الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
راوی کا خبر نقل کرتے وقت اپنے اختیار سے کام لینا:
خبر نقل کرنے کی کیفیت میں راوی کی چار حالتیں ہیں:
1۔ یہ کہ راوی انہی الفاظ کے ساتھ روایت کرے جو اس نے سنے تھے۔ روایت کرنے میں یہی حالت اصل ہے۔ اور یہ حالت سب حالتوں سے افضل ہے۔
2۔ یہ کہ راوی سنے ہوئی خبر کا معنی...
خبر کی سچ اور جھوٹ ہونے کے اعتبار سے تقسیم:
سچ اور جھوٹ ہونے کے اعتبار سے خبر تین اقسام میں منقسم ہوتی ہے:
1 ایسی خبر جو یقینی طور پر سچی ہو۔ اس کی کچھ اقسام ہیں:
۱۔ وہ خبر جس کے راویوں کی تعداد تواتر کی حد تک پہنچی ہوئی ہو۔
۲۔ اللہ اور اس کے رسولﷺ کی...
خبر کے لفظ کے ذریعے امر اور نہی کا بیان:
خبر کے لفظ کے ذریعے امر اور نہی احکام میں طلب کے لفظ کے ذریعے امر اور نہی کی طرح ہوتے ہیں۔ دونوں قسموں کی مثالیں آپ کے حضور پیش کی جارہی ہیں:
1 خبر کے لفظ کے ذریعے امر کی مثال: اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا یہ فرمان عالی مقام ہے:
﴿...
دلالت کے اعتبار سے لفظ کی اقسام:
لفظ کے اپنے معنی پر دلالت کرنے کے اعتبار سے کئی حالات ہیں:
۱۔ یہ کہ اس میں صرف ایک ہی معنی کا احتمال ہو۔ جیسا کہ اللہ رب العالمین کا فرمان ہے:
﴿ تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ ﴾ [البقرة:196] یہ پورے دس ہیں۔
اسی طرح اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا یہ...
دو شرعی دلیلوں کے مابین تعارض ؟!
تنبیہ: دو قطعی دلیلوں کے درمیان کبھی تعارض آہی نہیں سکتا الا یہ کہ ان میں سے ایک دوسرے کو منسوخ کرنے والا ہو، یا اس کی تخصیص کرنے والا ہو، وجہ اس کی یہ ہے کہ ہر قطعی دلیل علم وعمل کا فائدہ دیتی ہے تو جب یہ متعارض ہوں گی تو متضاد ہوں گی اور شریعت کبھی بھی...
رخصت اور عزیمت:
عزیمت: لغت میں عزیمت ’پختہ ارادے‘ کو کہتے ہیں۔
اصطلاح میں اس حکم کو عزیمت کہتے ہیں جو کسی شرعی دلیل سے ثابت ہو اور اپنے سے معارض (مخالف) راجح دلیل سے خالی ہو۔ جیسا کہ زناکا حرام ہونا منہیات (جن سے روکا گیاہو)میں سے عزیمت ہے اور نماز کا واجب ہونا مامورات (جن کے کرنے کا حکم...
رسول اللہﷺ کے افعال اور آپﷺکی تقریرات:
(کسی کام کوبرقرار رکھنا)
1 نبی کریمﷺ کے افعال:
نبی کریمﷺ کے افعال چند اقسام میں منقسم ہوتے ہیں:
1۔ وہ کام جو آپﷺ فطری تقاضا کی وجہ سے سرانجام دیتے تھے ، جیسے کھڑا ہونا، بیٹھنا، کھانا پیناوغیرہ۔ تو ان کا حکم اباحت والا ہے۔ بندہ چاہے تو...
روایت کرنے کے صیغے اور الفاظ:
نبی کریمﷺ سے روایت کرنے میں صحابی کےلیے چند الفاظ ہیں۔ قوت کے اعتبار سے ان کی ترتیب درج ذیل ہے:
1۔ یہ کہ صحابی یوں کہے :میں نے رسول اللہﷺ سے سنا یا آپﷺ نے مجھے حدیث بیان کی یا آپﷺ نے مجھے زبانی یہ بات بیان کی یا میں نے آپﷺ کو اس طرح کرتے دیکھا یا اس...
