- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
55/أ- بَاب فِي صَوْمِ رَجَبٍ ۱؎
۵۵/أ- باب: رجب کے صیام کا بیان
۵۵/أ- باب: رجب کے صیام کا بیان
2430- حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا عِيسَى، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ -يَعْنِي ابْنَ حَكِيمٍ- قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنْ صِيَامِ رَجَبٍ، فَقَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ كَانَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ: لا يُفْطِرُ، وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ: لا يَصُومُ۔
* تخريج: م/الصیام ۳۴ (۱۱۵۷)، (تحفۃ الأشراف: ۵۵۵۴)، وقد أخرجہ: ن/ الصیام ۴۱ (۲۳۴۸، ۲۳۴۸)، ق/الصیام ۳۰ (۱۷۱۱)، حم (۱/۲۲۶، ۲۲۷، ۲۳۱، ۳۲۶) (صحیح)
۲۴۳۰- عثمان بن حکیم کہتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیرسے رجب کے صیام کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھے بتایا ہے کہ رسول اللہ ﷺ صیام رکھتے تو رکھتے چلے جاتے یہاں تک کہ ہم کہتے: افطار ہی نہیں کریں گے، اسی طرح جب صیام چھوڑتے تو چھوڑتے چلے جاتے یہاں تک کہ ہم کہتے: اب صیام رکھیں گے ہی نہیں۔
وضاحت۱؎: یہ باب کئی نسخوں میں نہیں ہے، جب کہ مولانا وحید الزماں کے نسخہ میں موجود ہے، اور تبویب حدیث کے مطابق ہے، واللہ اعلم۔