الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
میرے نانا ڈاکٹرحافظ عبد الرحمن مدنی حفظہ اللہ کا علمی مقام کیا ہے، یہ ایک الگ موضوع ہے. انکی کئ خصلتیں ایسی ہیں جن سے میں بہت متاثر ہوں. انکی ایک خصلت کا تذکرہ میں ہمیشہ کرتا ہوں اور وہ یہ کہ ہم جب بھی ان کے پاس ملنے جائیں تو وہ سب کو ماتھے پر بوسہ دیتے ہیں. بچوں کو ملے یا نہ ملے بچیوں کو ضرور...
میرے نزدیک تصوّف کی بنیاد بزدلی ہے نہ کہ نظریہ۔ عام طور پر جو دنیا کی مشکلات سے فرار حاصل کرنا چاہتے ہیں اور دنیا کا سامنا نہیں کرپاتے وہ اس طرز عمل کو اپناتے ہیں۔
امام ابن تیمیہ رحمہ الله فرماتے ہیں: "بہت سے لوگ دنیا کو برا بھلا کہتے ہیں, مگر ان کا دنیا کو برا بھلا کہنا دین کی بنیاد پر نہیں...
کچھ دنوں پہلے ایک ساتھی سے ملاقات ہوئ تو پتلا چلا کے روزے کی حالت میں تھے۔ روزہ رکھنے کی وجہ پوچھی تو کہنے لگے کہ والدہ کے ڈنڈے نے روزہ رکھوایا ہے۔ حیران ہو کر پوچھا کہ کیا والدہ نے مجبور کیا ہے؟ جواب ملا کہ نہیں اصل میں کئ سال پہلے ایک دن والدہ نے کوئ کام کہا اور میرا دل نہ مانا اسوقت کرنے کو۔...
الحمد للہ وحدہ۔۔۔!
ایک دن ایک کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے ابن قیم کا ایک قول نظروں سے گزرا۔ قرآن مجید کی آیت ادع الي سبيل ربك بالحكمة والموعظة الحسنة وجادلهم بالتي هي أحسن (یعنی اے نبی اپنے رب کے رستے کی طرف دعوت دیجیے حکمت کے ساتھ، بہترین وعظ کے ساتھ اور ایسے مجادلہ یا جھگڑے کے ساتھ جو کہ بہترین...
عام طور پر آپ نے بھی اس بات کا مشاہدہ کیا ہوگا کہ اختلاف جب بھی کیا جاتا ہے چاہے وہ علمی ہو یا غیر علمی تو لڑائ جھگڑے تک بات ضرور پہنچتی ہے۔ اسکے بے شمار اسباب ہیں لیکن ایک اہم سبب اگلے کی رائے کو درست طریقہ سے نہ سمجھنا ہے اور یہی چیز اختلاف کو طول دیتی ہے۔ اسکی مثال آپ یوں سمجھیں کہ پچھلے دنوں...
کئ سال پہلے امریکہ میں ایک نومسلم خاتون نے مردوں اور عورتوں کی نماز میں امامت کی اور جیسا کہ عام طور پر ہوتا چلا آیا ہے پوری دنیا سے مسلمان علماء نے اسکے خلاف آواز بلند کی۔امامت کی ویڈیو اب بھی یوٹیوب پر موجود ہے جس میں عورتیں اور مرد اکٹھے ایک ہی صف میں فمنزم کا سبق دیتے نظر آتے ہیں۔ انہی...
عام طور پر جس شخص کو اللہ تعالی نبی کی پیاری سنت داڑھی رکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور اسی طرح اسکی عبادات کی بھی اصلاح فرما دے تو یہ کہا جاتا ہے کہ اسکی زندگی بدل گئ اور ایمان کا اس پر اثر ہونے لگا۔ یہ بات درست ہے لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کے یہ ایمان کے ابتدائ درجات میں سے ہے۔ اصلا اثر کا تب پتا...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میری رائے یہاں تھوڑی سی مختلف ہے۔ عام طور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جس اسلوب میں ہم احادیث رسولؐ کی چھان بین کرتے ہیں اسی انداز میں ہمیں تاریخ کی بھی کرنی چاہیے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اسکی ضرورت نہیں کیونکہ احادیث کے مقاصد فرق ہیں جبکہ تاریخ کے بالکل فرق۔ احادیث سے تو دین...
جزاکم اللہ خیرا! اللہ آپ سب کے علم اور عمل میں اضافہ فرمائے۔ آمین
بھائیوں نے جو اوپر تفصیل بیان کی ہے اسکا علم مجھے تھا لیکن میں اصلا اسکا قرآن مجید کی بیان کردہ آیت پر اطباق نہیں کر پا رہا تھا اسی لیے سوال میں آیت کا بھی ذکر کیا۔
اصل مسئلہ یہ کہ ایک بھائ نے قرآن مجید کی اس آیت سے استدلال...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
فاضل بھائیوں سے سوال یہ ہے کہ ’ما‘ مصدریہ ظرفیہ اور غیر ظرفیہ میں فرق کس طرح کیا جاسکتا ہے یعنی کیسے پتا چلے گا کہ یہ ’ما مصدریہ‘ ظرفیت پر دلالت کر رہا اور یہ نہیں؟
سورت مزمل کی اس آیت میں ’ما‘ کی دلالت کیا ہے؟
واصبر علي ما يقولون واهجرهم هجرا جميلا
جزاكم الله...
پشاور اٹیک کے بعد گورنمنٹ نے تمام اسکولوں کو خاص طور پر سرکاری اسکولوں کو یہ حکم جاری کیا کہ وہ اسکیورٹی کے لیے فلاں فلاں اقدامات کریں ایک آدھے مہینے میں ورنہ اسکول کھولنے نہیں دیا جائے گا۔
اس حکم کے جاری ہونے کے ساتھ ہی ہر وہ چیز جو کہ ان اسکولوں کو ضرورت تھی وہ ڈبل ٹرپل قیمت پر بکنا شروع...
پیارے بھائ شکریہ نصیحت کا۔
میں واضح کرتا چلوں کہ اس پر کوئ جھگڑا کھڑا نہیں ہوا اور نہ مقصود ہے اور تھا کیونکہ اس کورس کو اسی نام سے انہیں بھائ کے ساتھ مل کر میں بھی کروا چکا ہوں۔ کچھ دنوں پہلے جب اسکا نام تجویز کیے جانے لگا تو اس پر میں نے اپنی رائے پیش کی کہ ہمارے پہلے ٹائٹل سے زیادہ یہ درست...
کچھ دنوں پہلے ایک بھائ نے ایک کلاس شروع کرنے کا اعلان کیا اور پوسٹر پر کلاس کا ٹائٹل اصول الدعوۃ لکھوایا۔
اس کلاس میں بنیادی طور پر دعوت الی اللہ کے مختلف طریقوں کے ٹریننگ دی جائے گی مثلا تقریر کرنے کا طریقہ، دیبیٹ (مناظرہ) کرنے کا طریقہ اور داعی کی صفات وغیرہ۔
اس کلاس کے ٹائٹل سے مجھے اختلاف...
مَنْ أَشَارَ عَلَى أَخِيهِ بِحَدِيدَةٍ لَعَنَتْهُ الْمَلاَئِكَةُ
جو شخص اپنے (مسلمان) بھائ کی طرف کسی لوہے کی چیز کا رخ کرتا ہے فرشتے اس پر لعنت کرتے ہیں۔ (ترمذی: صحیح)