زمانہ نبوت میں اجتہاد کا ہونا:
ایک گروہ نے زمانہ نبوت میں اجتہاد کومطلقاً ممنوع قرار دیا ہےاور دوسرے گروہ نے مطلقاً جائز قرار دیا ہے تو صحیح بات اس میں تفریق اور امتیاز کرناہے کہ جن لوگوں کے پاس آپﷺ نہیں تھے ، ان کےلیے تو اجتہاد کرنا جائز تھا اور جن کے پاس آپﷺ موجود تھے، ان کےلیے آپﷺ کی...
شرط کے ذریعے تخصیص:
تعریف: یہاں پر شرط سے لغوی شرط مراد ہے۔اور لغوی شرط کہتےہیں ”ایک چیز کو دوسری چیز کے ساتھ لٹکا دینا، معلق کردینا“
کلمات شرط بہت سارے ہیں، ’إِنْ‘ اور ’إِذَا‘ انہی میں سے ہیں۔ مثال کے طور پر: «إن نجح زيد فأعطه جائزة» اگر زید کامیاب ہوا تو میں اسے انعام دوں گا۔
گزشتہ...
شریعت کے احکامات کا مکلف کون ہے اور کون نہیں ہے:
لوگوں کی دوقسمیں ہوتی ہیں:
1۔ ایک تو وہ لوگ جن کی مختلف وجوہات کی بناء پر عقل مکمل نہیں ہوتی، جیسے نابالغ بچے، وہ پاگل جن کی مَت ماری ہوتی ہے یا نشئی ، جن کی عقل پر پردہ پڑا ہوتا ہے یا بھولنے والے جو اکثر باتیں بھول جاتے ہیں۔...
دلائل کی ترتیب:
ادلۃ ، دلیل کی جمع ہے اور یہاں پر اس سے مراد کتاب وسنت، اجماع، قیاس، قول صحابی اور استصحاب میں سے وہ چیز ہے جس کے ذریعےشرعی احکام ثابت ہوتے ہیں۔
لغت میں ترتیب ایک یا ایک سے زیادہ چیزوں کو اس جگہ رکھنے کو کہتے ہیں، جہاں رکھے جانے کے وہ مستحق ہیں۔اور یہ بات سب جانتے ہیں کہ...
صحیح اور فاسد:
صحیح: لغت میں بیمار (سقیم)کے متضاد کو صحیح کہتے ہیں ۔
اصطلاح میں صحیح اسے کہتے ہیں جس سے عبادت کا درست ہونا اور معاملات کا فافذ ہونا متعلق ہو۔
مثال کے طور پر (شرعی)نماز اس وقت واقع(صحیح)ہوتی ہے جب اس میں شرائط مکمل طور پر پائی جائیں، ارکان مکمل طور پر ادا کیے جائیں اور...
صفت کے ذریعے تخصیص:
صفت سے مراد صفت معنوی ہے، علم نحو میں معروف نعت (موصوف والی صفت) نہیں ہے، لہٰذا یہ صفت حال، ظرف، تمییز وغیرہ کو شامل ہوتی ہے۔
صفت کے ذریعے تخصیص میں اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ صفت اپنےماقبل موصوف کی تخصیص کرتی ہے اور بسا اوقات صفت موصوف سے پہلے بھی آجاتی ہے جیسا کہ اس...
عام
تعریف: لغت میں عام شامل کو کہتےہیں۔ اور عموم کہتے ہیں مطلق طور پر ایک چیز کا دوسری چیز میں شامل ہونا۔
اصطلاح میں اس لفظ کو عام کہتے ہیں جو اپنے اندران تمام چیزوں کو سمو لے جن کا اس عام کے اندر بغیر حصر کے ایک ہی وضع اور ایک ہی مرتبہ میں سمویا جانا صحیح ہو۔
تو ہماری اس بات «دفعة»...
علت کے مسالک:
علت کے مسالک سے مراد وہ طرق ہیں جو علت پر دلالت کرتے ہیں، ان کی تعداد بہت زیادہ ہے، ہم ان میں سے صرف تین کو ذکر کریں گے۔
پہلا مسلک: علت پر نص صریح موجود ہو، اور ایسی نص صریح ہو جو علت پر ایسے الفاظ کے ساتھ دلالت کرے جن کو عربی زبان میں علت بتانے کےلیے ہی بنایا...
غایت کے ذریعے تخصیص:
کسی چیز کی انتہا کو غایت کہتے ہیں، اس کےلیے کچھ حروف مقرر ہیں جو اس پر دلالت کرتے ہیں، اور وہ یہ ہیں:
۱۔ إِلی ۲۔ حتی
اور یہ غایت وہ ہے کہ جس سے پہلے والا عموم اس کے بعد والی چیز کو شامل ہوتا...