ایک جاندار (خواہ وہ پودا ہے،جانور یا جاندار) کےجسم کی بنیادی اکائی"سیل"(خلیہ) ہے۔(جس طرح کپڑے کی بنیادی اکائی دھاگہ)
ایک بالغ انسانی جسم تقریبا ساٹھ ٹریلین (60,000,000,000,000)سیلز پر مشتمل ہوتا ہے۔ ہر سیل میں دیگر اعضاء کے ساتھ ساتھ ایک اہم حصہ D.N.A نامی جینیاتی مادے کا ہوتا ہے(گرچہ میچور...