الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
سعودی ٹائم کے مطابق کوئی 9 بجے کے قریب سوشل میڈیا پر یہ خبریں آنا شروع ہوئی ہیں کہ جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگر کے شیخ الحدیث مولانا عبد الحنان فیضی رحمہ اللہ وفات پاگئے ہیں ۔
@سرفراز فیضی صاحب نے بھی کچھ دیر پہلے اس پر ایک سٹیٹس لگایا ہے :
’جماعت کے بزرگ عالم دین، استاذ الاساتذہ مولانا...
’ علیہ السلام ‘ کا استعمال کیا غیر انبیاء کے لیے درست ہے ؟ از مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی ، ہفت روزہ الاعتصام 14۔21 اپریل ، 1978 ۔
( اس مضمون کا صرف عنوان ملا ہے ، اصل مضمون میں نے نہیں پڑھا ، اگر کسی کی دسترس میں یہ مضمون ہو تو یہاں شیئر کردیں )
ڈاکٹر حمید اللہ عبد القادر کے ایک مضمون ’ سلفیت کے حقیقی علمبردار ‘ سے اقتباس :
مولانا (عطاء اللہ حنیف بھوجیانی) رحمہ اللہ کی مجلس میں حاضر تھا ، کسی ایک بزرگ نے ( وہ بھی عالم تھے ) یہ کہا کہ اصول میں وارد شدہ نصوص میں لچک نا ممکن ہے ، مگر فروعی ( مسائل ) کے اندر وارد شدہ نصوص کے اندر لچک ( وسعت...
مولانا عطاء اللہ بھوجیانی نے حیات ابن تیمیہ از ابو زہرہ کے آخر میں بطور ضمیمہ ( ص نمبر 793 تا 798 )اس پر ایک تحریر لکھی ہے ، جس کا عنوان ہے :
ابن بطوطہ سیاح کی ایک غلط فہمی اور اس کی تحقیق
چند صفحات میں سمندر سمودیا ہے ، اس وقت جب کمپیوٹر پر انٹرنیٹ اور شاملہ وغیرہ کا نام نشان نہیں تھا ، اس...
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صحیح مسلم میں اس حدیث کے ساتھ ہی تین چار اور احادیث بھی بیان ہوئی ہیں ، تمام احادیث کو ملا کر دیکھنے سے مفہوم نمایاں ہوجاتا ہے ۔
جانور کی جفتی کی قیمت وصول کرنا اس کی حرمت بالکل واضح ہے ، اور علماء کرام کی ایک جماعت کا فتوی بھی یہی ہے ۔
زائد پانی بیچنے سے مراد...
حافظ مبشر حسین صاحب نے ’جدید فقہی مسائل کتاب وسنت کی روشنی میں‘ کے تیسرے باب میں دوسری فصل میں اس مسئلہ کا ذکر ( 213 تا 224 ) اور اس کے متعلق علماء کی آراء بیان کی ہیں ۔
دار العلوم دیوبندی کی ویب سائٹ پر بھی اس حوالے سے ایک تفصیلی مضمون موجود ہے ، جس کا کچھ حصہ ذیل میں نقل کرتا ہوں :
شرعی حیثیت:
اسلام نے ہر اس معاملہ کومسترد کردیا ہے، جس میں دغا فریب اور دھوکہ دھڑی پائی جاتی ہو؛ یا جس میں ملکی بدانتظامی اور لوگوں کی ضرررسانی کا عنصر پایا جائے، یا جس میں مفادِ...
جامعۃ الرشید کے شعبہ دار الافتا کے نام سے ایک ویب سائٹ پر ایک پر ایک تفصیلی سوال اور مختصر جواب ہے ، جس سے اس کاروبار کی نوعیت سمجھنے میں کافی مدد ملے گی ، بغرض فائدہ یہاں نقل کرتا ہوں ۔
سوال :
جناب والا بندہ کو انٹرنیٹ پر بزنس سٹارٹ کرنے کے لیے کچھ شرعی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ جس کی تفصیل درج ذیل...
کہتے ہیں ایک کلو علم کے لیے ایک من عقل کی ضرورت ہوتی ہے ۔
آپ کہہ سکتے ہیں کہ ترجمہ پڑھنے والوں کو ’ علم ‘ آجاتا ہے ، لیکن اس کے لیے جس ’ عقل ‘ کی ضرورت ہوتی ہے ، وہ کم پڑ جاتی ہے ۔
تراجم سے بھی استفادہ کرنا چاہیے ، لیکن اپنے ذہنی عجز و قصور کا اعتراف بھی ہونا چاہیے ، اور اسے دور کرنے کی محنت بھی...
عمر سعد ! کوشش کیا کریں ، کسی بھی کاپی پیسٹ تحریر کے آخر میں اپنی طرف سے ایک دو سطریں لکھ دیا کریں ۔
ویسے یہ دو سطریں تو ہیں ، لیکن پھر بھی اگر کچھ اضافہ کردیا کریں تو زیادہ بہتر ہے ۔
آئیڈیا دینا ، ایسے ہی ہے ، جیسے کسی کو تعلیم دینا ۔ دونوں کی فیس یا اجرت لی جاسکتی ہے ۔
آئیڈیا دیکر نفع میں شریک ہونا ، ایسے ہی ہے ، جیسے کسی کے ساتھ کاروبار مالیت یا جسمانی محنت کے عوض شرکت کرنا ۔ ایسی صورت میں اگر تمام شرکاء کے حصے متعین ہوں ، اسی طرح نفع و نقصان دونوں ہی میں سب ذمہ دار ہوں تو...
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر میری کوئی ’ نصیحت ‘ قابل عمل ہوسکتی ہے تو یہی گزارش ہے کہ : آئندہ مجھ سے نصیحت طلب نہ کیجیے گا ۔ :)
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک نصیحت ہے ، بہت سارے علما کرام ایسے سوالات کے جوابات میں وہی بیان فرمادیتے ہیں ، فصاحت و بلاغت کی انتہا اپنے اندر سموئے ہوئے ہے...
ماشاء اللہ ، بہترین کام ۔
اردو میں بہت سارے سافٹ ویئرز وغیرہ منظر عام پر آچکے ہیں ، میرے خیال میں احادیث تراجم و تفسیر وغیرہ سب کچھ ایک جگہ جمع کرکے شاملہ طرز کا ایک سافٹ ویئر منظر عام پر آجانا چاہیے ۔
اسلامک ڈیجیٹل لائبریری نام سے کسی نے ایک سافٹ ویئر فورم پر بھی دیا تھا ، جس کا فارمیٹ شاملہ...