الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
۱۔ میرے اقوال کا سادہ مفہوم یہ نہیں !!
میرے اقوال کا سادہ مفہوم یہ ہے کہ یہ آیت ان مشرکوں کے جواب میں تھی جو والغوا فیہ کہتے تھے اور اب بھی اپنے عموم کی بناء پر تلاوت قرآن کے دوران لغویات سے ممانعت پر دلالت کرتی ہے ، البتہ اس دوران تلاوت کی جاسکتی ہے ، اذکار وتسبیحات کیے جاسکتے ہیں ، اور بامقصد...
شاکر بھائی !
شکر اللہ سعیک !۔۔۔
اس جماعت المسلمین اور توحیدی گروہ کو میں بہت اچھی طرح سے جانتا ہوں اس لیے آپکو مطلع کرتا ہوں کہ انکا یہ منہج قطعا نہیں ہے !!!!
بہر حال ہم ان اسلاف سے اختلاف کا بھی پورا حق رکھتے ہیں دلائل کی بناء پر
اور جن اصحاب کو محترم انس صاحب نے اسلاف قرار دیا ہے ان میں...
یعنی آپ امام ترمذی، حاکم، ذہبی، ابن حجر وغیرہم اور متاخرین میں علامہ البانی، شیخ مقبل بن ہادی وحافظ زبیر احمد زئی وغیرہم کو تو حدیث پر حکم لگانے کی اجازت دیتے ہیں لیکن اگر انکے بعد کوئی اور اٹھے اور حدیث پر حکم لگانے لگے تو اسکے لیے میدان تحقیق حدیث میں اجتہاد کے دروازے کو بند کردیتے ہیں ۔
اگر...
ہمارا جواب دینے کا ایک عدد سادہ سا طریقہ کار کچھ یوں بھی ہے :
http://www.deenekhalis.tk/play.php?catsmktba=252
http://www.deenekhalis.tk/play.php?catsmktba=249
ہمارے پاس وراثت کے جو مسائل آتے ہیں ہم ان میں ورثاء و مورثین کے نام بھی پوچھ لیتے ہیں چونکہ اس علم میں دلائل عموما طلب نہیں کیے جاتے اس لیے اسماء معلوم کرکے انکے حصص بیان کر نے پر ہی اکتفاء کر لیا جاتا ہے ۔
اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ طریقہ کار عوام الناس کو سمجھنے میں آسان رہتا ہے کہ انہیں...
محترم شاكر صاحب کی مانتے ہوئے اس بحث کو اوپن فورم میں کرنے سے گزیر کرتے ہوئے ایک مشورہ ضرور دینا چاہوں گا کہ اس قسم کی خالص علمی بحثوں کے لیے ایک خاص فورم بنا دیا جائے ۔ تاکہ ایسے موضوعات پر بھی تبادلہ دلائل ہوسکے ۔ اور میر ناقص علم کے مطابق تو یہ مسئلہ کوئی حساس نوعیت کا مسئلہ نہیں ہے اگر میرے...
۱۔ اس عمومی قاعدہ سے ہم نے انکارنہیں کیا ہے ۔ہاں البتہ اتنا ضرور کہا ہے کہ
یہاں پر یہ لفظ تو عام ہیں لیکن عموم پر باقی نہیں ہیں اسکی بہت سی دلیلیں ہیں ۔ جی ہاں وہ تمام تر دلائل اسکے عموم کو خاص کردیتے ہیں جن کی بناء پر آپ قراء حضرات ایک ہی کمرے میں بیٹھ سارے بآواز بلند تلاوت فرماتے ہیں ۔ کوئی...
۱-اشارہ اور حرکت دونوں یکجا ہو سکتے ہیں ۔ جبکہ منافاۃ کی صورت میں دو چیزوں کا اکٹھا ہونا محال ہوتا ہے ۔
آپکی بیان کردہ مثال میں بھی اشارہ حرکت کو مانع نہیں ہے !!! کیونکہ یہ اشارہ بھی بدون حرکت ممکن نہیں !!!
اسی طرح تحریک اور اشارہ بھی آپس میں کوئی منافاۃ نہیں رکھتے ۔
مثلا کسی کو بلانے کے لیے...
۱۔ میں نے یہ قطعا نہیں کہا کہ مصاحف غلط چھپ رہے ہیں ۔!!!!
۲۔ محترم بات دلائل اور انکی قوت کی ہوتی ہے۔
اور یہ ایک علمی بحث ہے آپ اپنے دلائل پیش فرمائیں کتاب وسنت سے اورمیں اپنے دلائل پیش کرتا ہوں ہوسکتا ہے کہ اللہ ہم میں سے اس شخص کو صحیح بات سمجھا دے جسے سمجھ نہیں ہے ۔
اور حق پر ہوتے ہوئے...
محترم ابوالحسن صاحب !
