الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
ذکر الرحمن سے مراد
ذکر الرحمٰن اسی ذکر کا نام ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہو کر لائے ہیں مثلاً قرآن کریم ہے۔ جو شخص قرآن کو نہ مانے، اس کی باتوں کو سچا نہ سمجھے اور اس کے حکم کو واجب نہ سمجھے، وہ اس سے روگردانی کا مرتکب ہے۔ اس لیے اس پر شیطان تعینات ہوجاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ...
حدیث قرع نعال میں ڈاکٹر عثمانی کی تحریف
ڈاکٹر موصوف نے بخاری کی اس حدیث ’’اَلْعَبْدُ اِذَا وُضِعَ فِیْ قَبْرِہٖ وَ تُوُلِّیَ وَ ذَھَبَ اَصْحَابُہٗ حَتّٰی اِنَّہُ لَیَسْمَعُ قَرْعَ نِعَالِھِمْ اَتَاہُ مَلَکَانِ فَاَقْعَدَاہُ‘‘
اس ترجمہ سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ گویا کسی گزرے ہوئے شخص کا حال بیان...
عذاب القبر کا ذکر احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم میں
عذاب قبر کے سلسلہ میں بے شمار احادیث موجود ہیں جن میں سے ہم صرف چند ہی احادیث کا یہاں ذکر کرتے ہیں اور مزید تفصیل ہماری مفصل کتاب ’’الدین الخالص پہلی قسط اور دوسری قسط میں ملاحظہ فرمائیں۔
1 پہلی حدیث: سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے...
شیطانی شعبدے سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ لوگ ایماندار بھی نہیں ہیں تو پھر ان سے وہ خارقِ عادت افعال کس طرح صادر ہوجاتے ہیں، جنہیں لوگ کرامات کہتے ہیں۔ سو اس کی وجہ یہ ہے کہ شیطان ان کے ساتھ یارانہ گانٹھ لیتے ہیں اور ان پر نازل ہو ہو کر بعض ایسی باتیں بتاتے ہیں جنہیں وہ لوگوں کے سامنے ظاہر کرتے...
ایمان کے بغیر اجتہاد موجب فلاح نہیں ہوسکتا
عرب، ہند، ترک اور یونان وغیرہ کے بعض مشرکین علم، زہد اور عبادت میں اجتہاد کے درجے تک پہنچے ہوئے ہیں لیکن پیغمبروں کے متبع نہیں اور نہ ان کی لائی ہوئی شریعتوں کو مانتے ہیں اور ان کی دی ہوئی خبروں میں ان کی تصدیق نہیں کرتے۔ جو حکم انہیں دیا جاتا ہے، اس...
پھر خواہ کوئی شخص زہد، عبادت اور علم میں خواہ کتنی ہی بلندی پر کیوں نہ پہنچ جائے لیکن جب تک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی ساری شریعت پر ایمان نہ لائے، وہ مومن نہیں ہوسکتا اور نہ اللہ تعالیٰ کا ولی ہوسکتا ہے جیسا کہ علماء یہود و نصاریٰ میں احبار و رہبان (علماء و درویش) اور عبادت گزار ہیں،...
عذاب القبر کیا ہے؟ عذاب القبر کی حقیقت
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اِرشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی ایک تشہد کے لئے بیٹھے تو اللہ تعالیٰ سے چار چیزوں سے پناہ طلب کرے اور اس طرح کہے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ وَ...
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احکام الٰہی کی تبلیغ کے لئے اللہ تعالیٰ اور مخلوق کے درمیان واسطہ ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ بندہ انہیں اللہ تعالیٰ اور اس کی مخلوق کے مابین اوامر و نواہی، وعد و وعید اور حلال و حرام کی تبلیغ کا وسیلہ سمجھے۔ حلال وہی ہے،...
ایمان کی شرطیں
ایمان کے معتبر ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں، اس کے رسولوں اور قیامت کے دن پر ایمان ہو۔ جو رسول بھی اللہ کا بھیجا ہوا ہو اور جو کتاب بھی اللہ تبارک و تعالیٰ کی نازل کی ہوئی ہو، سب پر ایمان لانا ضروری ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
قُولُوا...
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر یہودونصاریٰ کا جزوی ایمان
یہود و نصاریٰ میں سے بہت سوں کا عقیدہ ہے کہ وہ اولیاء اللہ ہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں لیکن کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صرف غیر اہل کتاب کی طرف مبعوث ہوئے ہیں اور ہم پر ان کی اتباع واجب نہیں۔ اس...
