الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں باجماعت قیام اللیل ( جنہیں بعد میں تراویح کہا جانے لگا) کیا گیاہے۔
وہی کام جو فرضیت کے خدشہ سے آپ نے تین دن کرکے ترک فرمادیا، صحابہ کرام نے اسے پورا مہینہ مکمل کیا، کیونکہ اب وہ خدشہ موجود نہیں تھا۔
اللہ کے رسول صلی...
اندھا بینائی سے محروم ہے تو روشنی کا کوئی قصور نہیں جو اسے نظر نہیں آسکتی۔
ویسے کیا خیال ہے ،آپ اپنا چہرہ دکھائیں، میں اپنا دکھاتاہوں، ووٹنگ کروالیں گے، ڈن؟
ایسی باتیں اپنی محفل میں کرلیا کریں، چل جائیں گی۔
یہاں ہمارے پاس آکر ایسی باتیں کرنے کا ایک ہی مقصد لگتاہے، کہ آپ کچھ سننے کے خواہشمند ہیں۔
اللہ سب کو ہدایت دے۔
جاتے جاتے پھر ایک اور بلنڈر کر گئے ہیں۔
کسی کو تھپڑ لگے تو درد ہوتی ہے، اسی طرح جادو کی بھی تاثیر ہے۔
اور یہ سب چیزیں اللہ کی مشیئت کے تابع ہیں، اسے شرک کہنا واضح لاعلمی ہے۔
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ اگر اقوال زریں نقل کرنا چاہتے ہیں، تو ایک تھریڈ بناکر اس میں نقل کرتے جائیں، پہلے بھی مختلف ناموں سے اس قسم کے بہت تھریڈز موجودہیں، جن میں سے بعض کے صفحات سو سے تجاوز کر چکے ہیں۔
بطور مثال یہ دیکھیں:
سنہری باتیں
پسندیدہ روشن اقوال
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام و مرتبہ اعلی و ارفع ہے، لیکن آپ جنس بشر سے ہیں۔
قرآن نے بھی آپ کو بشر فرمایا ہے، بلکہ آپ سے کہلوایا ہے۔آپ بشر تھے، نور ہدایت سے نوازے گئے۔
یہی ہمارا عقیدہ ہے، کسی یہودی عیسائی نے ہمیں یہ عقیدہ نہیں دیا، اور ہم یہ عقیدہ رکھ کر الحمدللہ حضور سے بے انتہا محبت...
یہ اور ابو عبد الرحمن المقری راوی ہیں۔ جو آپ نے ذکر کیا، وہ نہیں۔
سب کے تراجم موجود ہیں، اور ان کی توثیق بھی موجود ہے۔ مجہول کہنا شاید درست نہیں۔
مطبوع کتاب میں یہ نام اس طرح ہے العباس بن احمد الہاشمی اور یہ ثقہ راوی ہیں۔
میری معلومات کی حد تک سند تو تقریبا درست ہی محسوس ہوتی ہے۔
البتہ عبد العزیز بن ابی رواد رحمہ اللہ کا امام صاحب کے متعلق یہ نظریہ درست محسوس نہیں ہوتا۔
ویسے ’ سنی‘ اور ’ بدعتی‘ سے مراد کیا ہے؟ کیونکہ امام صاحب اور خود عبد العزیز بن ابی رواد کو مرجی کہا گیاہے۔
دوسری بات امام صاحب کے متعلق بڑے بڑے...
اللہ کےر سول صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں تو یہ کتابیں سرے سےموجود ہی نہیں تھی، جس طرح بعد میں ان کتابوں کا لکھنا، اور ان کا درس و تدریس بدعت نہیں، اسی طرح ان کی ابتدا یا انتہا پر تقریب کا انعقاد بھی اگر تعلیم و تعلم اور افادہ عام کی غرض سے ہو، تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
آپ یہ کہنا کہ محدثین کے...
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک گزارش ہے کہ نرگسیت میں مبتلا نہ ہوں، بات سمجھنے کی کوشش کریں، آپ کی باتوں سے واضح ہے کہ آپ حدیث ہی نہیں بلکہ قرآن سے بھی لا علم ہیں، اس لیے کوشش کریں، جو علما آپ کو وقت دے رہے ہیں، ان کی بات ماننا نہیں تو کم از کم ان سے سیکھ کر اپنے موقف میں کچھ نہ کچھ...
احکامات کی یہ تقسیم کی ہی اس لیے گئی ہے، تاکہ ہم ان احکامات کی کما حقہ ادائیگی کرسکیں۔
یعنی ان کی حیثیت و اہمیت کے مطابق انہیں بجا لا سکیں۔
اس طرح اصطلاحات نہیں تھیں۔ البتہ فرض و واجب اور مستحب درجے کےاحکامات تو موجود تھے۔
یعنی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں پانچ وقت کی نماز...
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
فرض اور واجب دونوں کا مطلب ایک ہی ہے۔
جو لوگ اس میں فرق کرتےہیں، ان کے نزدیک قطعی دلیل سے ثابت شدہ چیز فرض ، جبکہ ظنی دلیل سے ثابت ہونے والا حکم واجب ہوگا۔
تفصیل یہاں دیکھ لیں۔
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کسی عالم دین سے براہ راست مل کر ، جو ان مسائل کی پہچان رکھتا ہو، ان سے رہنمائی لےلیں۔
درج ذیل نمبر پر رابطہ کرلیں :
قاری شفیق الرحمن صاحب حفظہ اللہ
+92 301 5989211
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
روزہ رکھا ہی اس لیے جاتا ہے، تاکہ انسان کو تھوڑی بہت مشقت ہو۔ جب روزے فرض ہوئے تھے، اس وقت بھی مشقت والے کام ہوا کرتے تھے، جس قدر مشقت برداشت کریں گے، اسی قدر اجر و ثواب میں اضافہ بھی ہوگا۔
لیکن پھر بھی اگر اس قسم کی صورت حال ہو کہ کوئی ایسی مجبوری ہو، جسے موخر...