اعلم بالصواب
  15. یوسف ثانی

    سالگرہ منانا بدعت کیسے؟؟؟

    عموماً ہم اپنے بچوں، بالخصوص چھوٹے بچوں کے اصرار پر ان کی سالگرہ ”مناتے“ ہیں۔ کیونکہ بچوں کے دوست اور ہم جماعت اپنی اپنی سالگرہ مناتے ہیں۔ اور اگر ہم اپنے بچوں کو سالگرہ نہ ”منانے“ دیں تو وہ ”خفا“ ہوجاتے ہیں۔ ایسے مواقع پر بعض والدین یہ ”ٹپس“ دیتے ہیں۔ اگر ممکن ہو تو سالگرہ کی تقریب ”برتھ ڈے“...
  16. یوسف ثانی

    رسم نکاح اور شریعت کی مخالفت

    دین اسلام میں ”بارات“ کا کوئی تصور نہیں ہے۔ یہ غالباً ہندوانہ رسم ہے، جو ہندوؤں کے ساتھ رہنے سے برصغیر کے مسلمانوں میں در آئی ہے۔ نکاح یا رخصتی کے لئے لڑکی والوں کے گھر دلہا اپنے قریبی عزیزوں کے ساتھ جاسکتا ہے۔ لیکن جانے والوں کا ”قافلہ“ شان و شوکت کے ساتھ، سجے سجائے جلوس کی صورت میں، ڈھول باجوں...
  17. یوسف ثانی

    اردو زبان کے اچھے ناول

    فسانہ آذاد: چونکہ شاید آج مشکل سے اسے ناول کا درجہ مل سکے ہم ابتدائی اردو ناولوں مثلاً مولوی نذیر احمد کے مراۃ العروس (1869) کو چھوڑ کر ایک شاہکار ناول کی بات کریں گے جسے پنڈت رتن ناتھ سرشار نے لکھا تھا۔ 'فسانہ آزاد' (1878) میں منظرِ عام پر آیا اور اس پر عام اعتراض یہی کیا جاتا ہے کہ اس میں...
  18. یوسف ثانی

    اردو زبان کے اچھے ناول

    ادب کو ادب سمجھ کر پڑھنا چاہئے، دین و مذہب سمجھ کر نہیں۔ ادب صاف ستھرا بھی ہوتا ہے، اصلاحی اور تفریحی بھی اور فحش و خراب بھی۔ صاف ستھرے، اصلاحی بلکہ تفریحی ادب پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ ادب پڑھنے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ انسان کو اپنا مدعا اچھے اور پر اثر الفاظ میں بیان کرنا، بالخصوص لکھنا...
  19. یوسف ثانی

    میں یہاں نیا ہوں

    و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ہم سب یہاں پر خوش ہیں اور آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ اردو زبان میں ایک مستند دینی فورم ہے۔ اگر آپ کو دین اسلام سے پیار ہے، دین اسلام پر عبور حاصل کرنا چاہتے ہیں، اس فورم کے ذریعہ اور تعاون سے دین اسلام کو پھیلا نے کے خواہشمند ہوں تو اچھی اور بہترین اردو آپ کو...
Top