• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم انس نضر صاحب ( منتظم اعلی )

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
میں نے اپنی لائف میں ایسا انٹرویو کبھی نہیں دیکھا، عامر بھائی کی طرح میں بھی اس بات سے متفق ہوں کہ اس تھریڈ میں انس بھائی کوی شخصیت کے متعلق جو گُمان تھا وہ دور ہو گیا
خوش رہیں ہمیشہ اور دُعائوں میں اس بھائی کو بھی یاد رکھیں
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

خلوص کے ساتھ ماشاء اللہ بہت اچھا انٹرویو پیش کیا ھے آپ نے، آپ کے بارے میں بہت کچھ جان کر بڑی خوشی ہوئی، بہت دندلی سی یادیں ذہن میں گردش کر رہی ہیں ذاتی نوعیت کا ایک سوال ھے گھر والوں سے پوچھ کر بتائیں۔

والدہ محترمہ کا تعلّق معروف کیلانی خاندان سے ہے۔ صاحبِ تفسیر تیسیر القرآن اور دیگر بہت سی قیمتی کتابوں کے مصنف مولانا عبد الرحمٰن کیلانی میرے سگے نانا، محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ (تفہیم السنۃ سیریز والے) اور مولانا عبد المالک مجاہد (دار السلام والے) میری والدہ کے کزن ہیں۔
1- 48 سال پہلے گلی نمبر 20 وسن پورہ لاہور کارنر والا گھر جو دو گلیوں سے ملتا تھا اسی کے کارنر کی بالکونی پر دارالسلام لکھا ہوتا تھا۔ جو بعد میں ختم ہو گیا تھا شائد وہ گھر بیچ کر چلے گئے تھے۔

2- اس گلی میں آگے بائیں طرف بند گلی میں ایک گھر تھا جہاں ایک بزورگ دبلے پتلے لمبے قدآور جو اپنے گھر کی فرسٹ فلور پر کتابت کیا کرتے تھے جس پر شائد بلاک بھی وہ خود ہی تیار کیا کرتے تھے اور کوئی 8 کے قریب سٹاف بھی ہوتا تھا کتابت کے لئے۔

ان میں دارالسلام والے کون تھے اور عبدالرحمان کیلانی کون تھے اس پر تھوڑی تفصیل پوچھ کر بتائیں۔


والسلام
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ -
محترم انس نضر بھائی - بہت خوشی ہوئی آپ کا تعارف پڑھ کر - آپ کاپورا انٹرویو ہی بہت زبردست تھا۔اللہ تعالیٰ آپ کی عمر، رزق، مال اور اولاد میں برکت عطا فرمائے اور دین کے لئے کی گئی کوششوں کو قبولیت سے نوازے آمین۔
آپ کے انٹرویو سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، اللہ ہمیں دین حنیف پر استقامت عطا فرمائے آمین
الله آپ کو جزاے خیر عطا کرے اور آپ کے علم میں مزید ترقی فرماے (آمین)-

میں یہ پوچھنا چاہ رہا ہوں کہ آج کےاس دورمیں ایک گمبھیرمسئلہ جوسامنےآیاہےوہ بیروزگاری ہےجس نےسفیدپوش اورشریف آدمی کاجینابہت ہی مشکل کردیاہے۔خاص طورپراُ ن لوگوں کےلئےجواپنےاوراپنےبچوں کےلئےرزق حلال کماناچاہتےہیں۔
توکیامستقبل میں آپ کےذہن میں کوئی ایساپلان ہےجواس مسئلےکےحل کےلئےمددگارثابت ہو؟
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
محترم انس نظر بھائی، جزاک اللہ! نہایت عمدہ انٹرویو۔ اللہ آپ کو دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے، آمین!
آپ کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی اور اور شیخ عبدالرحمٰن کیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے آپ سے تعلق کا پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ میرے دل سے ہمیشہ شیخ عبدالرحمٰن کیلانی کے لیے دعائیں ہی نکلتی ہیں۔
آپ سے ایک سوال کرنا چاہوں گا محترم شیخ عبدالرحمٰن کیلانی کے متعلق اگر مناسب سمجھیں تو جواب دے دیں:

شیخ عبدالرحمٰن کیلانی جماعت اسلامی کے نظریات سیاست سے کس حد تک متفق تھے ؟ واضح الفاظ میں کیا شیخ عبدالرحمٰن کیلانی کی کتاب خلافت و ملوکیت مولانا مودودی رحمتہ اللہ علیہ کے نظریات سے متاثر ہو کر لکھی گئی تھی؟

جزاک اللہ۔
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
ماشاء اللہ بہت خوب۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالی شیخ اور انکے اہل و عیال کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے، اللہ تعالی ہم سب سے اپنے دین کا ایسا کام لے جسکو وہ اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے اور ہمارے لئے صدقہ جاریہ بنائے۔
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جزاکم اللہ خیرا! آمین یا رب العٰلمین!

