- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
24- بَاب [فِي] الْوِصَالِ
۲۴-باب: صوم وصال ( مسلسل صیام رکھنے) کا بیان
2360- حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ نَهَى عَنِ الْوِصَالِ، قَالُوا: فَإِنَّكَ تُوَاصِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ: < إِنِّي لَسْتُ كَهَيْئَتِكُمْ، إِنِّي أُطْعَمُ وَأُسْقَى >۔
* تخريج: خ/الصوم ۲۰ (۱۹۲۲)، ۴۸ (۱۹۶۲)، م/الصیام ۱۱ (۱۱۰۲)، (تحفۃ الأشراف: ۸۳۵۳)، وقد أخرجہ: ط/الصیام ۱۳ (۳۸)، حم (۲/۱۱۲، ۱۲۸) (صحیح)
۲۳۶۰- عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صوم وصال(مسلسل صیام رکھنے) سے منع فرمایا ہے، لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول! آپ تو مسلسل صیام رکھتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا:'' میں تمہاری طرح نہیں ہوں، مجھے تو کھلایا پلایا جاتا ہے''۔
2361- حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ أَنَّ بَكْرَ بْنَ مُضَرَ حَدَّثَهُمْ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَقُولُ: <لاتُوَاصِلُوا، فَأَيُّكُمْ أَرَادَ أَنْ يُوَاصِلَ فَلْيُوَاصِلْ حَتَّى السَّحَرَ >، قَالُوا: فَإِنَّكَ تُوَاصِلُ، قَالَ: < إِنِّي لَسْتُ كَهَيْئَتِكُمْ، إِنَّ لِي مُطْعِمًا يُطْعِمُنِي وَسَاقِيًا يَسْقِينِي >۔
* تخريج: خ/الصوم ۴۸ (۱۹۶۲)، ۵۰(۱۹۶۷)، (تحفۃ الأشراف: ۴۰۹۵)، وقد أخرجہ: حم (۳/۸، ۸۷)، دي/الصوم ۱۴ (۱۷۴۷) (صحیح)
۲۳۶۱- ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ''تم صوم وصال نہ رکھو، اگر تم میں سے کوئی صوم وصال رکھنا چاہے تو سحری کے وقت تک رکھے''۔
لوگوں نے کہا: آپ تو رکھتے ہیں؟ فرمایا :'' میں تمہاری طرح نہیں ہوں ، کیونکہ مجھے کھلانے پلانے والا کھلاتا پلاتا رہتا ہے'' ۔