• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. ا

    نماز كو قصر كرنے سے متعلق

    قصر کی اجازت مسافر کے لیے ہے نہ کہ مقیم کے لیے۔ اور مسافر وہ ہے جسے عرف میں مسافر سمجھا جاتا ہو۔ اپنے آبائی گھر میں عرفا کسی کو مسافر نہیں سمجھا جاتا ہے لہذا وہ گوجرانولہ میں مقیم شمار ہو گا اور مکمل نماز پڑھے گا جہاں تک لاہور کی بات ہے تو وہ اس کی اکاموڈیشن، کام کی تفصیلات، رہائش و سہولیات کی...
  2. ا

    آلودگی کے بارے میں آگہی پھلانے والے ادارے کو زکاۃ

    جی نہیں، ایسے ادارے کو زکوۃ نہیں دی جا سکتی ہے کیونکہ زکوۃ کے بیان کردہ آٹھ مصارف میں سے کسی مصرف کے تحت یہ صورت داخل نہیں ہے۔ إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَ‌اءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّ‌قَابِ وَالْغَارِ‌مِينَ وَفِي سَبِيلِ اللَّـهِ...
  3. ا

    انٹرنیٹ مارکیٹنگ بزنس میں انويسٹمنٹ

    صورت مسئولہ میں شیئرز کا ایکسپائر ہو جانا اس کاروبار کو ناجائز بنا دیتا ہے۔ مزید تفصیل سے اگر اس کاروبار کی شکلیں بیان کی جائیں تو اس پر بھی کچھ کلام کیا جا سکتا ہے۔
  4. ا

    کیا یہ حدیث ہے؟

    جی ہاں یہ روایت صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں موجود ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت آدم علیہ السلام کو اپنی صورت پر پیدا کیا۔ اس روایت میں صورت کو حقیقی معنی پر محمول کیا جائے گا لیکن اس کی تشبیہ یا تکییف وغیرہ نہیں کی جائے گی۔ شیخ صالح المنجد اس بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں:
  5. ا

    مہربانی کر کے میری پریشانی کو حل کریں

    اپنی ونڈو میں اردو کی بورڈ انسٹال کریں اور فورم میں لکھتے وقت انگلش کی جگہ اردو کی آپشن سلیکٹ کر لیں تو یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ
  6. ا

    اہل علم میری مدد فرماے حدیث کو وحی نا ماننے والوں کی خلاف

    اس آیت کا واضح مفہوم یہ ہے کہ اب تک مجھ پر جو وحی نازل ہوئی ہے اس میں ان چار چیزوں کو حرام کیا گیا ہے۔ اس کے بعد کی وحی کا یہاں ذکر نہیں ہے۔ اور بعد کی وحی میں اور بھی چیزوں کو حرام کیا گیا جو قرآن میں بھی ہیں اور حدیث میں بھی۔ یہ مفہوم امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے بیان کیا ہے۔ اس کا دوسرا...
  7. ا

    خطباء کےلیے ادنی سا تحفہ

    ان سب کی ایک زپ فائل بنا کر کہیں میڈیا فائر وغیرہ پر رکھ دیں تو استفادہ کرنے والوں کے لیے زیادہ آسانی اور سہولت رہے گی۔
  8. ا

    اہلحدیث کے اصول فقہ

    وفاق کے نصاب میں یہی دو کتب ہیں۔ مزید بعض مدارس اپنے ذوق اور مزاج کے مطابق بھی کچھ اضافی کتب مقرر کر لیتے ہیں جیسا حافظ ثناء اللہ زیدی صاحب کی کتب بعض مدارس میں پڑھائی جاتی ہیں یا اصول الشاشی یعنی حنفی اصول فقہ کی کتاب بھی بعض مدارس میں پڑھائی جاتی ہے۔ کچھ مدارس میں الوجیز کی حنفی شرح جامع...
  9. ا

    اردو دائرہ معارف اسلامیہ ڈاؤن لوڈ کریں۔

    دائرہ معارف اسلامیہ جو پنجاب یونیورسٹی نے شائع کیا ہے، وہ انسائیکلو پیڈیا آف اسلام کا ترجمہ نہیں ہے۔ انگریزی انسائیکلو پیڈیا آف اسلام مستشرقین کا مرتب کردہ ہے جو تقریبا تمام غیر مسلم ہیں جبکہ دائرہ معارف اسلامیہ کے مقالہ نگار مسلمان بلکہ پاکستانی ہیں اور عموما یونیورسٹی کے پروفیسر حضرات ہیں۔
  10. ا

    قرآنِ پاک کی موجودہ ترتیب کیسے عمل میں آئی۔؟

    آپ ماہنامہ رشد قراءات نمبرز میں اس بارے مضامین کا مطالعہ کریں مثلا قراءات نمبر حصہ دوم میں ایک مضمون بعنوان علم الضبط کا آغاز و ارتقاء اور ممیزات صفحہ ۶۱۴ پر موجود ہے وغیرہ ذلک۔
  11. ا

