- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
75- بَاب فِي الصَّائِمِ يُدْعَى إِلَى وَلِيمَةٍ
۷۵-باب: صائم کو ولیمہ کھانے کی دعوت دی جائے تو کیا کرے؟
۷۵-باب: صائم کو ولیمہ کھانے کی دعوت دی جائے تو کیا کرے؟
2460- حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُوخَالِدٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : < إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ فَلْيُجِبْ، فَإِنْ كَانَ مُفْطِرًا فَلْيَطْعَمْ، وَإِنْ كَانَ صَائِمًا فَلْيُصَلِّ >، قَالَ هِشَامٌ: وَالصَّلاةُ الدُّعَاءُ.
قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ أَيْضًا [عَنْ هِشَامٍ]۔
* تخريج: تفرد بہ أبو داود، (تحفۃ الأشراف: ۱۴۵۷۳)، وقد أخرجہ: حم (۲/۲۴۲)، دي/الصوم ۳۱ (۱۷۷۸) (صحیح)
۲۴۶۰- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کسی کو دعوت دی جائے تو اسے قبول کرنا چاہئے، اگر صیام سے نہ ہو تو کھا لے، اور اگر صیام سے ہو تو اس کے حق میں دعا کر دے‘‘۔
ہشام کہتے ہیں: صلاۃ سے مراد دعا ہے۔