• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سچی مسکراہٹیں

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
اکثر روایتی شوہروں کو اپنی ”ذاتی بیوی“ (سوچنے والا آئی کون) کے ہر عمل میں کیڑے نکالنے کا بڑا شوق ہوتا ہے۔ جیسے ایک بیوی اپنے شوہر کو ناشتے میں ہاف فرائی انڈے دیتی تو وہ کہتے کہ آملیٹ کیوں نہیں بنایا۔ اور اگر بیوی آملیٹ بنا کر دیتی تو شوہر نامدار فرماتے: آج تو میرا ہاف فرائی کھانے کا موڈ تھا۔ ایک دن زوجہ محترمہ نے ”عقلمندی“ (سمجھنے والا آئی کون) کا مظاہرہ کرتے ہوئے آملیٹ اور ہاف فرائی دونوں پیش کردئیے تو صاحب بولے : آخر کو رہی نا پھوہڑ کی پھوہڑ۔ جس انڈے کا آملیٹ بنانا تھا، اسے ہاف فرائی کردیا اور جس انڈے کو ہاف فرائی کرنا تھا، اس کا آملیٹ بنا دیا ۔ تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق بیوی نے ایک دن صاحب کے سامنے جو کھانا پیش کیا، اس میں چلتے پھرتے چند کیڑے ڈال دیئے۔ صاحب نے گھور کر بیوی کی طرف دیکھا اور بولے یہ کیا ہے؟ بیوی سکون سے بولی: آپ کو تو میرے ہر کھانے میں کیڑے نکالنے کی ویسے ہی عادت ہے۔ اس پلیٹ میں سے بھی کیڑے نکال کر کھانا تناول فرمالیجئے۔ (”عبرت“ پکڑنے والا آئی کون)

(انتباہی نوٹس: اگر کوئی بیوی اس نسخہ کیمیا پر عمل کرنا چاہے، تو اپنی ذمہ داری پر کرے۔ تاکہ ممکنہ ”نتائج“ کی ذمہ دار بھی وہ خود ہی ہو، راقم نہیں ۔ خبر دار کرنے والا آئی کون )
ھھہہھہھہ۔۔۔۔"بے چاری" خاتون!
یہ تو میرے پہ چلی گئی ہے ۔۔کانا آئیکون
عرصہ گزرا ایک تپتی دوپہر سکول سے گھر آئے ۔۔بھاری بھرکم بستہ جو صحیح معنوں میں "بلو کا بستہ" بنا رہتا تھا ۔۔۔عین دروازے کے آگے روک دیا گیا کہ گھر کی دھلائی ہو رہی ہے ۔۔اللہ اللہ کر کے اندر داخل ہوئے بستہ اتار کر بیٹھے ہی تھے کہ خاندانی شور نے اطلاع دی چچا اور ان کی فیملی آئی ہو ئی ہے ،بچے مل ملا کے جا چکے تھے اب مستقل کھیلنے کے لئے آئے ہیں ۔۔ہمت نہ تھی کہ اٹھ کر باہر کا رخ کرتے لیکن چچا کے بچے ہیں کہ بمع ہمسائے میں موجود چچا کے بچوں کے ، دروازے پر دھاوا بولےہوئے ہیں ۔۔وردۃ کے کہنے پر کہ"صفائی ہو رہی ہے دو منٹ ٹھہر جاؤ " بھنبھناتے باہر نکلے اور جی" مشکٰوۃ آپی نے ہمیں یہ کہا، مشکٰوۃ آپی نے ہمیں وہ کہا ۔۔۔۔"ہم جو ان کے دیدار سے بھی محروم تھے ۔یہ شور سن کر دروازے میں جھانک کر ان کا اور آوازوں کا دیدار کیا ۔اور واپس پلٹ آئے ۔کہا ہو گا جس نے کہا ہو گا ہمیں کیا۔۔
" میں ابو کو بتاتی ہوں ، امی کو بھی بتاتی ہو ں ،،انہوں نے مجھے گھر نہیں آنے دیا۔۔"
ہم بھی اطمینان سے بیٹھے رہے ،اور دوسرے آ کر ہمیں اطلاع بہم پہنچانے لگے "وہ کہہ رہی ہے کہ آپ نے اسے یوں ،یوں کہا ہے "
