الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
نکاح کے بعد بیوی اپنے شوہر کے لیے حلال ہو جاتی ہے۔ بعد از نکاح دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات بحال کرسکتے ہیں، چاہے رخصتی نہ بھی ہوئی ہو۔ البتہ اس حوالے سے عرف اور معاشرتی اخلاقیات کو ملحوظ رکھنا چاہئے۔جہاں تک راجا صاحب کی بات کا تعلق ہے کہ ’باتیں کرنے کا حق تو شادی سے پہلے بھی ہوتا...
شریعت مطہرہ میں نکاح کے لیے ولی کی اجازت کو لازم قرار دیا گیا ہے۔ لیکن ولی کی اجازت مرد کے لیے شرط نہیں ہے بلکہ یہ عورت کے ساتھ خاص ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
’’أیما امرأۃ نکحت بغیر إذن موالیہا فنکاحہا باطل ثلاث مرات‘‘
(ابوداؤد: 2083)
’’جس عورت نے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کیا، اس کا...
میں نے ہلکے پھلکے مزاح کے لیے نیم حکیم کہا تھا۔ میرا مقصود قطعاً کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔ لیکن اگر ابوبکر بھائی کو محسوس ہوا ہے تو میں دلی طور پر معذرت خوا ہوں۔
كتاب و سنت كے محکم دلائل سے يہ ثابت ہوتا ہے كہ عورت كے ليے ولايت عامہ كا منصب جائز نہيں، مثلاً خلافت، وزارت اور قضاء جج وغيرہ۔ فرمان باری تعالیٰ ہے:
’’الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ وَبِمَا أَنْفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ‘‘
مرد عورتوں پر...
احادیث نبویہﷺ میں مقتدی کو امام کی پیروی کا حکم دیا گیا ہے۔ لہٰذا جب امام اللہ اکبر کہے گا تو مقتدی بھی امام کی اقتداء میں اللہ اکبر کہے گا۔ فرمان رسول ﷺ ہے:
’’إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا ، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا ، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا ‘‘...
جادو کے موضوع پر ’کتاب و سنت ڈاٹ کام‘ پر’شریر جادو گروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار‘ کے نام سے ایک بہت عمدہ کتاب موجود ہے۔ جس میں ہر قسم کے جادو کا کتاب و سنت کی روشنی میں آسان توڑ رقم کیا گیا ہے۔
عورتوں کے لیے قبروں کی زیارت کے حوالے سے شیخ ابن باز کا موقف محل نظر ہے۔ کیونکہ متعدد دلائل سے ثابت ہوتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بعد میں خواتین کو قبروں کی زیارت مرحمت فرما دی تھی۔ جن احادیث میں خواتین کو قبروں کی زیارت سے منع کیا گیا ہے اس کا تعلق علمائے کرام نے ابتدائے اسلام سے...
یقیناً اپنے اباؤ و اجداد کی پیروی اور انا پرستی کی وجہ سے ہی ’اختلافی مسائل‘ جنم لیتے ہیں۔ اگر انسان ذہنی دریچے کھول کر کتاب وسنت کی نصوص پر توجہ دے تو تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو سکتے ہیں اور ’اختلافی مسائل‘ کا بھی خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔
کھانے پینے والی کوئی چیز باتھ روم میں لے جانے سے حرام ہوجانے پر کوئی دلیل نہیں ہے۔ البتہ کھانے پینے کی چیزیں باتھ روم میں عمداً لے جانے سے پرہیز کرنا چاہئے۔
معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ ابوالحسن علوی صاحب سوال کو صحیح طرح سمجھ نہیں سکے۔ سوال یہ تھا کہ جب آدمی جماعت کے ساتھ اس وقت ملے جب امام سورۃ فاتحہ پڑھ چکا ہو تو کیا وہ دعائے استفتاح یعنی ’اللہم باعد بینی....‘ یا سبحانک اللہم...‘ پڑھے گا یا صرف سورۃ فاتحہ پڑھنے سے نماز مکمل ہو جائے گی؟ ابوالحسن علوی...