انصار اہلِ صُفہّ میں سے نہیں تھے
جہاں تک انصار کا تعلق ہے تو وہ اصحاب صُفہّ میں سے نہیں تھے اور نہ بڑے بڑے مہاجرین مثلاً ابوبکر، عمر، عثمان، علی، طلحہ، زبیر، عبدالرحمن بن عوف، ابوعبیدہ وغیرہم علیہم الرضوان صُفہّ پر کبھی فروکش ہوئے۔ ایک روایت ہے کہ مغیرہ بن شعبہ کا ایک غلام صُفہّ میں اترا تھا...
اصحاب ِ صُفہّ کے متعلق غلط فہمیاں
ان میں سے بعض لوگ یہاں تک کہتے ہیں کہ اہل صفہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مستغنی تھے اور ان کی طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھیجے ہی نہیں گئے تھے۔ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے باطنی طور پر اہل صُفہّ کو وہ سب کچھ وحی کے ذریعے سے بتا دیا تھا جو کہ آپ صلی اللہ...
اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی شخص مستثنیٰ نہیں
کفار میں سے بھی بعض آدمی اس کے مدعی ہوتے ہیں کہ وہ اللہ کے ولی ہیں۔حالانکہ وہ اس کے ولی نہیں بلکہ اس کے دشمن ہیں۔ اسی طرح منافقین میں سے بعض ایسے لوگ ہوتے ہیں، جو اسلام ظاہر کرتے ہیں اور بظاہر لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی شہادت کا...
ولی کی تعریف حسن بصری رحمہ اللہ کی زبان سے
حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بعض لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ہم اللہ سے محبت کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے مذکور بالا آیت کریمہ ان کے امتحان کے لیے نازل فرمائی اور اس میں یہ بیان کر دیا کہ جو شخص رسول اللہ کی اتباع کرے گا اللہ تعالیٰ اس سے محبت رکھے گا اور...
ولایت کے لیے اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ضروری ہے
جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے فضائل بہت ہیں اور جب سے اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا۔ آپ کو اپنے دوستوں اور دشمنوں کے درمیان فرق اور مابہ الامتیاز بنایا۔ چنانچہ کوئی شخص اس...
اللہ کی پسند … تسبیح، تحمید، تہلیل اور تکبیر
أَحَبُّ الْکَلَامِ إِلَی اللّٰہِ أَرْبَعٌ: سُبْحَانَ اللّٰہِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، وَلَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ، لَا یَضُّرُّکَ بِأَیِّھِنَّ بَدَأْتَ (أخرجہ مسلم في کتاب الآداب، باب: بیان ما یستحب من الأسماء، رقم: ۵۶۰۱)...
اولیاء اللہ میں سے افضل کون
اولیاء اللہ میں سب سے زیادہ فضیلت انبیاء کو حاصل ہے اور انبیاءعلیہم السلام میں سب سے زیادہ فضیلت انہیں حاصل ہے جو مرسل ہوں اور مرسل نبیوں میں سب سے زیادہ فضیلت والے اولوالعزم رسول نوح، ابراہیم، موسیٰ، عیسیٰ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا...
ولی کا لغوی اور اصطلاحی معنی
ولایت عداوت کی ضد ہے۔ ولایت کی بنیاد محبت اور قرب پر ہے اور عداوت کی بنیاد غصے اور دوری پر ہے ایک قول یہ بھی ہے کہ ولی کو اس لیے ولی کہا جاتا ہے کہ وہ اطاعات کی موالات کرتا ہے یعنی پے در پے عبادت کرتا ہے لیکن پہلا معنی زیادہ درست ہے۔
ولی وہ ہوتا ہے جو قریب ہو...
اولیاء اللہ کے اوصاف احادیث سے
اور صحیح حدیث میں، جسے بخاری وغیرہ نے سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے وارد ہےکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
یَقُوْلُ اللہُ مَنْ عَادٰی لِیْ وَلِیًّا فَقَدْ بَارَزَنِیْ بِالْمُحَارَبَۃِ اَوْ فَقَدْ اٰذَنْتُہ بِالْحَرْبِ وَمَا تَقَرَّبَ اِلَیَّ...