- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
48- بَاب فِي الْفَأْرَةِ تَقَعُ فِي السَّمْنِ
۴۸-باب: گھی میں چوہیا گر جائے تو کیا کیا جائے؟
3841- حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُبَيْدِاللَّهِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ فَأْرَةً وَقَعَتْ فِي سَمْنٍ فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ ﷺ ، فَقَالَ: < أَلْقُوا مَا حَوْلَهَا وَكُلُوا >۔
* تخريج: خ/الوضوء ۶۷ (۲۳۵)، والذبائح ۳۴ (۵۵۳۸)، ت/الأطعمۃ ۸ (۱۷۹۸)، ن/الفرع والعتیرۃ ۹ (۴۲۶۳)، (تحفۃ الأشراف: ۱۸۰۶۵)، وقد أخرجہ: ط/الاستئذان ۷ (۲۰)، حم (۶/۳۲۹، ۳۳۰، ۳۳۵)، دي/الطہارۃ ۶۰ (۷۶۵) ( صحیح)
۳۸۴۱- ام المومنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک چوہیا گھی میں گر گئی تو نبی اکرم ﷺ کو اس کی خبر دی گئی، آپ نے فرمایا: ''(جس جگہ گری ہے) اس کے آس پاس کا گھی نکال کر پھینک دو اور (باقی) کھاؤ''۔
3842- حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ -وَاللَّفْظُ لِلْحَسَنِ- قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : < إِذَا وَقَعَتِ الْفَأْرَةُ فِي السَّمْنِ: فَإِنْ كَانَ جَامِدًا فَأَلْقُوهَا وَمَا حَوْلَهَا، وَإِنْ كَانَ مَائِعًا فَلا تَقْرَبُوهُ >.
قَالَ الْحَسَنُ: قَالَ عَبْدُالرَّزَّاقِ: وَرُبَّمَا حَدَّثَ بِهِ مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِاللَّهِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَيْمُونَةَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ ۔
* تخريج: تفرد بہ أبو داود، (تحفۃ الأشراف: ۱۳۳۰۳، ۱۸۰۶۵) (شاذ)
(کیوں کہ معمر کے سوا زہری کے اکثر تلامذہ اس کو میمونہ کی حدیث سے اور بغیر تفصیل کے روایت کرتے ہیں)
۳۸۴۲- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' جب چوہیا گھی میں گرجائے تو اگر گھی جما ہو تو چوہیا اور اس کے ارد گرد کا حصہ پھینک دو ( اور باقی کھا لو) اور اگر گھی پتلا ہو تو اس کے قریب مت جائو''۔
حسن کہتے ہیں: عبدالرزاق نے کہا:اس روایت کوبسا اوقات معمر نے : ''عن الزهري عن عبيدالله بن عبدالله عن ابن عباس عن ميمونة عن النبي ﷺ '' کے طریق سے بیان کیا ہے ۔
3843- حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ بُوذَوَيْهِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِاللَّهِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ ، بِمِثْلِ حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ۔
* تخريج: تفرد بہ أبو داود، أي بھذا السیاق، (تحفۃ الأشراف: ۱۸۰۶۵) (شاذ)
(کیوں کہ معمرکے سوا زہری کے دیگر تلامذہ میمونہ کی حدیث سے بھی بغیر تفصیل روایت کرتے ہیں )
۳۸۴۳- اس سند سے بھی ام المومنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے زہری کی حدیث کے مثل روایت ہے جسے انہوں نے ابن مسیب کے واسطہ سے(ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت کیا ہے ۔