الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
تبلیغی جماعت میں تبدیلی کے آثار نظر آرہے ہیں ؟
------------------------------------------------------
آج کافی عرصے بعد ایک بار پھر کراچی میں مولانا طارق جمیل صاحب کا بیان سننے کا موقع ملا, اگرچہ کئی سال پہلے ہی جم غفیر, پارکنگ کےمسائل اور دھکم پیل کی وجہ سے میں نے توبہ ہی کررکھی تھی کہ آئندہ...
ایک دفعہ مَیں نے اپنے استاد کے سامنے کسی عالِمِ دین کا نام لیا، نام لیتے ہوئے قدرے بےاَدبی کا شائبہ محسوس ہوتا تھا، میرے استاد تکیہ کی ٹیک لگائے بیٹھے تھے، فورا تکیہ کا آسرا چھوڑا، سیدھے ہو کے بیٹھے، چہرے سے جلال کے آثار نمایاں ہوئے، فرمایا: جس مولانا صاحب کا نام لیا، وہ تیرا چھوٹا بھائی ہے؟،...
ایک مسلمان کے لئے یہ ایک ”نان ایشو“ ہے کہ فلاں اور فلاں اور فلاں مشہور بزرگ کون تھے، کیا تھے، ان کی تعلیمات کیا تھیں، ان کی سوانح عمری کیا ہے وغیرہ وغیرہ ۔ اس لئے کہ ”مشہور و معروف بزرگان دین“ زیادہ سے زیادہ یہ ہوسکتے ہیں کہ وہ ”دین اسلام کے اندر ایک اچھے مسلمان“ ہوں یہ ہرگز نہیں ہوسکتا کہ ”اُن...
صد فیصد متفق ہوں۔
میں اس لفظ دوستی کو واوین کے ساتھ لکھنا تھا، مگر بھول گیا۔ اس لفظ کو لکھنے کی دو وجوہ ہیں۔ ایک تو یہ کہ اس دھاگہ کا عنوان ہے۔ دوسرے فیس بک میں مستعمل ہے۔ اوپر کے مراسلات میں اسی لئے میں نے جگہ جگہ لفظ ”روابط“ بھی لکھے ہیں کہ ”آن لائن روابط“ کو شرعی حدود میں بآسانی رکھا جاسکتا...
میری ذاتی رائے میں اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ اگر صرف لڑکیوں کا گروپ ہو، یا فورمز وغیرہ میں صرف لڑکیوں کا پرائیویٹ سیکشن ہو (جس میں مردوں کا داخلہ منع ہو) تو اس میں مرد منتظمین، مرد علماء کرام خواتین کے سوالات کے جوابات دے سکتے ہیں۔ ایسے گروپ میں خواتین اپنے مخصوص ”صنفی مسائل“ کے بارے میں...
محترم اسحاق سلفی بھائی کا جواب اپنی جگہ مکمل اور بہت خوب ہے۔
اس سوال کا ایک اور پہلو ہے اور وہ ہے: سوشیل میڈیا میں لڑکے اور لڑکی کی ”دوستی“
باہمی رابطوں کا یہ ایک جدید ترین اور تیز ترین میڈیم ہے۔ اس کے جتنے زیادہ فوائد ہیں اتنے ہی زیادہ نقصانات بھی ہیں۔ لیکن ہم یہاں سائل کے سوال کے حوالہ سے...
چیف آف آرمی سٹاف کے بارہ میں برادر رعایت اللہ فاروقی صاحب کی تحریر ؛
فوج، قادیانی اور جنرل باجوہ
:::::::::::::::::::::::::::::::::::
میرے والد مولانا محمد عالم رحمہ اللہ 1971ء سے 1984ء تک پی اے ایف بیس مسرور کراچی میں خطیب تھے۔ میرا بچپن اسی بیس پر گزرا۔ جنرل ضیاء کے دور میں فوج میں یہ سکیم...
