الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ ایک متقی اور صاحب علم انسان تھے ، آپ اپنی تصنیفات کی روشنی میں صحیح العقیدہ مسلمان ہیں مگر صوفیوں اور پیٹ کے پجاری ملاؤں نے آپ کی طرف غلط باتیں منسوب کردیں بلکہ آپ کو ان خرافیوں نے مرتب انسانیت سے اٹھاکر درجہ الوہیت پہ فائز کردیا۔
جیلانی ؒ کی طرف منسوب عقائد میں ایک...
یہ سوال بہٹ اٹھایا جاتا ہے کہ بنک سے ملنے والے سود کو ہم کہاں صرف کریں ؟
قبل اس کے کہ میں اصل سوال کا جواب دوں پہلے یہ بات جان لیں کہ سود کا لین دین محرمات میں سے ہے نبی ﷺ نے لعنت فرمائی سود کھانے والے پر ، سود دینے والے پر، سود لکھنے والے پر اور سودی لین دین کے گواہوں پر اور آپﷺ نے فرمایا: ’’وہ...
لفظ آقا فارسی سے آیا ہوا ہے ,اردو لغت کے حساب سے اس کے مندرجہ ذیل معانی ہیں ۔
مالک ، خداوند ، صاحب ، خاوند ، حاکم ، افسر ۔ (حوالہ : فیروز اللغات اُردو)
نبی ﷺ کے لئے سید کا لفظ حدیث میں آیا ہے ۔
عن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنَا...
تحریر : مقبول احمد سلفی
برمودا ٹرائی اینگل جسے (Devil's Triangle) شیطانی/آسیبی مثلث بھی کہا جاتا ہے ، پانی کی سطح پربناہوا ہے اور جو بحر اوقیانوس میں امریکہ کے ساحل سے کچھ فاصلے پر واقع علاقے کا نام ہے ۔
اس علاقے کا ایک کونہ برمودا میں، دوسرا پروٹوریکو میں اور تیسرا فلوریڈا کے قریب ایک مقام...
کبھی کبھی نادانستہ طورپر یا عجلت میں وضو کرنے سے اعضائے وضو میں سے کوئی حصہ یا حصے کا تھوڑا مقدار خشک رہ جاتا ہے ۔ ایسی صورت میں وضو کرنے والا کیا کرے ؟
اس کی دو صورتیں ہیں ۔
(1)پہلی صورت : یہ ہے کہ اگر دوران وضو یا وضو کے وقت فورا کسی حصے کی خشکی معلوم ہوگئی ،اس حال میں کہ اعضائے وضو ابھی...
لاپتہ شوہر کی کم ازکم دوحالت بنتی ہیں ۔
(1) شوہر لاپتہ (بمعنی غائب)یعنی بیوی کو چھوڑ کے چلا گیا ہو، وہ اصلا زندہ ہو، اس سے رابطہ بھی ممکن ہومگر کسی وجہ سے بیوی سے لاتعلق ہوکر کہیں چلا گیا ہو ۔
ایسی صورت میں بیوی شوہر سے رابطہ کرے اور درمیانی دوری ختم کرنے کی کوشش کرے ۔ اگرشوہر بیوی سے الگ رہنا...
اللہ تعالی نے آدم علیہ السلام کو اپنی صورت پہ پیدا کیا ۔ یہ بات صحیح ہے اور متعدد احادیث سے ثابت ہے بلکہ صحیحین میں بھی روایت ہے ۔
چند روایات دیکھیں :
(1)عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ طُولُهُ سِتُّونَ...
بغیر عذر کے موزه یا جراب پہ مسح کرنا
مقبول احمد سلفی
اسلام دین رحمت ہے اس میں بندوں کی طاقت اور زمانے وحالات کی نزاکت کی رعایت بھی پائی جاتی ہے ۔ ٹھنڈے موسم میں موزوں پر مسح کی اجازت ہمارے لئے باعث رحمت ہے ۔نبی رحمتﷺ سے موزہ اور جراب دونوں پہ مسح کرنا ثابت ہے ۔ عمرو بن امیہ سے روایت ہے کہ...
ہمارے لئے مشروع ہے کہ کسی کی معرفت دوسرے کو سلام بھیجیں ۔ سلام ملنے والے پہ سلام کے وصول پہ جواب دینا واجب ہے ۔
اس سلسلے میں چند احادیث دیکھیں :
(1) فعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: أتى جبريل النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله هذه خديجة قد أتت معها إناء فيه إدام أو طعام أو شراب ، فإذا...
بعض جگہوں پہ مقتدی قرآن کی بعض آیات کا جواب دیتے ہیں ، اور بعض جگہ یہ عمل نہیں پایا جاتا ہے ۔ اس وجہ سے لوگوں میں یہ بات جاننے کی فکر ہے کہ صحیح کیا ہے ؟ قرآنی آیات کا جواب دیا جائے گا یا نہیں دیا جائے گا؟
آئیے ان آیات کی طرف چلتے ہیں جن کا نماز میں بعض جگہوں پہ جواب دیا جاتا ہے ۔
(1) اس مسئلہ...
