الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
(×) کچھ بھی نہیں۔ ”ثابت“ تو کچھ بھی نہیں ہوتا۔ البتہ یہ ضرور ”معلوم“ ہوتا ہے کہ دین اسلام کو عوام الناس تک پہنچانے میں کچھ نہ کچھ خدمت مولانا نے ضرور کی ہے۔ لہٰذا انہیں ”ایک مودودی، سو یہودی“ کا طعنہ دینا، انہیں ”خمینی کا بھائی“ قرار دینا یا ان کا نام آتے ہی ناک بھوں چڑھانا اور ان سمیت تمام...
مسلسل کزن در کزن شادیاں ہوتے رہنے سے یہ طبی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ اسی لئے اسلام میں شادی کے لئے ذات پات، رنگ و نسل کی کوئی قید نہیں ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مختلف قبائل میں شادیاں کرکے مثال قائم کی۔ ایک آدھ مرتبہ کزنز کی شادی سے کچھ نہیں ہوتا۔
فری میڈیکل کیمپ
===========
ہماری بستی میں گزشتہ اتوار کو فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ صبح سے شام تک ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے سینکڑوں لوگوں کا مفت میڈیکل چیک اَپ کیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم میں جنرل فزیشن، ڈینٹل سرجن، ذیابطیس اور دل کے امراض کے ماہرین شامل تھے۔ چیک اَپ کے دوران شہریوں کا بلڈ پریشر اور خون...
”کالم نویسی“ کا ”تحقیقی رپورٹ“ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ایک کالم عموماً ایک ”ٹیبل اسٹوری“ ہی ہوا کرتا ہے۔ الا یہ کہ کوئی کالم نویس ساتھ ساتھ یا قبل ازیں کم از رپورٹر یا تحقیقی فیچر رائٹر رہ چکا ہو۔ ورنہ بیشتر کالم نویس تو اپنے اپنے خیالی گھوڑے دوڑا کر کالم کااور اپناپیٹ بھرتے ہیں۔
مذاق بر طرف ۔۔۔ اپنی اورحنیف سمانا کی بیوی سمیت اس وال کی فرینڈ لسٹ میں شامل تمام موجودہ اور مستقبل کی بیویوں سے درخواست ہے کہ وہ اوپر 6 صفحات پر مشتمل ”انوکھی بیوی“ کا روزانہ بلا ناغہ صبح و شام سنجیدگی سے مطالعہ فرمائیں۔ ان شاء اللہ ان کا اور ان کے ساتھ ساتھ سماج کی بن بیاہی، مطلقہ اور بیوہ...
بھائی حنیف سمانا کے منہ میں گھی شکر کہ انہوں نے (پوسٹ عنوان کی حد تک ہی سہی) یوسف ثانی کا نکاح ثانی کروا دیا۔ یوں اپنے اور اپنے جیسے بہت سے دیگر دوستوں بشمول بھائی مستقیم کے لئے راہ ”ہموار“ کرلی۔ بھئی سچا دوست وہی ہوتا ہے جو دوسرے دوست کو اپنا کاندھا پیش کردے تاکہ وہ اُس پر سر رکھ کر رو ۔ ۔ ۔...
یوسف ثانی کا نکاح_ثانی : حنیف سمانا
ہمارے پیارے دوست یوسف ثانی نے نکاح_ثانی کے بارے میں اپنی دیوار پر سعودی عرب کے ایک امام صاحب کا فتویٰ لگایا ہے جس کے مطابق کوئی شخص اگر ایک سے زیادہ بیویوں کی قدرت رکھتا ہے اورپھر بھی ایک بیوی پر قناعت کرتا ہے تو وہ گناہگار ہوگا اور اسے روز_محشر اس کا جواب...
مدحتِ سلطان مدینہ
============
اک رند ہے اور مدحتِ سلطان مدینہ
ہاں کوئی نظر رحمتِ سلطان مدینہ
***
دامان نظر تنگ و فراوانیِ جلوہ
اے طلعتِ حق طلعتِ سلطانِ مدینہ
***
اے خاکِ مدینہ تری گلیوں کے تصدق
تو خلد ہے تو جنت ِسلطان مدینہ
***
اس طرح کہ ہر سانس ہو مصروفِ عبادت
دیکھوں میں درِ دولتِ سلطانِ...
”اتحاد بین المسلمین“ تو ممکن ہے، لیکن ”اتحاد بین المختلفین“ ممکن نہیں ہے، الا یہ کہ ہم ”تقیہ“ یا ”منافقت“ کا دامن تھام کر ”اتحاد“ کرنے کی کوشش کریں۔
کند ہم جنس، باہم جنس پرواز ؛ کبوتر با کبوتر، باز با باز ۔ ایک فطری اور پائیدار اتحاد اس طرح ہوتا ہے کہ ایک جیسے فکر کے لوگ از خود ایک ساتھ چل پڑتے...
جب ایم کیو ایم بنی، یہ احقر اس وقت بھی صحافت سے منسلک تھا، اس لئے مجھے یاد ہے سب کچھ ذرا ذرا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو ۔ مسکراہٹ
اس وقت غوث علی شاہ زندہ ہیں، جو اُس وقت سندھ کے وزیر اعلیٰ اور ضیاء الحق کے ”نور نظر“ تھے۔ غوث علی شاہ کئی بار پبلک میں یہ کہہ چکے ہیں کہ ضیاء الحق کی ہدایت پر کراچی...
آپ یقیناً کبھی عورت نہیں رہے ہیں، ورنہ ایسی بات کبھی نہیں کرتے۔ مسکراہٹ
آپ حدیث کو ”مکمل“ قبول کیجئے، نصف نہیں۔ مکمل حدیث یہ ہے کہ اگر عورت مسجد آنا چاہے تو مرد انہیں مسجد آنے سے نہ روکیں۔ (کسی کام سے ”روکا“ اسی وقت جاتا ہے، جب وہ یہ کام کرنا ”چاہے“) اور یہ تو ایک عورت ہی جانتی ہے (مرد بالعموم...
السلام علیکم برادر @ابن داود
یہ ماتریدی اور اشعری سے کیا مراد ہےِ؟ کچھ اس کی تفصیلات بیان کرسکتے ہیں کہ یہ کون لوگ ہیں اور ان کے بڑے بڑے منفرد عقائد یا اعمال کیا ہیں؟
یعنی ایرانی حکومت کے بیان کو تو ہم جھوٹ سمجھ لیں اور آپ کے بیان کو سچ ؟؟؟ کچھ تو خوف خدا کریں۔ اس قسم کے واقعات پر تجزیہ اور تبصرہ حکومتوں کے سرکاری بیانات پر کئے جاتے ہیں، نہ کہ کسی حسیب صاحب کے بیان پر ۔