جی ہاں ! اب تقریباً یہ بات ”ثابت“ ہوگئی ہے کہ جنرل قمر باجوہ قادیانی نہیں ہیں۔ البتہ ان کے سسرالی قادیانی ہیں۔ ان کی زوجہ بھی قادیانی تھیں اور مبینہ طور پر باجوہ صاحب نے انہیں ”مشرف بہ اسلام“ کیا تھا۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ شادی سے پہلے اور کچھ کہتے ہیں کہ شادی کے بعد۔ اسپائلز میں اوپر لگی تصویر...
ہونا تو چاہئے لیکن ہے نہیں۔ صرف فوج ہی نہیں بلکہ اعلیٰ ترین عدالتوں (سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس) کے سربراہان بھی مسلمان ہونے چاہئے۔
لیکن اس کے لئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔موجودہ آئین میں ایسی کوئی شق موجود نہیں ہے۔
جہاں تک قادیانیوں کے ان مناصب پر پہنچنے کا تعلق ہے تو کوئی بھی ”ڈیکلیئرڈ...
غالباً سینیٹر ساجد میر صاحب نے اس جانب اشارہ کیا تھا کہ آرمی چیف کے امیدواروں میں ایک احمدی ہیں۔ لیکن بعد میں (مبینہ طور پر ایجنسیوں کے دباؤ پر) یہ ویڈیو بیان جاری کیا کہ ایسا نہیں ہے۔
آرمی چیف کے پانچ امیدواروں میں سے دو اشفاق ندیم اور قمر باجوہ کے بارے مین سوشیل میڈیا میں یہ شور اٹھا کہ یہ...
جزاک اللہ خیرا برادر
کیا خمر صرف کھانے پینے کے لئے حرام ہے یا اس کا ہر قسم کا دیگر استعمال بھی حرام ہے؟
کیا خمر نجس اور ناپاک بھی ہے یا صرف حرام ہے
کیا صنعتی استعمال (نان فوڈ آئٹمز) کے لئے ایتھائیل الکحل کی مینوفیکچرنگ جائز ہے؟
خمر، شراب اور ایتھائیل الکحل، ایک ہی شئے کے عربی، اردو اور کیمیاوی نام ہیں۔ انگریزی میں اسے وائن کے علاوہ ”الکحل“ بھی کہا جاتا ہے۔ الکحل کی بہت ساری اقسام میں صرف یہی ایک قسم ایتھائیل الکحل (یا ایتھے نال) پینے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ الکحل کی باقی دیگر اقسام مختلف صنعتوں میں استعمال ہوتی ہیں۔...
آپ اصل موضوع سے نہ بھٹکئیے بھائی
سائنسی حقائق (نظریہ نہیں) سے نہ تو اسلام متصادم ہے اور نہ ہی علمائے کرام کی اکثریت سائنسی علم کا انکار کرتی ہے۔ اکا دکا افراد کی بات الگ ہے۔
عبادات کے لئے ہم سائنسدانوں کی تحقیق کے ”محتاج“ نہیں ہیں۔
اس پوسٹ میں کئی مرتبہ اصل مسئلہ کی وضاحت کردی گئی ہے کہ قمری...
چھاپہ خانہ کی ایجاد سے قبل ۔۔۔ کتابیں ”قلمی نسخوں“ کی شکل میں ہوا کرتیں تھیں۔ تب طالب علم حسول علم کے لئے ان قلمی نسخوں کے مصنفین یا وارثین کے پاس جا کر ان کتابوں کو خود نقل کیا کرتے تھے اور ”اپنے نسخے“ بقلم خود تیار کیا کرتے تھے۔ وہ بھی اس وقت جب ان کتب کے مصنفین اور وارثین اس کی اجازت دے دیں۔...
ایک عام پڑھا لکھا شخص (جو دین کا مکمل شعور نہیں رکھتا) اس بات کو سمجھنے سے بالعموم قاصر رہتا ہے کہ
جب دنیا بھر کے مسلمان پنج وقتہ نمازوں کے اوقات اور سال بھر کے سحر و افطار کے اوقات کے لئے سائنسدانوں کے بنائے ہوئے چارٹ پر عمل کرسکتے ہیں تو
قمری مہینوں کے آغاز و اختتام کے لئے انہی سائنسدانوں کے...