جب بچے دس ،پندرہ منٹ بعد آئے تو پھر "آپ نے مجھے یوں کہا تھا نا ں میں نے اپنی امی کو بتا یا ہے ۔۔"
"کیا کہا تھا میں نے ؟"
یہ ۔۔وہ ۔۔یہ ۔۔وہ
"میں نے کب کہا تھا،میں تو تمہارے سے مل ہی اب رہی ہوں "
'جی نہیں کہا تھا آپ نے جب ہم اندر آ رہے تو اند ر بھی نہیں آنے دیامیں اب ابو کو بھی بتاؤں گی ،،تایا ابو کو بھی ،،پھر پتا چلے گا۔"
(اور ہمارے ابو اور امی جان ان کا دل رکھنے کو" ڈانٹ" بھی دیں گے اور بعد کو " چلو بچے ہیں ،کچھ نہیں ہوتا"۔۔۔۔اُف چچا ،چچی کیا سوچیں گے ۔)
"میں نے تمھیں کب کچھ کہا ہے ؟؟ وہ تو وردۃ نے اتنا ہی کہا تھا کہ۔۔"
"جھوٹ نہ بولیں ۔۔آپ نے کہا تھا "
"چھوڑو مشکٰوۃ ۔۔رہنے دو " امی جان بھی ہمیں روک رہیں تھیں
"شربت کا گلاس اس کے ہاتھ میں تھما کر ہم نے اطمینا ن سے پوچھا " ہاں جی اور کیا کیا کہا تھامیں نے؟؟"
"یہ ۔۔وہ ۔۔یہ ۔۔وہ "
ہوں ۔صحیح۔۔بس یہی کہا تھا یا اور بھی کچھ؟"
"یہی کہا تھا"
اس کے بعد میں نے اس کے تما م الفاظ اسی طرح دہرا دیئے ۔"لو اب میں نے تمھیں کہہ دیا ،،جاؤ جس مرضی کو جا کر بتاؤ کہ میں نے تمھیں یہ وہ کہا ہے ۔"۔۔امی جان آوازیں دیتی رہ گئیں " مشکٰوۃ! مشکٰوۃ چپ کرو ۔۔۔بچی ہے، کیاہو گیا ہے "۔
وہ بچی ہے ہم تو تقسیم ہند سے پہلے کے ہیں نا):
ہمیں کیا مصیبت آئی ہے کہ مفت میں ڈانٹ کھائیں ۔۔نہ کہہ کر بھی پڑنی تھی تو کہہ کر کیوں ناں کھائیں ۔۔اور الحمدللہ آج بھی ہم اسی موقف پر قائم ہیں کہ جو کیا نہیں وہ سر پر پڑے تو کر لیا کیجئے کہ یہی "نسخہ کیمیا"ہے ۔
چند ماہ قبل بھیا کے ایک دوست کچھ یونہی فرما رہے تھے تو بھیا نے یہی قصہ سنا دیا کہ ہمارے خاندان میں تو کچھ یوں ہوتاہے دو بچیوں میں لڑائی ہوئی ایک نے کہا کہ آپ نے یوں یوں کہا ہے تو دسری نے وہی الفاظ دہرا دیئے لو پہلے تو نہیں اب کہاہے جو کر سکتی ہو کر لو ۔ آپ کو بھی نام دے دیا گیا،شامت آنی ہے ، آپ بھی بھی کہہ لیں، کر لیں ۔
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
میری عزیز ہ عینک لگا کر سو رہی تھیں ۔میں نے سوچا کروٹ لیں گی تو عینک ٹوٹ جائے گی ۔میں نے جا کر عینک اتاری تو فٹا فٹ اٹھ کر کہتی ہیں :
"سارا خواب ہی دھندلا کر دیا ہے دو میری عینک "
اور عینک لگا کر دوبارہ سو گئیں ۔۔۔۔۔:(
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ہم جوشِ خطابت میں پاکستانیوں کا حال سنا رہے تھے اس پاکستانی کا قصہ جو اپنی فیملی کو اپنے ساتھ ائیر پورٹ میں لے جانا چاہتا تھا اسے پولیس نے جہاز کی بجائے تھانے میں بند کر دیا ۔۔
کس میں؟؟خنساء نے چیخ کر پوچھا
