- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
45- بَاب مَتَى يُفْطِرُ الْمُسَافِرُ إِذَا خَرَجَ؟
۴۵-باب: مسافر سفر پر نکلے تو کتنی دور جا کر صیام توڑ سکتا ہے؟
2412- حَدَّثَنَا عُبَيْدُاللَّهِ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنِي عَبْدُاللَّهِ بْنُ يَزِيدَ (ح) وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ يَحْيَى، الْمَعْنَى، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، وَزَادَ جَعْفَرٌ: وَاللَّيْثُ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ ابْنُ أَبِي حَبِيبٍ أَنَّ كُلَيْبَ بْنَ ذُهْلٍ الْحَضْرَمِيَّ أَخْبَرَهُ، عَنْ عُبَيْدٍ [قَالَ جَعْفَرٌ]: ابْنُ جَبْرٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي بَصْرَةَ الْغِفَارِيِّ صَاحِبِ النَّبِيِّ ﷺ فِي سَفِينَةٍ مِنَ الْفُسْطَاطِ فِي رَمَضَانَ، فَرُفِعَ، ثُمَّ قُرِّبَ غَدَاهُ، قَالَ جَعْفَرٌ فِي حَدِيثِهِ: فَلَمْ يُجَاوِزِ الْبُيُوتَ حَتَّى دَعَا بِالسُّفْرَةِ، قَالَ: اقْتَرِبْ، قُلْتُ: أَلَسْتَ تَرَى الْبُيُوتَ؟ قَالَ أَبُوبَصْرَةَ: أَتَرْغَبُ عَنْ سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ ؟ قَالَ جَعْفَرٌ فِي حَدِيثِهِ: فَأَكَلَ۔
* تخريج: تفردبہ أبوداود، (تحفۃ الأشراف: ۳۴۴۶)، وقد أخرجہ: حم (۶/۷، ۳۹۸) دي/الصوم ۱۷(۱۷۵۴) (صحیح)
۲۴۱۲- عبیدبن جبرکہتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کے صحابی ابو بصرہ غفاری رضی اللہ عنہ کے ہم راہ رمضان میں ایک کشتی میں تھا جوفسطاط شہر کی تھی، کشتی پر بیٹھے ہی تھے کہ صبح کا کھانا آگیا ،( جعفر کی روایت میں ہے کہ) شہر کے گھروں سے ابھی آ گے نہیں بڑھے تھے کہ انہوں نے دستر خوان منگوایا اور کہنے لگے: نزدیک آجائو ، میں نے کہا :کیا آپ ( شہر کے) گھروں کو نہیں دیکھ رہے ہیں؟ ( ابھی تو شہر بھی نہیں نکلا اور آپ کھانا کھا رہے ہیں) کہنے لگے: کیا تم رسول اللہ ﷺ کی سنت سے اعراض کرتے ہو؟ (جعفر کی روایت میں ہے) تو انہوں نے کھانا کھایا۔