    اہل علم میری مدد فرماے حدیث کو وحی نا ماننے والوں کی خلاف

    قرآن مجيد كامل ہے تو پھر حديث كى ضروت كيا ہے ؟ - 93111 اگر قرآن مجيد كامل اور شريعت كے ليے پورا ہے تو پھر حديث كى كيا ضرورت ہے ؟ الحمد للہ: اول: دشمان دين اسلام ابھى تك اللہ كى شريعت پر مختلف صورتوں اور اساليب كے ساتھ طعن و تشنيع كر رہے ہيں، اور دين اسلام كے بارہ ميں مسلمانوں ميں اپنے...
  12. ا

    طالبان اور ان کا پرتشدد سیاسی ایجنڈا – کامرہ بيس پر حملہ

    ایسے لوگ جو اسلامی معاشروں میں بے حیائی کو فروغ دیتے ہیں اور اس فروغ کو دل سے پسند بھی کرتے ہیں تو دنیا و آخرت میں دردناک عذاب الہی کے مستحق بن جاتے ہیں اور ان کے نفاق میں کوئی کلام نہیں ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے: إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ...
  13. ا

    اس آیت کریمہ کی تفسیر اور اس اعتراض کا جواب چاہئے::

    اصول فقہ کی زبان میں جواب یہ ہے کہ إِنْ أَرَدْنَ تَحَصُّنًا کی قید، قید اتفاقی ہے جیسا کہ إِنْ خفتم کی قید بھی اتفاقی ہے۔ قید اتفاقی کی مزید مثالوں میں وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُ‌وفٍ ۙ اور وَرَ‌بَائِبُكُمُ اللَّاتِي فِي حُجُورِ‌كُم وغیرہ ہیں۔ یعنی یہ ایسی قیود ہیں جو متکلم کا مقصود و مطلوب...
  14. ا

    اہلحدیث کے اصول فقہ

    ابتدائی درجات کو ثانویہ کہتے ہیں اور یہ چار سال ہیں جبکہ انتہائی درجات کو کلیہ کہتے ہیں اور یہ بھی چار سال ہیں۔ درمیانے درجات کی اصطلاح فی الحال مروج نہیں ہے۔
  15. ا

    سجدہ تلاوت

    وعلیکم السلام سجدہ تلاوت کے اوقات کے بارے اہل علم کا اختلاف مروی ہے۔ ہمارا رجحان اس قول کی طرف ہے کہ سجدہ تلاوت نماز نہیں ہے لہذا اسے نماز کے ممنوعہ اوقات پر قیاس کرنا صحیح نہیں ہیں۔ سجدہ تلاوت فجر کی نماز یا عصر کی نماز کے بعد کسی بھی وقت میں کیا جا سکتا ہے البتہ طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے...
  16. ا

    طالبان اور ان کا پرتشدد سیاسی ایجنڈا – کامرہ بيس پر حملہ

    تاشفین صاحب کو ابو بکر صاحب کے اس سوال کا جواب دیے بغیر اپنی بحث آگے نہیں بڑھانی چاہیے کہ ہم جنس پرستوں کی تقریب منعقد ہوئی ہے یا نہیں ؟ جب وہ اس سوال کا جواب دے دیں گے تو پھر بحث اس نکتے پر مرکوز ہونی چاہیے کہ کسی مسلمان ملک یا معاشرے میں ایسی تقریب کے انعقاد کا شریعت اسلامیہ میں کیا جواز...
  17. ا

    اہل حدیث افراد کے فرقے۔؟

    اس سوال کا جواب یہاں موجود ہے۔ اہل حدیث میں اختلافات
  18. ا

    اہلحدیث کے اصول فقہ

    اس دعوی سے تو آپ یہ ثابت کر رہے ہیں کہ اہل حدیث کی ابتداء امام شوکانی رحمہ اللہ کے بعد ہوئی ہے جبکہ یہ سوچ غلط ہے۔ مالکیہ، شوافع، حنابلہ اور اہل الظاہر اہل حدیث ہی کے متفرق مسالک ہیں۔ تفصیل کے لیے یہ لنک دیکھیں...
  19. ا

    آل تکفیر کی گمراہی ، جب خود انکو گھیر لائی (حقیقی اور دلچسپ واقعات پر مبنی تحریر)

    کسی کے قول و فعل کو کفریہ قرار دینا اور کسی کو کافر قرار دینے میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ یہاں بحث یہ نہیں ہو رہی ہے کہ یہ اعمال کفریہ ہیں یا نہیں بلکہ بحث یہ ہو رہی ہے کہ ان اعمال کے مرتکبین کا فر ہیں یا نہیں؟ کیا کفریہ فعل کا مرتکب ہر شخص ہر حال میں کافر ہو جاتا ہے یا اس کی کچھ شرائط، موانع...
  20. ا

    جان نہ پہچان،،،، زبردستی کا مہمان

    وعلیکم ابو سیف اللہ صاحب اہل تشیع سے مکالمہ و مباحثہ میں آپ کی پوسٹس اچھی ہیں، جاری رکھیں۔
Top