الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں تہہ دل سے معذرت چاہتا ہوں کہ مضمون میں اختیار کئے گئے میرے انداز بیاں سے آپ کو اور حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ کے بعض دیگر چاہنے والوں کو تکلیف پہنچی۔ میں نے ایسا دانستہ نہیں کیا بلکہ ایسا ہوگیا ہے یہ علیحدہ بات ہے کہ میں ذاتی طور پر ابھی تک مطمئن نہیں ہوا کہ...
اگر آپ نے غور سے پڑھا ہے تو میں نے آغاز مضمون ہی میں یہ بات لکھ دی تھی ملاحظہ ہو:
چار دن کی قربانی کا مسئلہ ایسا مسئلہ ہے جو فی زمانہ اہل حدیث کا شعار اور پہچان بن چکا ہے لیکن حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ نے اس مسلمہ مسئلہ کا انکار کرتے ہوئے تین دن کی قربانی کو راجح قرار دیا۔
کسی مسئلہ کا اہل...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اس میں تو کوئی شک نہیں کہ مجھے حافظ زبیرعلی زئی رحمہ سے دلی لگاؤ اور محبت تھی اور ہے۔ میں نے کبھی دانستہ انکی شان میں گستاخی کی کوشش نہیں کی۔ لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ اپنی محبوب شخصیت سے اختلاف نہیں کیا جاسکتا۔ اگر آپ میرے اختلاف کرنے کو حافظ صاحب کی اہمیت...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مضمون چھوٹے چھوٹے مکمل مباحث پر مشتمل ہے۔اس طرح مطلوبہ مباحث خارج کرکے مضمون حسب خواہش مختصر کیا جاسکتا ہے۔ پھر مجھے کیا پتا کہ وہ خاص مباحث کون سے ہیں جنھیں خارج کیا جانا ہے۔ پھر یہ بھی بتا دیں کہ اردو سے سندھی میں ترجمہ کون کرتا ہے اور کہاں سے کروایا جاسکتا ہے؟
شاید آپ نے مکمل مضمون نہیں پڑھا۔ مضمون کا یہ اقتباس دیکھئے:
حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ کی غیرمطبوعہ تصنیفات میں اپنی نوعیت کی انتہائی منفرد اور نایاب تصنیف ’’الاسانیدالصحیحۃ فی اخبار الامام ابی حنیفۃ‘‘ بھی ہے جس کے حوالے وہ اکثر اپنی تحریروں میں دیتے رہتے تھے۔مثلاً
حافظ صاحب نے ایک جگہ لکھا...
آپ کی نصیحت سر آنکھوں پر لیکن سوشل میڈیا کے مباحث میرے علم میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں اور میرے کتنے ہی مضمون ایسے ہیں جو بحث و مباحثہ کی وجہ سےمعرض وجود میں آئے ہیں۔اصل میں بحث کرتے وقت اکثر اوقات مخالفین کی جانب سے ایسے حقائق سامنے آتے ہیں جو اس سے پہلے علم میں نہیں ہوتے۔
اگر آپکی سدھار سے...
میرے خیال سے یہ مضمون کسی مجلے میں نہیں چھپ سکتا۔ خاص طور پر ابوحنیفہ صاحب کے بارے میں، میں نے حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ کے حوالے سے جو بحث کی ہے وہ مشکل سے ہی کسی کو پسند آئے گی۔ ہاں اگر رفیق طاہر بھائی ہوتے تو ان کے مجلے میں یہ ضرور شائع ہوسکتا تھا۔ اللہ انہیں اپنی حفاظت میں رکھے۔آمین
اسکے...
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین
جب بڑا عالم کسی طالب علم کی کوشش کی تعریف کرتا ہے تو بہت خوشی ہوتی ہے۔ حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ
میں نے مضمون کے آخر میں بعض تنبیہات لکھی ہیں شاید آپ نے غور نہیں فرمایا۔ دوبارہ دیکھیں:
تنبیہ۴: زبیرعلی زئی رحمہ اللہ کا پورا نام ’’ حافظ ابوطاہر محمد زبیرعلی...
جزاک اللہ خیرا
آپ جیسے علماء کی حوصلہ افزائی سے حوصلہ بہت بلند ہو جاتا ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ مضمون بہت باقی تھا لیکن آپ نے اپنا قیمتی تبصرہ پیش کردیا بقیہ مضمون پڑھنے کے بعد شاید آپ کے خیالات بدل جائیں اس لئے درخواست ہے کہ اب دوبارہ تبصرہ کریں۔ تعریف کریں یا تنقید ہر دو صورتوں میں مجھے خوشی ہوگی۔...