جی بھائی! جیسا کہ عبدہ بھائی نے بھی وضاحت کر دی ہے کہ ڈاکٹر حبیب الرحمٰن کیلانی میرے سگے ماموں ہیں۔

آپ کے بارے میں معلوم نہیں تھا کہ آپ بھی لاہوری ہیں، اتنا قریب رہتے ہیں۔ عنقریب آپ سے ملاقات ہوگی، ان شاء اللہ!

یعنی محترمہ ام عبد الرب صاحبہ آپکی خالہ ہیں؟؟
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
یعنی محترمہ ام عبد الرب صاحبہ آپکی خالہ ہیں؟؟
محترم بھائی آپ درست سمجھے
(سوچا انکی زیادہ مصروفیت کی وجہ سے چھوٹے موٹے جواب میں ہی دے دوں تاکہ محترم بھائی پر بوجھ نہ پڑے)
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
محترم بھائی آپ درست سمجھے
(سوچا انکی بہت زیادہ مصروفیت کی وجہ سے چھوٹے موٹے جواب میں ہی دے دوں تاکہ محترم بھائی پر بوجھ نہ پڑے)

جزاکم اللہ خیرا۔۔۔۔۔ ماشاء اللہ ہر طرف پھول بکھرے ہیںِ۔۔ محترمہ کا جو مضمون محدّث میں آیا تھا فضیلۃ الشیخ عبد الرشید اظہر رحمہ اللہ پر وہ پڑھنے کے قابل ہےِ۔
http://magazine.mohaddis.com/shumara/22-may2012/948-aah-ustazi-abdul-rasheed-azhar
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

ماشاء اللہ آپکے خوبصورت خیالات جان کر بہت خوشی ہوئی۔ اگر مجھے محدث فورم کی بہترین تحریر چننے کے لئے کہا جائے تو میرا انتخاب آپکا یہ انٹرویو ہوگا۔ آپکے خوبصورت انداز بیان کو پڑھ کر یہ سوال ذہن میں ابھرا ہے کہ آپ کی تصنیفی خدمات کیا ہیں؟

آپ نے سوال نمبر26 کے جواب میں لکھا ہے:
نہیں! اگرچہ میں سیاست کو کسی دیندار شخص کیلئے شجرِ ممنوعہ نہیں سمجھتا، میں سیکولر ازم کی طرح دین ودنیا کی تفریق کا قائل نہیں۔
آپ نے سوال پر غور نہیں کیا سوال تھا
پاکستانی سیاست میں بطور عالم دین شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں؟؟
پاکستانی سیاست کی بنیاد جمہوریت ہے جوکہ کفر ہے۔ سوال یہ تھا کہ کیا آپ اپنے لئے یا علمائے دین کے لئے اس کفریہ جمہوری سیاست کا حصہ بننا درست سمجھتے ہیں؟

دیکھا یہ گیا ہے کہ اس گندے جمہوری نظام کے ذریعے معاشرے کے بدترین لوگ عوام پر بطور حکمراں مسلط ہوجاتے ہیں اور جو علمائے دین اسی سسٹم کے ذریعے اور اسکا حصہ بن کر لوگوں کی خدمت یا دین کی خدمت کا جذبہ لے کر سامنے آتے ہیں جلد یا بدیر یہ بھی تھوڑے یا زیادہ کرپٹ ہوجاتے ہیں۔ کافرانہ جمہوریت کی کوکھ سے پیدا ہونے والی پاکستانی سیاست میں اچھے لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں یہ جمہوری سیاست بنی ہی گندے لوگوں کے لئے ہے۔ اس لئے اسکے ذریعے اصطلاح کے خواب دیکھنا دیوانے کا خواب ہے۔

اگر آپ پاکستانی سیاست کو کافرانہ سیاست نہیں سمجھتے اور اس سیاست سے الگ ہونے کو ہی دین اور دنیا کی الگ الگ تقسیم سمجھتے ہیں تو بھی بتادیجئے گا۔ اس سوال کو سوال ہی سمجھئے گا بحث یا تنقید نہیں۔والسلام
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
ماشاء اللہ آپ کا پورا انٹرویو ۔۔۔ 'پڑھتا جا (اور بطور قاری) شرماتا جا' کے مصداق ایسا ہے کہ کہیں کچھ بولنے، کمنٹ کرنے کی ضرورت اور ہمت ہی نہیں ۔ البتہ ع مقطع میں آن پڑی ہے سخن گسترانہ بات ۔ کہ

دیکھنا تقریر کی لذّت کہ جو اس نے کہا​
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے​

اس نکتہ پر یہ احقر اسی فورم میں بارہا ”صدائے احتجاج“ بلند کرچکاہے، مگر جواباً ہمیشہ ”ڈھاک کے تین پات“ ہی نظر آئے۔ عنوانات سے لے کر دھاگوں کے متن میں ”مخالف مسلک“ کے مدفون لٹریچر سے اخذ کر کے ”فحش سے فحش مواد“ کو بار بار اسی طرح پیش کیا جاتا رہا ہے جیسے آج کل الیکٹرانک چینل پر ”بریکنگ نیوز“ نشر ہوتے ہیں، خبر دینے کے لئے نہیں بلکہ ”پروپیگنڈہ“ کرنے یا ”کسی“ کو ذلیل و خوار کرنے کے لئے۔

