- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
16- بَاب مَنْ سَمَّى السَّحُورَ الْغَدَاءَ
۱۶- باب: سحری کے کھانے کو غدا (دوپہر کا کھانا) کہنے کا بیان
۱۶- باب: سحری کے کھانے کو غدا (دوپہر کا کھانا) کہنے کا بیان
2344- حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ الْخَيَّاطُ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ سَيْفٍ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي رُهْمٍ، عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ، قَالَ: دَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ ﷺ إِلَى السَّحُورِ فِي رَمَضَانَ، فَقَالَ: <هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ الْمُبَارَكِ > ۔
* تخريج: ن/الصیام ۱۳ (۲۱۶۵)،(تحفۃ الأشراف: ۹۸۸۳)، وقد أخرجہ: حم (۴/۱۲۶، ۱۲۷)
(حسن لغیرہ) (ابو رہم مجہول ہیں، حدیث کے شواہد سے یہ حسن ہے، ملاحظہ ہو: الصحيحة للألباني: 3408، وتراجع الألباني: 192)
۲۳۴۴- عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے رمضان میں سحری کھانے کے لئے بلایا اور یوں کہا: ''بابرکت غداء پر آؤ''۔
2345- حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ أَبُوالْمُطَرِّفِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ ، قَالَ: < نِعْمَ سَحُورُ الْمُؤْمِنِ التَّمْرُ >۔
* تخريج: تفرد بہ أبو داود، (تحفۃ الأشراف: ۱۳۰۶۷) (صحیح)
۲۳۴۵- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ''کھجور مومن کی کتنی اچھی سحری ہے''۔