رحمک اللہ ۔۔۔۔
عزیزم دعائے استفتاح پڑھنا تو منع ہی نہیں ہے !!!! ،
ممنوع ہے تو صرف قراءت کرنا اور قراءت کرنا تلاوت قرآن پر بولا جاتا ہے ، اسی لیے جن احادیث مبارکہ میں قراءت کی ممانعت ہے ان میں سورۃ الفاتحہ کو مستثنى قرار دیا گیا ہے ۔
رہی بات آیت
واذا قرئ القرآن...
۱۔ اشارہ حرکت کو مانع نہیں ہے لہذا یشیر اور یحرک میں کوئی منافات نہیں !!!
۲۔ یحرکہا کے ساتھ جب لفظ یدعو بہا شامل کر لیا جائے تو وہ سلام سے پہلے تک اسکے استمرار پر دلالت کرتا ہے کیونکہ رأیت سے قبل لفظ ف ہے جو کہ تعقیب مع الوصل کے لیے آتا ہے جس بناء پر وہ اسکے نقطہء آغاز کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔...
۱۔ چونکہ اس نے بلا جبر واکراہ صرف ماں کے اصرار پر طلاق دی ہے لہذا طلاق واقع ہو جائے گی ۔ طلاق کے وقوع کی دلیل اسکا بلا جبر و اکراہ طلاق دینا ہے ۔
۲۔اس صورت میں صرف ایک طلاق رجعی واقع ہوگی ۔
عبد اللہ بن عباس ؓ سے مروي ہے کہ:
کان الطلاق علي عہد رسول اللہ ؐ وأبي بکر ؓ وسنتين من خلافت عمر ؓ...
اگر آپ اس موضوع پر مستقل بحث کرنا چاہتے ہیں تو ان بحث والی پوسٹوں کو ایک نئے موضوع کے طور پر علوم قرآن والے فورم میں لے چلیں تاکہ اس پر تفصیلی بحث ہو جائے ۔
باقی جوباتیں آپ نے پیش کی ہیں ان میں سے کوئی بھی ایسی نہیں ہے جو " دلیل " بن سکے کیونکہ دلیل صرف اور صرف کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلى...
ابراہیم نخعی کا یہ کہنا :
إِن كَانَ وَائِل رَآهُ مرّة يفعل ذَلِك، فقد رَآهُ عبد الله خمسين مرّة لَا يفعل ذَلِك
درست نہیں !!!
کیونکہ ابراہیم نخعی تو عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی وفات کے بھی بعد میں پیدا ہوئے ہیں انکی وفات ۳۲ ہجری میں ہوئی ہے اور نخعی کی پیدائش ۵۰ ہجری کو !!
اور اس انقطاع کا...
در اصل میں خود روایات پر حکم لگاتا ہوں بسا اوقات مجھے محققین سے اختلاف بھی ہوتا ہے ۔ اس لیے میں اپنے سوا کسی بھی محدث کا حکم اس وقت نہیں پیش کرتا جب تک اس بحث کی ضرورت نہ پیش آئے ۔ اور یہ کام اس لیے کرتا ہوں کہ اس نیٹ کی دنیا پر بالخصوص جب کوئی شخص کسی محدث کی بات کو پیش کرتا ہے اور اسکے بعد...
۱۔ جہاں تک بے ساختہ کسی بھی کلمہ کے زبان سے نکلنے کا تعلق ہے تو وہ کسی بھی وقت ہو جائے اور کسی بھی انداز میں ہو جائے بہر حال ناقابل مؤاخذہ ہی ہے ۔
۲۔ اگر اس مخصوص کلمہ کو سنت سمجھ کر کہیں گے تو یقینا ناجائز ہوگا ۔ ہاں البتہ جمعہ کے دن کی معہود گھڑی کو تلاش کرتے ہوئے جہاں اپنے لیے دعاء کریں...
۱۔ دعائے قنوت وتر رکوع سے قبل اور رکوع کے بعد دونوں میں سے کسی وقت بھی کی جاسکتی ہے ۔
رکوع سے پہلے قنوت وتر کی دلیل یہ ہے :
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُوتِرُ بِثَلَاثِ رَكَعَاتٍ كَانَ يَقْرَأُ فِي الْأُولَى بِسَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ...
کیوں نہیں !
بالکل کبھی تو دی جاسکتی ہے ۔
ہمارا سادہ سا موقف ہے کہ
جس جس موقع پر جہرا دعاء کرنا رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے ان موقعوں پر جہرا دعاء کرنا جائز ہے ۔ اور وہ مواقع اللہ رب العالمین کے بیان کردہ اس عمومی قاعدہ سے مستثنى ہیں ۔
محترم انس نضر حفظہ اللہ کا فرمانا :
بالکل درست ہے !
اور میں نے بھی کف ثوب کی ممانعت کو سجدہ کے ساتھ خاص نہیں کیا ہے ۔
ہاں!
اتنا ضرور کہا ہے کہ دھوتی یا شلوار کو سمیٹ کر ٹخنوں سے اونچا کرنا یا نصف پنڈلی تک اٹھانا اس میں شامل نہیں ہے !!
رہی دھوتی کی بات تو وہ ہمیشہ اوپر سے سمیٹی ہی جاتی ہے...