الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
ایک عام آدمی دینی مسئلہ کسی ایسے عالم سے پوچھے جو قرآن و حدیث کا عالم ہو اس کی بات پر عمل کرے اسوقت وہ قرآن و حدیث ہی پر عمل کرے گا البتہ جو عالم قرآن و حدیث کے علاوہ کا جواب دیتا ہے اور سائل اس پر عمل کرتا تو یہ تقلید ہے
بدعتی شخص پراگر آپنے بدعت سے روکنے کے لئے صحیح دلیل پیش کرکے حجت قایم کردی ہے تو یہ کافی ہے اگر وہ مان گیا اور حق بات کو قبول کرلیا ہے تو اچھاہے ورنہ اس کا وبال اسکے سر ہوگا آپ کا کام صحیح پیغام پہونچانا تھا وہ آپ نے کردیا باقی ہدایت اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔
تعویذ لٹکانا شرک ہے خواہ اس میں قرآن ہی کیوں نہ لکھا ہو کیونکہ تعویذ پراعتماد غیر اللہ پر اعتماد ہے اور غیر اللہ پر اعتماد شرک ہے البتہ شیخ ابن باز نے کہاں کہا ہے کہ تعویذ میں اگر قرآن لکھا ہو تو اسے لٹکا نا جایز ہے ؟
الحمدللہ جواب تو بہت دیا جا چکا ہے۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان اپنے سچے ایمان کا ثبوت دیکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرے اور اگر کوئی عمدا حدیث کو نیچا دکھا کرلوگوں کے اقوال کو اوپر کررہا ہے تو وہ اسی زمرے میں آتا ہے (اتخذوااحبارھم و رھبانھم اربابا من دون اللہ)اور ایسے...
عبداللہ امانت صاحب السلام علیکم ماشاءاللہ آپنے بڑی اچھی نصیحت کی ہے۔سلام کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے امن وسکون حاصل ہوتا ہے جو سلام کے لفظ سے ظاہر ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بھیہے کہ ۔ افشوا السلام تسلموا۔سلام کو عام کرو سلامتی میں رہو گے
(غیر مذہبی روحانیت) میں ۔غیر مذہبی کا مطلب کیا ہے میرے خیال میں غیر مذہبی وہی لوگ ہوتے ہیں جن کا کوئی مذہب نہ ہو جیسے دھریہ ۔ باقی لوگوں میں کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی مذہب کا ماننے والاہوتاہی ہے اور ہر مذہب میں روحانیت کا خاص تصور ہوتا ہے جو سب میں تقریبا قدرمشترک ہوتا ہے ۔مسلمانوں میں لفظ...
خلیجی ممالک میں جو لوگ کام کرتے ہیں اور دو سال نہیں جاپاتے ہیں وہ یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ غلط ہے لیکن کچھ مجبوریاں ہوتی ہیں جن کی بنا پر نہیں جا پاتے۔ اسکے برعکس تبلیغی چلہ تو یہ لوگ اپنے مشن کا فریضہ سمجھ کر کرتے ہیں اسکے لئے لوگوں کو مجبور بھی کرتے ہیں اور اپنے مشن کا خوبصورت نام ۔...
امام کعبہ کی نظر میں اچھا ہو تو ہو مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تنقیص کرنے والا ،احادیث میں شکوک و شبہات پیدا کرنے والا اسلام کی نظر میں اچھا نہیں ہوسکتا۔
استاذ محترم جناب اعظمی صاحب آپکا بہت بہت شکریہ کہ آپنے استاذمحترم کے بارے میں بہت قیمتی معلومات فراہم کی ہے حقیقت یہ کہ استاذ محترم کا ذوق تعلیم وتعلم آخری وقت تک برقرار رہا بنارس میں آپ بعد نماز عصر باذوق طلبہ کو بلاتے اور انہیں عربی بول چال سکھاتے جن میں عزیر شمس، صلاح الدین مقبول ، محمد...
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے 8 رکعت تراویح کی نماز ثابت ھے تو اسے چھوڑ کر لوگوںکے اقوال کیطرف جانا سنت سے اعراض کی علامت ہے اللہ تعالی ہم سب کو سنت کی اہمیت کو جاننے ،سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے نیز سنت پر وہی عمل کرتا ہے جسکو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہوتی ہے۔
ابوالبیان صاحب السلام علیکم ماشاءاللہ مناجات بہت عمدہ ہے آپکے حسن ذوق اور حسن فکر پر دال ہے اللہ آپکو ترقی سے ہمکنار کرتا رہے ۔ اپنی دعاوں میں ناچیز کو فراموش نہ کیجئے گا جواب کی تاخیر پر معذرت خواہ۔ والسلام۔ جوش
ابن ماجہ نے ابن عباس کے حوالے سے ایک روایت نقل کی ہے کہ جو شخص مکہ مکرمہ میں رمضان پاے تو روزہ بھی رکھے اور جتنا میسر ہو قیام بھی کرے تو اسکو دوسرے جگھوںمیں ایک لاکھ روزہ رکھنے کا ثواب ملے گا اور ہر دن اور ہر رات کے بدلے اللہ اسکے لئے ایک ایک گردن آزاد کرےگا اور ہر دن و رات میں ایک ایک نیکی لکھی...
مولانا فتح محمد جالندھری یہ جالندھر کے رہنے والے تھے حنفی عالم تھے ۔مولانا محمد جوناگڑھی یہ جوناگڑھ کے رہنے والے تھے اہلحدیث عالم تھے بڑے پائے کے عالم تھے انکی متعدد کتابیں ہیں مثلا تفسیر محمدی ترجمہ تفسیر ابن کثیر، اعلام الموقعین کا اردو ترجمہ، محمدیات کاسیٹ وغیرہ وغیرہ آپ مناظربھی تھے اور اچھے...
ابوالبیان صاحب۔ماشاءاللہ آپ صاحب علم وفضل اور لائق احترام ہیں یہ الگ بات ہے کہ شاید میں عمر میں بڑا ہوں لیکن علم بہرحال مقدم ہے، لگتاہے کہ آپ شاعر ہیں اسی لیے اپنے آپکو ۔ ابوالبیان۔لکھتے ہیں بڑی اچھی بات ہے ۔ایک عالم کو باذوق اور باادب ہونا بھی چاہئے خشک مزاج آدمی صحیح نہیں۔علمی آدمی تو نہیں ہون...
ابوالبیان رفعت صاحب ۔میں اپنے بارے میں کیا بتاوں ،میں انتہائئ گمنام شخص ہوں اوربھٹکاہوا بد نصیب ہوں اسی لئے میں ہمیشہ یہ گنگناتا رہتا ہوںکہ۔۔ میں ہوں بے وطن مسافر مرا نام بے بسی ہے مرا کوئئ بھی نہیں ہے جو گلے لگا کے روے۔سارے ماضی کے احباب بیگانے ہوگئے انکیلئے میری یہی دعا ہے کہ وہ جہاں کہیں...