الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
یہی بات کسی نے ٹیپو سلطان سے پوچھی تھی کہ کیا محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے۔ ان کا جواب تھا کہ یہ کفار کا قول ہے ۔ مسلمانون کا قول یہ ہے: محبت اور جنگ میں جو کچھ بھی ہو، سب جائز ہو۔
مصری اور چینی میں کیا فرق ہے؟ کیا یہ دونوں ایک ہی چیز نہیں ؟
حوالہ
چینی ہو، گڑ ہو، مصری ہو، شہد ہو یا کوئی بھی میٹھا پھل یا غذائی جنس، ان سب میں شوگر یا اس کی فیملی (گلوکوز، فرکٹوز وغیرہ) کم یا زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے۔ ذیابطیس کے مریض ایسی تمام میٹھی اشیاء عام لوگوں کی طرح حسب منشا نہیں...
”اعلیٰ حضرت“
ایک لطیفہ نما واقعہ یاد آگیا۔ ہمارے ایک صحافی بھائی کے سامنے ان کے ایک بریلوی دوست نے امام رضا خان بریلوی صاحب کی تعریفیں شروع کردیں تو صحافی دوست نے بریلوی سے پوچھا کہ لگتا ہے کہ آپ کی دینی معلومات بہت وسیع ہیں۔ ذرا یہ تو بتلائیے کہ دنیا میں سب سے پہلے کون سے نبی آئے تھے؟ جواب...
ویسے ولی کے گھر شیطان اور شیطان کے گھر ولی پیدا ہونے والی بات بھی اپنی جگہ درست ہے۔ اب اسی رعایت اللہ فاروقی کو دیکھ لیں جو ایک دینی مدرسہ کی ”پیداوار“ ہے تو دوسری طرف ڈاکٹر ذاکر نائیک کو دیکھ لیجئے جو مسیحی مشنری تعلیمی ادارے کی ”پیداوار“ ہیں۔ البتہ ایسی مثالیں کم کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔
اس بات کی گواہی تو ”موصوف“ خود بھی دے چکے ہیں کہ وہ دارالعلوم سے چھپ چھپا کر سنیما دیکھنے جایا کرتے تھے اور واپسی میں دیوار پھاند کر اندر داخل ہوتے تھے۔ اور جب کبھی پکڑے جاتے تو ہفتہ بھر تک میس میں کھانا بند کی سزا ملتی ۔
اللہ ہم سب کو صراط مسقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
جزاک اللہ خیرا محترم شیخ
آپ کے مراسلہ نمبر 5 سے سو فیصد بلکہ ہزار فیصد متفق ہوں۔
لیکن مراسلہ نمبر ایک کی حسب ذیل باتیں سمجھ سے باہر ہیں۔
قرآن کے اوپر کوئی دوسری کتاب، دوسرا کپڑا، اور کوئی دوسری چیز نہ رکھی جائے
مصحف پہ کوئی دوسری کتاب یا کوئی دوسری چیز مثلا قلم کاپی وغیرہ رکھنا مکروہ ہے۔...
پاکستان میں ایک نئی رسم سی چل پڑی ہے کہ مختلف اقسام کے اقوال کو بلا حوالہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ کے نام سے منسوب کرکے پھیلاتے جاؤ۔ غالباً یہ قول بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔
@جوش : مردہ کے ”اکڑنے“ سے مراد یہ ہے کہ جب انسان مرجاتا ہے تو اس کا جسم ”اکڑ“ کر سخت ہو جاتا ہے ۔ اور زندہ انسان کی طرح...
کاش کوئی اس جانب بھی سوچے کہ کسی دارالعلوم سے فارغ التحصیل رعایت اللہ فاروقی جیسا ”عالم دین“ اپنے فیس بکی ”خود نوشت“ میں اس قسم کے فقرے فخریہ طور پر لکھے تو اس میں صاحب تحریر کے علاوہ اور کس کس کا قصور ہے۔ اور یہ تحریر فیس بک پر آجائے اور کوئی اس کی ”گرفت“ بھی نہ کرے تو یہ خود کتنا بڑا المیہ ہے...
میرا خیال ہے کہ اس میں ”حیرت“ کی کوئی بات نہیں ہے۔ کیونکہ میڈیا کی طرح سوشیل میڈیا میں بھی سب سے پہلے ”لبرلز“ نے قدم جمایا اور چہار سو چھا گئے تب کہیں جاکر ”دیندار“ طبقہ کو ”ہوش“ آیا کہ سوشیل میڈیا کے میدان میں بھی کام کرنا چاہئے۔ اور جب یہ ایک ایک کرکے پہلے سے (بد) رنگی سوشیل میڈیا میں اترے تو...
برصغیر پاک و ہند میں مصحف قرآن کے جو ”آداب“ ہمیں نظر آتے ہیں، وہ حرمین شریفین میں وہاں کے مقامی لوگوں کے ہاتھوں نظر نہیں آتے؟ اس کی کیا وجہ ہے ؟ کیا ہم اُن سے زیادہ آداب قرآن کے قائل ہیں یا وہ لوگ (خدا نخواستہ) قرآن کا ادب کرنے کے قائل نہیں ؟
رعایت اللہ فاروقی گو دینی مدرسہ کا فارغ التحصیل ہے، لیکن دینی مدارس کا بہت بڑا ”نقاد “ بھی ہے۔ دینی مدارس میں اگر کہیں کوئی خامی موجود ہو تو اس پر تنقید کرنا کوئی بری بات نہیں لیکن خود کو ”ترقی پسند“ ظاہر کرتے ہوئے موصوف بقلم خود طوائفوں کے گھنگرو کو چومنے کی خواہش بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ تکبر ان...
زبردستی کی صورت میں طلاق واقع نہیں ہوتی۔ (حدیث)
زبردستی کی دو ”اقسام“ ہوتی ہیں۔
گن پوائنٹ پر، جان کی دھمکی دے کر شوہر سے کہا جائے کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دیدے۔ اگر طلاق نہ دی تو اُسے، یا اُس کے کسی اور عزیز کو اسی وقت قتل کردیا جائے گا۔ ایسی صورت میں طلاق واقع نہیں ہوگی۔
”زبردستی“ کی ایک اور...
اس سوال کا جواب تو محترم شیخ دیں گے ہی، لیکن میں آپ کی توجہ مسئلہ کے ایک دوسرے پہلو کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔
یاد رکھئے کہ ہم اس دھرتی پر پیدا ہونے سے پہلے بھی (عالم ارواح میں) ”موجود“ تھے اور بعد از مرگ بھی (عالم برزخ میں) ”موجود“ رہیں گے۔ ہمارے یہ ”تینوں جنم“ ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہیں۔ ہمارا...