"تھانے میں "
"اوہ اچھا ! میں سمجھی تھیلے میں ):"
"تھیلے میں نہیں بورے میں بند کیا تھا "میں نے غصے سے جواب دیا
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
پیسے کہاں رکھے ہیں ؟؟پھپھو جی نے اخت ِحنظلہ سے پوچھا
موبائل کے نیچے۔۔۔اس نے منہ ہی منہ میں جواب دیا
ہائیں ۔۔پھپھو حیران پریشان اس کا منہ تکنے لگیں ۔۔۔۔دوسری جانب وردہ کی ہنسی چھوٹ گئی۔
"پتہ نہیں کیا کہہ رہی ہے مائی کے نیچے"
"اوہو میں سمجھی تھی صرف مجھے ہی مائی کی سمجھ آئی ہے کیا پتا تھاآپ بھی۔۔۔۔۔"وردہ نے ہنسی قابو کرتے ہوئے کہا
"اختِ پیسے کہاں رکھے ہیں "پھپھو نے موبائل کو چارجنگ پر لگاتی اختِ حنظلہ سےجھنجھلا کر پوچھا۔
"بتایا تو ہے موبائل کے نیچے"
ہہہ۔ ہم سمجھ رہے تھے مائی کے نیچے ۔۔۔پتہ نہیں کون سی مائی کے نیچے۔۔۔۔۔ابتسامہ
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
ہم جوشِ خطابت میں پاکستانیوں کا حال سنا رہے تھے اس پاکستانی کا قصہ جو اپنی فیملی کو اپنے ساتھ ائیر پورٹ میں لے جانا چاہتا تھا اسے پولیس نے جہاز کی بجائے تھانے میں بند کر دیا ۔۔
کس میں؟؟خنساء نے چیخ کر پوچھا
"تھانے میں "
"اوہ اچھا ! میں سمجھی تھیلے میں ):"
"تھیلے میں نہیں بورے میں بند کیا تھا "میں نے غصے سے جواب دیا
بوری میں بند کرنے کا حق صرف "بھائی" کو حاصل ہے!!
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بوری میں بند کرنے کا حق صرف "بھائی" کو حاصل ہے!!
تب ہی تو بورے کہا ہے بوری نہیں !۔۔۔۔۔۔۔حق والا ہی حق کا استعمال کرتااچھا لگتا ہے۔
ویسے پولیس والا کون سا بھائی کا "دادا "لگتاتھا جو بوری میں بند کر دیتا۔۔ابتسامہ

الطا۔۔۔بھائی؟ یا کوئی اور؟
عجب ہیں بھائی!
لاہور بیٹھ کر بھی الطا۔۔۔۔بھائی سے ڈر گئے؟ :)

سب بھائیوں کا ایک بھائی۔۔۔الطاف بھائی الطاف بھائی:)
شکر ہے شکر ہے سب بھائیوں کا بھائی ہے ،سب بہنو ں کانہیں! کانا آئیکون
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
یحیٰی بھائی نے گھر کا دروازہ کھولتےہی اونچی سی آواز لگائی" روٹی ی ی ی ی ی"اور کمپیوٹر کے پاس جا کر" اٹھو جی "کا نعرہ بلند ہوا ۔امی جی روٹی بنانے چلی گئیں اور بھیا فیس بک پر لڑائیاں کرنے لگے۔امی جی روٹی بنا کر لے آئیں ،بھیا کھانا کھانے کے ساتھ ساتھ فیس بک پر لڑائی کرنے لگے ہوئے تھے ۔کھانا کھاتے ہی بھیانے دسترخوان پر موجود چیزوں کو سائڈ پر کیا اور فیس بک پر کمنٹ کرنے لگے ۔بھیا کی گرم جوشی دیکھ کر امی بھی بھیا کے پاس آکربیٹھ گئیں ،جب بھیا لڑائی سے فارغ ہو گئے تو امی جی کو پاس بیٹھے دیکھ کر کہنے لگے "امی جی !دیکھ لیں کب سے روٹی مانگی ہوئی ہے ابھی تک انھوں نے روٹی نہیں بنا کر دی ۔"امی سمیت ہم سب کی ہنسی چھوٹ گئی ۔امی جی نے کہا "یحیٰی! آج تو میں نےخود روٹی بنا کر دی ہے اور تم نے کھابھی لی ہے "
