الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اگر صرف دنیا کا طالب ہو تو قابل مذمت ہے لیکن اگر آخرت کی طلب کے ساتھ ساتھ دنیا کی طلب ہو تو اس کی مذمت نہیں کی گئی ہے بلکہ اسے پسند کیا گیا ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے :
فَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا وَمَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ ﴿٢٠٠﴾ وَمِنْهُم مَّن يَقُولُ...
چھٹی میں ملنا
بھئی ان الفاظ کی سمجھ نہیں آئی۔ یہ چھٹی کیا چیز ہے۔ ہمارے ہاں اردو والی چھٹی مراد ہے ؟ یعنی vacation یا کیا مراد ہے؟ اور چھٹی میں ملنا یہ کیا محاورہ ہے؟ کچھ سمجھ نہیں آئی؟
اگر کسی عورت نے کسی بچے کو دو سال کی عمر سے پہلے پانچ مرتبہ دودھ پلایا ہو تو اس سے رضاعت ثابت ہو جاتی ہے۔ پانچ مرتبہ سے کم سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی ہے۔ شیخ صالح المنجد ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں :
وعلیکم السلام
سودی بینکوں میں ضرورت کے تحت کرنٹ اکاونٹ کھلوانے کی اجازت ہے جبکہ بلاضرورت ممانعت ہے۔ باقی رہی یہ بات کہ بینک اسے استعمال کرتا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ بینک کو اکاونٹ ہولڈر کی طرف سے اس رقم کے استعمال کی اجازت نہیں ہوتی ہے اور اگر بینک ایسا کرتا ہے تو اس کا ذمہ دار وہ ہے۔ باقی یہ...
یہ غیر مسلموں کے شعائر میں سے ہے لہذا اس کا منانا یا اس میں تحائف کا تبادلہ کرنا یا تحائف وصول کرنا یا اس کی محفل میں شریک ہونا جائز اور درست نہیں ہے۔ شیخ صالح المنجد ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں :
یہ غیر مسلموں کے شعائر میں سے ہے لہذا اس کا منانا یا اس میں تحائف کا تبادلہ کرنا یا تحائف وصول کرنا یا اس کی محفل میں شریک ہونا جائز اور درست نہیں ہے۔ شیخ صالح المنجد ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں :
ویڈیو کی تصویر کے بارے اہل علم کا اختلاف ہے۔ بعض اہل علم اسے جائز اور مباح قرار دیتے ہیں اور بعض ناجائز اور حرام۔ اس بارے ماہنامہ محدث تصویر نمبر میں مفصل بحث موجود ہے۔
راقم کے خیال میں ویڈیو کی تصویر کا حکم اباحت اور جواز کا ہے۔ واللہ اعلم
اگر یہاں نقل کر دیے جائیں تو جوابات کا ایک تجزیہ بھی ہو جائے گا کہ جواب بنتا بھی ہے یا نہیں۔ لوگوں نے تو قرآن کے اس چیلنج کا بھی جواب دیا ہوا ہے کہ اس جیسا کوئی قرآن یا سورت یا آیت بنا کر لاؤ۔ جواب دینا کوئی بڑی بات نہیں ہے اصل چیز جواب کا معیار اور ویٹج ہے۔
نماز ہو جاتی ہے لیکن فرض ترک کرنے کا گناہ ہو گا۔ پس نماز باجماعت فرض عین ہے لیکن شرائط یا واجبات نماز میں سے نہیں ہے کہ اس کے مفقود ہونے سے نماز باطل قرار پائے۔ پس نماز باجماعت ترک کرنے سے گناہ گار ہو گا لیکن نماز یا فرض ادا ہو جائے گا۔
مرحوم کا معنی ہے کہ جس پر رحم کیا گیا ہو۔ رحمہ اللہ کے الفاظ ’مرحوم‘ کی نسبت زیادہ بہتر ہیں کیونکہ ’رحمہ اللہ‘ دعا ہے یعنی اللہ تعالی اس پر رحم کرے جبکہ مرحوم میں قطعیت کا مفہوم نسبتا زیادہ نمایاں ہے۔
وعلیکم السلام
پہلے نماز کی تعلیم دیں اور پھر ان کے معاش کی فکر کریں۔ یعنی فکر دین و دنیا دونوں کی کرنی ہے لیکن ترتیب یہی ہے کہ پہلے دین اور پھر دنیا ہو۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی ترتیب ہے۔
وعلیکم السلام
زکوۃ تو صرف مسلمانوں کے لیے ہے۔ غیر مسلم کو زکوۃ دینا جائز نہیں ہے الا یہ کہ تالیف قلب کی مد میں ہو۔ نفلی صدقہ غیر مسلم کو دیا جا سکتا ہے لیکن اس میں بھی ترجیح مسلمان کو دینی چاہیے۔ شیخ صالح العثیمین فرماتے ہیں :
وعلیکم السلام
جی ہاں! والد اپنی زندگی میں اپنی اولاد میں میراث تقسیم کر سکتا ہے اور اسے ہبہ کہیں گے اگرچہ بہتر یہی ہے کہ زندگی میں تقسیم نہ کرے۔ شیخ صالح المنجد ایک سوال کے جواب میں کہتے ہیں: