- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
25- بَاب الْغِيبَةِ لِلصَّائِمِ
۲۵- باب: صیام میں غیبت کی برائی کا بیان
۲۵- باب: صیام میں غیبت کی برائی کا بیان
2362- حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : < مَنْ لَمْ يَدَعْ قَوْلَ الزُّورِ وَالْعَمَلَ بِهِ فَلَيْسَ لِلَّهِ حَاجَةٌ أَنْ يَدَعَ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ >، وَقَالَ أَحْمَدُ: فَهِمْتُ إِسْنَادَهُ مِنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، وَأَفْهَمَنِي الْحَدِيثَ رَجُلٌ إِلَى جَنْبِهِ أُرَاهُ ابْنَ أَخِيهِ۔
* تخريج: خ/الصوم ۸ (۱۹۰۳)، ت/الصوم ۱۶ (۷۰۷)، ق/الصیام ۲۱ (۱۶۸۹)، (تحفۃ الأشراف: ۱۴۳۲۱)، وقد أخرجہ: ن/ الکبری/ الصوم (۳۲۴۶)، حم (۲/۴۵۲، ۵۰۵) (صحیح)
۲۳۶۲- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''جو شخص (صیام کی حالت میں) جھوٹ بولنا، اور برے عمل کرنا نہ چھوڑے تو اللہ تعالی کو حاجت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑ دے''۔
2363- حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: < [الصِّيَامُ جُنَّةٌ] إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ صَائِمًا فَلا يَرْفُثْ وَلا يَجْهَلْ، فَإِنِ امْرُؤٌ قَاتَلَهُ أَوْ شَاتَمَهُ فَلْيَقُلْ إِنِّي صَائِمٌ، إِنِّي صَائِمٌ >۔
* تخريج: خ/الصوم ۲ (۱۸۹۴)، ۹ (۱۹۰۴)، ن/الصیام ۲۳ (۲۲۱۸)، ق/الصیام ۲۱ (۱۶۹۱)، (تحفۃ الأشراف: ۱۳۸۱۷)، وقد أخرجہ: م/الصیام ۳۰ (۱۱۵۱)، ت/الصوم ۵۵ (۷۶۴)، ط/الصیام ۲۲ (۵۷)، حم (۲/۲۳۲)، دي/الصوم ۵۰ (۱۸۱۲) (صحیح)
۲۳۶۳- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ''صیام (برائیوں سے بچنے کے لئے) ڈھال ہے، جب تم میں کوئی صائم ہو تو فحش باتیں نہ کرے، اور نہ نادانی کرے، اگر کوئی آدمی اس سے جھگڑا کرے یا گالی گلوج کرے تو اس سے کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں، میں صیام سے ہوں''۔