فن مغالطہ کا امام اور مشہور کذاب و دجال امین اوکاڑوی دیوبندی کے مقالات ’’تجلیات صفدر‘‘ کے نام سے چھ جلدوں میں مطبوع ہیں۔ حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ کے مقالات کی جب پہلی جلد زیور طباعت سے آراستہ ہوکر مارکیٹ میں پہنچی اس وقت سے راقم الحروف مقالات کی اگلی جلد کا شدت سے منتظر رہتا تھاچونکہ حافظ زبیر...
المختصر حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ ایک ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے جنھیں علم سے بہت محبت تھی اور انہوں نے عملاً اپنی زندگی کو علم نافع یعنی علم دین کے لئے وقف کیا ہوا تھا۔حافظ رحمہ اللہ نے علم کی تقریباًتمام ہی اصناف پر طبع آزمائی فرمائی تھی وہ بیک وقت محدث بھی تھے، مدرس بھی، مناظر بھی تھے اور...
21۔ حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ کسی کلمہ گو کی تکفیر کے قائل نہیں تھے حتی کے بریلویوں کے کلمہ کا بھی اعتبار کرتے تھے۔مسلمانوں کے گمراہ فرقوں کے بارے میں اپنا موقف یوں لکھتے ہیں: یہود کے اکہتر اور نصاریٰ کے بہتر فرقے ہوئے جنھیں اہل کتاب سے خارج نہیں کیا گیا اور اسی طرح امت مسلمہ کے تہتر فرقے ہوئے...
16۔ انتظامی اور تنظیمی بنیادو ں پر قائم اہل حدیث کی مختلف جماعتوں میں سے کسی میں بھی شمولیت کو حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ درست نہیں سمجھتے تھے بلکہ تمام جماعتوں سے علیحدہ رہ کر مسلک اہل حدیث کی خدمت کو ہی صحیح سمجھتے تھے۔وہ خود بھی اسی پر عمل پیرا تھے اور دوسروں کو بھی اسی بات کی نصیحت فرماتے...
11۔ پانی پر دم کے مروجہ طریقہ کو حافظ زبیر علی زئی حدیث کی رو سے جائز نہیں سمجھتے تھے۔ ایک مقام پر لکھتے ہیں: اس حدیث میں ان لوگوں کا زبردست رد ہے جو دم و درود کے لئے پانی وغیرہ کی بوتلوں اور برتنوں میں پھونکیں مارتے ہیں۔(موطا امام مالک، صفحہ 219)
12۔ حافظ صاحب رقم طراز ہیں: اس حدیث سے معلوم...
6۔ حافظ صاحب رحمہ اللہ ایک اہم اصول بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: صحابہ کے مقابلے میں تابعین،تابعین کے مقابلے میں تبع تابعین اور خیرالقرون کے مقابلے میں بعد والے لوگوں کے اجتہادات مردود ہیں۔(ماہنامہ الحدیث،شمارہ نمبر91،صفحہ 45)
7۔ شیخ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ سلف کی رائے اور فہم کو ہمیشہ اپنی رائے اور...
آخر میں حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ کے کچھ اہم،مفید اور منفرد فتاویٰ ہدیہ قارئین ہیں۔
1۔ حافظ زبیرعلی زئی رحمہ تمام مچھلیوں کو حلال نہیں سمجھتے تھے بلکہ ان میں سے درندہ مچھلیوں کو حرام قرار دیتے تھے۔چناچہ انہوں نے لکھا ہے: شارک مچھلی بھی درندہ ہے لہٰذا اس کا کھانا حلال نہیں ہے۔(موطا امام مالک،...
حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ نے کچھ عرصہ یمن کی جیل میں بھی گزارا۔جہاں شک کی بنیاد پر گرفتار کرکے حافظ زبیرعلی زئی کو انکے میزبانوں کے ساتھ قید رکھا گیا۔حافظ صاحب لکھتے ہیں: فوجی ہمیں اندر ایک جگہ لے گئے جہاں بہت اونچی عمارت تھی اور دیواروں پر لوہے کی کانٹا نما تاریں لگی ہوئی تھیں۔فوجیوں نے کہا...