سوشل میڈیا پہ کئی مہینوں سے ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے جس میں بتلایا گیا ہے کہ 40 باتوں سے گھر میں غربت آتى ہے۔ آئیے ان باتوں کی طرف چلتے ہیں۔
(1)غسل خانے میں پیشاب کرنا:
حمام میں پیشاب کرنے سے نبی ﷺ نے منع فرمایا ہے مگر اس وقت کے حمام مٹی کے ہوتے تھے مگر آجکل کا حمام پکا ہوتا ہے ، اس لئے اس میں...
(1) حجاز پہ قبضے کا دن منانا: یہ تو حماقت در حماقت ہے کہ سعودی عرب کی حکومت کو حجاز پہ قبضہ سے موسوم کرے ۔ اگر ان بریلوی کو یہ حکومت ملتی تو رضاخوانی والی حکومت کو خلافت کا نام دیتے ۔
؎جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
(2) ہرسال كعبہ شریف کو غسل دینا: کعبۃ اللہ کی تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ ہردور...
بریلوی نے پہلے سوال قائم کیاہے ،سوال کچھ اس طرح ہے۔
"سوال: کیا علمائے امت کے اقوال و افعال سے جشن عیدمیلاد النبیﷺ کا ثبوت ملتا ہے؟
جواب: اس امت کے بڑے بڑے مفتیان کرام، علماء کرام، مفسرین، محدثین، شارحین اور فقہاء نے اپنی اپنی کتابوں میں جشن عید میلاد النبیﷺ منانے کو باعث اجر وثواب لکھا ہے،...
باطل شبہات سے جشن عید میلاد النبی کا جھانسہ
میلادی لوگ الٹی پلٹی باتوں اور باطل شبہات کے ذریعہ جشن عید میلاد ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ بہت سارے کام جن کی اصل یا بنیاد نبی ﷺ کے زمانے میں تھی مگر بعد میں کچھ اضافہ کرلیا اسے تمام مکاتب کے علماء شرک ، بدعت اور حرام نہیں...
کپڑا اگر پاک ہو تو اسے دھونے کی ضرورت نہیں ہے خواہ وہ نیا ہو یا پرانا۔ اور اسلامی قاعدہ ہے کہ اگرنجاست ظاہر ہو تو پاک کیا جائے گا ورنہ اشیاء اپنی اصل میں پاک ہی ہوتی ہے ۔ اس قاعدے کی رو سے نیا کپڑا بھی پاک مانا جائے گا اسے نماز پڑھنے کے لئے دھونے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اگر نشان یا بو وغیرہ سے...
عن عقبة أن النبي صلی الله عليه وسلم خرج يوما فصلی علی أهل أحد صلاته علی الميت ثم انصرف إلی المنبر فقال إني فرط لکم وأنا شهيد عليکم وإني لأنظر إلی حوضي الآن وإني أعطيت مفاتيح خزائن الأرض أو مفاتيح الأرض وإني والله ما أخاف عليکم أن تشرکوا بعدي ولکني أخاف عليکم أن تنافسوا فيها(صحیح بخاری)
حضرت عقبہ...
ہرقوم اپنے کلینڈر کے حساب سے نئے سال کے پہلے دن کی بڑی اہمیت دیتی ہے اور اس دن کو بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ حالانکہ یہ نیااور پہلا دن بھی دوسرے ایام سے کچھ الگ نہیں ہوتا۔ ایسا نہیں ہے کہ نئے سال کے پہلے دن میں صرف خوشی ہی خوشی ہوتی ہے ۔ دیکھا جاتا ہے غم میں ڈونے لوگ آج بھی غمگین ہی ہوتے...
سوال : ہمارے یہاں بعض عورتیں حمل کے دوران سورہ یوسف اور سورہ مریم وغیرہ کی تلاوت کرتی ہیں ، میرا سوال یہ ہے کہ کیاشریعت میں دوران حمل کسی وظیفہ کا ثبوت ملتا ہے ؟
سائلہ : خدیجہ صاحبہ رانچی ،جھارکھنڈ، ہندوستان
الجواب بعون اللہ الوھاب
حمل سراپا تکلیف کا نام ہے ، حاملہ عورت کو اس حالت میں بے پناہ...
جیساکہ آج کل دیکھا جاتا ہے ، گھروں میں ، مسجدوں وافر مقدارمیں مصحف موجود ہوتا ہے مگر موبائل کے عادی نوجوان موبائل سےہی قرآن پڑھتے ہیں ۔ ایسا کرنے کا کیا حکم ہے ؟
پہلے تو یہ سمجھ لیں کہ موبائل میں موجود قرآن اپلیکیشن مصحف نہیں ہے ، نیز موبائل سے بھی قرآن مجید کی تلاوت کرسکتے ہیں مگر احتیاط...
مجھے کسی نے جنرل ضیاء الحق کے تعلق سے ایک واقعہ بھیجا ہے جس میں مذکور ہے کہ امام کعبہ ان کے لئے پیچھے ہٹ گئے اور کہا مسلمانوں کے امام تو آپ ہیں آپ ہی امامت کرائیں ۔ اس میں ایک دوسرا واقعہ بھی ہے جو روضہ رسول اللہ ﷺ کی زیارت سے متعلق ہے ۔ اس میں مذکور ہے کہ نبی ﷺ نے خود جنرل ضیاء کو زیارت کے لئے...