الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے کو دیکھو جو تم سے نیچے ہے اور اپنے سے اوپر والوں کو نہ دیکھو۔ پس اس سے تمہیں یہ توفیق میسر ہو گی کہ تم اللہ کی نعمتوں کی ناقدری نہ کرو گے۔
میری نظر میں مغربی الحاد پر حسن عسکری سے بہتر علمی تنقید تا حال دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔ مغرب پر تنقید کا مولانا وحید الدین خان کا انداز اخباری ہے، گرچہ اس کی بھی افادیت سے انکار نہیں ہے، عوام کے ایک محدود طبقے کے لیے۔ آج کل ساحل والے بھی کراچی سے تنقید کر رہے ہیں لیکن اس میں بھی وسعت مطالعہ اور...
سلف صالحین کا کہنا ہے کہ اللہ عزوجل نے ہر انسان میں تین قوتیں رکھی ہیں: عقل کی قوت، غضب کی قوت اور شہوت کی قوت۔ ان تینوں قوتوں میں افراط وتفریط یعنی زیادتی اور کمی ظلم ہے جبکہ اعتدال یعنی میانہ روی مطلوب ہے۔
عقل کی قوت ایسی قوت ہے جس کے ذریعے انسان غور وفکر کرتا ہے۔ عقل کی قوت میں تفریط یہ ہے...
میں کافی عرصہ سے اپنے تزکیہ کی کوشش میں لگا ہوں لیکن تزکیہ ہے کہ ہونے کو نہیں آ رہا۔ میں نے سوچا کہ تزکیہ نہ ہونے کی وجوہات کیا ہو سکتی ہیں تو یہ وجوہات سامنے آئیں:
۱۔ میں تزکیے کی طلب میں سچا نہیں ہوں۔ میں نے اس وجہ پر غور کیا تو مجھے محسوس ہوا کہ نہیں ایسا نہیں ہے۔ میں اپنا تزکیہ چاہتا ہوں...
میرے آنسو دو قسم کے ہیں، ایک مجلس کے دوسرے تنہائی کے۔ اہم بات یہ ہے کہ عموما دونوں جھوٹے ہوتے ہیں، مجلس والے اہل مجلس کے اعتبار سے اور تنہائی والے میری ذات کے پہلو سے۔
مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے کہ میں مجلس میں سب سے زیادہ دو مرتبہ رویا ہوں، وہ بھی نماز باجماعت میں۔ دونوں دفعہ میرے ساتھ کھڑے...
آج اس موضوع پر اپنی تحریر جمع کر رہا تھا تو بحث میں شریک کافی پرانے لوگ یاد آئے۔ اللہ تعالی ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ جن کے مکالمے سے اس موضوع میں نکھار پیدا ہوا۔
جہاں تک مجھے بات سمجھ آتی ہے، وہ یہ ہے کہ تبلیغ کوئی شیئ نہیں ہے بلکہ ایک ذریعہ ہے، منہج ہے، طریق کار ہے۔ اس طریق کار سے آپ کتاب وسنت اسکین شدہ صفحات دوسروں تک پہنائیں یا اپنا دینی فہم پھیلائیں، یہ دونوں تبلیغ میں شامل ہیں۔ اپنے فتوی اور اجتہاد کو جب آپ نشر کریں گے، یا پھیلائیں گے، یا عام کریں...
اگر ہم اصول حدیث پر غور کریں تو یہ اپنی اصل میں مطلق خبر کے اصول ہیں نہ کہ دینی خبر کے کیونکہ خود اصول حدیث کی بنیاد یا اصل مطلق خبر کے اصول ہیں جو اصول حدیث کے وضع کرنے سے پہلے معاشرے میں یونانی فلسفہ ومنطق وغیرہ کی ابحاث میں موجود تھے۔ اور ان اصول احادیث کے اثبات میں جو کتاب وسنت سے دلائل دیے...
میری رائے میں یہ طے کرنا کہ فورم والوں نے نام پوچھا ہے تو ان کا مقصد کیا ہے، اسے عرف کے اصول سے طے کرنے کی بجائے فورم کی انتظامیہ کی طرف رجوع کر لیا۔ جب متکلم خود اپنے کلام کی تفسیر پر قادر ہو تو پھر اس مفسر کلام کی موجودگی میں شاید کسی دوسرے اصول سے اس کلام کی تشریح کم از کم اصول فقہ کی روشنی...
ایک اشکال یہ بھی ہے کہ جب کوئی بھائی، مثال کے طور اپنے فورم کی بات لے لیتے ہیں، یہاں رجسٹر ہوتا ہے، ہمارے فورم پر، تو یہاں اسے کچھ خانے پر کرنے ہوتے ہیں۔ جن میں سے ایک خانہ، نام کا بھی ہے۔ جب محدث فورم کی انتظامیہ کسی کو اپنے فورم پر اس اعتراف کے ساتھ آنے کی اجازت دے رہی ہے کہ وہ اپنا نام...
مجھ سے کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ اصلاح نفس پر لکھتے ہیں اور اس بات کو بہت اہمیت دیتے ہیں کہ نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھیں تو یہ لوگ کون ہیں کہ جن کی صحبت ہماری اصلاح میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ آج میں اپنے دو اہم مرشدین کا تعارف کروانا چاہ رہا ہوں کہ جنہوں نے میری اصلاح میں اہم کردار ادا کیا۔...
داعش کے بارے ادارہ محدث کا تفصیلی موقف ماہنامہ محدث اگست 2014 کے شمارے جناب ڈاکٹر حافظ حسن مدنی صاحب کے اداریے کی صورت میں شائع ہوا۔ جو میری رائے میں انتہائی متوازن اور معتدل رائے ہے۔
جزاکم اللہ خیرا۔ مجھے ان کاموں میں سے کچھ بھی نہیں کرنا جن کا ذکر آپ نے اپنے آخری پیرا گراف میں کیا ہے بلکہ مجھے تو آپ کی اس تحریر پر ہنسی آ رہی ہے۔ علم کی دنیا، جذبات کی دنیا نہیں ہے۔ یہ بہت وسیع ہے۔ اس کا کچھ شعور ان لوگوں کو ہو سکتا ہے جنہیں اچھے اساتذہ میسر ہوئے ہوں اور وہ بھی ایک دو نہیں...
آپ کے تبصرے سے معلوم ہوا کہ آپ کا علمی مقام ومرتبہ میری معلومات سطحی ہیں، اصول تحقیق سے دور ہوں وغیرہ۔ حضرت آپ مکالمہ نہ کریں لیکن کم ازکم آپ جیسے قابل آدمی سے شرف تلمذ قائم کرنے کے لیے آپ کی تلاش ضرور جاری رہے گی۔ مولانا ویک اینڈ میں آپ ضرور سرگودھا جائیں۔ جو ویک اینڈ گھر پر ہوں، وہی بتلا دیں۔...
جناب باربروسا صاحب، آپ کاتعارف جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور اسلامک یونیورسٹی میں تفسیر کے تخصص کے ایم فل کے طالب علم ہیں۔ اب آپ سے کام کی گزارش یہ ہے کہ راقم نے اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد میں 11۔13 نومبر اسلامک یونیورسٹی میں ایک قرآن کانفرنس میں مقالہ پڑھنے کے لیے آنا ہے۔...