اگر تو یہ فورم صرف ”ایک ہی مسلک“ سے وابستہ افراد کے کارکنان کی ”تربیت“ کے لئے بنایا گیا ہے تاکہ وہ یہاں سے یہ ”جان“ اور ”سیکھ“ سکیں کہ صرف اور صرف ”ہمارے مسلک“ سے وابستہ افراد ہی ”اصلی اور پکے مسلمان“ ہیں۔ اور اس مسلک سے ”باہر“ کے تمام لوگ مشرک، منافق اور غیر مسلم ہیں، تب تو اس فورم کا موجودہ ”رویہ“ بہت ہی ”مناسب اور عمدہ“ ہے۔ ایسی صورت میں ”دیگر مسالک“ سے وابستہ افراد کو فورم کا رکن ہی نہیں بنانا چاہئے کہ وہ ”رنگ میں بھنگ“ ہی ڈالتے ہیں اور ”ہم مسلکی کارکنان“ کے ذہنوں مین ”شک و شبہ“ ہی پیدا کرتے ہیں۔

لیکن اگر (ایک بہت بڑا اگر) اس فورم کا مقصد یہ ہے کہ نیٹ ورلڈ میں موجود ”خود کو مسلمان کہلوانے اور سمجھنے“ والوں کو (بنیادی طور پر) قرآن اور سنت کی حقیقی تعلیمات سے آگاہ کرنا اور (ثانوی طور پر) ”اسلام سے موسوم“ اُن عقائد، عبادات، مذہبی رسومات (وغیرہ) کے بارے میں قرآن اور صحیح حدیث کی مدد سے یہ ثابت کرنا ہے کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ( ان عقائد، عبادات، مذہبی رسومات پر عمل پیرا مسالک اور افراد کو نام لے لے کر انہیں بُرا بھلا کہے بغیر، ان کے مسلک اور اکابرین کو ذلیل و رسوا کئے بغیر) ۔ ۔ ۔ تو پھر مسلکی اختلافات پر لکھنے والے اراکین کی تحریروں اور ان کے موجودہ انداز بیان و گرافکس کا سختی سے ”نوٹس“ لینا ہوگا اور فورم کو ایسے ”مواد“ سے پاک کرنا ہوگا، جن کی موجودگی میں متذکرہ بالا ”مسلمانی کے دعویدار افراد“ کبھی بھی (قرآن اور صحیح حدیث کے مطابق) حقیقی مسلمان نہیں بن سکتے، کم از کم اس فورم کے موجودہ رویہ کی مدد سے تو نہیں۔ یہ میری ذاتی رائے ہے، جس سے منتظمین فورم کا متفق ہونا اور ”دیگر مسالک“ سے وابستہ افراد کا غیر متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ (ابتسامہ)
غیرمتفق! (ابتسامہ)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

ہم آپکی محبت میں زیادہ تو کچھ نہیں کہہ سکیں گے۔ صرف اتنی گزارش ہے کہ آپ یہ نہ سمجھیں کہ اس مسئلہ پر آپ ہی حق پر ہیں اور فریق مخالف کے پاس انا اور ذاتی غصہ کے علاوہ کچھ نہیں۔ اس سلسلہ میں میرا موقف تو بہت معتدلانہ ہے اور وہ ہے بوقت ضرورت سختی اور بوقت ضرورت نرمی۔ دین میں سختی کتنی ضروری ہے اور ہر وقت کی نرمی نے کتنا نقصان پہنچایا ہے اس کے لئے میں آپکو اور دیگر بھائیوں کو مشورہ دونگا کہ جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر ڈاکٹر حافظ سموں حفظہ اللہ کی کتاب ’’کیا باطل پر تنقید فرقہ واریت ہے؟‘‘ کا مطالعہ فرمائیں۔

دعوت دین میں میرے رویے کی اصلاح پر جناب ابوالحسن علوی بھائی، انس نضر بھائی، شاکر بھائی، طالب نور بھائی، اور یوسف ثانی بھائی کی کوششوں اور نصیحتوں کا میں تہہ دل سے شکرگزار ہوں اللہ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین
ایسا ہرگز نہیں ہے کہ میں نے ان قیمتی نصیحتوں کو ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے چلتا کردیا تھا بلکہ میں نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان علمائے دین سے مشورہ کیا جو میری تحریروں سے واقف تھے اور ان سے باطل سےروا رکھے جانے والے اپنے رویے کی بابت صحیح یا غلط ہونے کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ میرا رویہ صحیح ہے۔ اب خود ہی فیصلہ فرمائیں کہ جب دونوں طرف علماء ہوں اور دونوں طرح کے موقف پر دلائل موجود ہوں تو میں اپنے موقف سے کیسے دست بردار ہوجاؤں جبکہ میں اپنے موقف کو صحیح بھی سمجھتا ہوں۔
 
Top