"میں نےتو نہیں کھایا کھانا"
"پیچھے دیکھو میں نے تو ابھی تک برتن بھی نہیں اٹھائے"
" ہیں ں ں میں نےروٹی کھا بھی لی ہے اور مجھےپتا بھی نہیں چلا "
"میں اور بنا دیتی ہوں"
"نہیں! رہنے دیں"


بھیا مسجد سے واپس گھر آئے تو بیلکس پر ایک آدمی بار بار کہہ رہا تھا مجھ سے مناظرہ کرو کہ تراویح کی رکعات آٹھ ہوتی ہیں یا بیس؟ بھیا نےمجھ سے کہا" خنساء! جاؤ میرے لیے پانی لاؤ اور مشکٰوۃکمپیوٹر مجھے دو، میں اس سے مناظرہ کرتا ہوں ۔"
میں نے بھیا کو پانی لا کر دیا ۔بھیا نے پانی پی کر گلاس کمپیوٹر ٹیبل پر رکھ دیا اور اس سےبات کرنے لگے ،وہ کہنے لگا "اگر اتنی احادیث آتی ہیں تو میرے سے عربی میں بات کرو " بھیا نے جب عربی میں بات کی تو وہ روم سے چلا گیا۔ بھیا عربی بول کر فارغ ہوئے تو کہتے ہیں:" خنساء پانی مانگا تھا "
"بھیا آپ نے پی لیا ہے "
"نہیں! میں نے نہیں پیا پانی"
"بھیا! یہ دیکھو گلاس ابھی تک یہاں پڑا ہے"
"تم نے کسی اور کوپانی دیا ہے ،مجھے پانی نہیں دیا"
مشکٰوۃ آپی نے بھی کہا "بھیا !خنساء نے آپ کو پانی دیا ہے"
"نہیں مجھے پانی نہیں دیا"
ہمارے شور کی آواز سن کر قریب لیٹی امی جان بھی جاگ گئیں" کیا ہو گیا ہے؟"
امی جی!میں نے بھیا کو پانی لا کر دیا ہے اور یہ مان نہیں رہے ہیں"
"امی جی !میں نے پانی پیا ہی نہیں ہے"
"اچھا بھیا !لڑائی چھوڑیں ۔میں آپ کو اور پانی لا دیتی ہوں"
نوٹ: ہماری لڑائی چیزلانےپر نہیں ہوتی تھی بلکہ اس بات پر ہوتی تھی کہ کھایا ہے کہ نہیں۔۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
آؤ بچو نماز پڑھیں کی پوسٹ نمبر دو میں ایک عدد "ناپسند" ریٹنگ دیکھ کر خنساء حیران پریشان ہو گئی ۔۔
"ہا ۔۔۔یہ کیا ۔۔کس نے ناپسند کر دیا۔۔۔آئی ڈی کھولو جلدی سے ۔۔۔جلدی دیکھو کون ہے ۔۔انتظامیہ کا ہی کوئی رکن نہ ہو ۔۔۔کوئی بڑا ہو گا ۔۔۔وہ والے جو ایسی ایسی باتوں پر بحث کرتے ہیں ۔پتہ نہیں کیا کرتے ہیں ۔کچھ غلط لکھا ہے آپ نے ۔۔۔اپنے پاس سے لکھا ہے؟؟ٹائپنگ ٹھیک کی تھی ۔۔۔کتاب لاؤں۔ اچھا جلدی کرو ۔۔۔میری آئی ڈی ہی کھول لو ۔۔۔نہیں تو اپنی کھولو ۔۔دیکھو تو سہی "
اور جب آئی ڈی کھول کر لسٹ چیک کی گئی تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چور مچائے شور والا معاملہ تھا۔۔۔۔ناپسند ۔۔۔خنساء۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابتسامہ
اوہ ہا۔۔۔جلدی میں ہو گیا ہو گا ۔۔۔۔آئی ڈی کھولیں میری۔۔۔ ٹھیک کر دیتی ہوں۔۔۔):
 
Top