الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
بسم الله الرحمن الرحیم
دار سے کیا مراد ہے ؟
عربی میں لفظ ’’دار ‘‘دو معنوں کے لئے مستعمل ہے ایک معنی خاص ہے دوسرا عام خاص معنی فقہاء نے یہ بیان کیا ہے کہ ’’دار‘‘ ایک ایسے حصہ زمین کو کہتے ہیں جس کی حدود متعین ہوں اس میں گھر ہوں۔ اصطبل ہو صحن ہو بغیر چھت کے صحن ہو ہوا میں ٹھنڈک اور سکون کے لیے...
ایمان باللہ توحید کا ناقض
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جس طرح ائمہ فقہاء نے نماز، روزہ اور اسلام کے دیگر ارکان کے نواقض بیان کیے ہیں۔ جن سے آدمی ان اعمال سے خارج ہوجاتا ہے۔ اس طرح ائمہ کرام نے ایمان باللہ توحید کے نواقض بھی بیان کیے ہیں۔ جس طرح نماز کے نواقض بدن سے ہوا کے اخراج اور دوران نماز کھانا...
کافر سے دشمنی کے متعلق صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا موقف
بسم الله الرحمن الرحیم
شیخ عبدالرحمن بن حسن رحمہ اﷲ نواقض توحید سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
توحید کے نواقض میں سے دوسرا امر ہے اہل شرک کے لیے اپنے دل میں نفرت نہ رکھنا اور اﷲ کے دشمنوں سے دوستی کرنا جیسا کہ اﷲ تعالیٰ کا فرمان ہے...
اہل شِرک سے برتاؤ
بسم الله الرحمن الرحیم
امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ اغاثۃ اللھفان میں لکھتے ہیں:
شرکِ اکبر سے صرف وہی شخص بچ سکتا ہے جو اپنی تمام عبادات کو اللہ کے لیے خالص کرے، اور اہل شرک سے اللہ ہی کے لئے عداوت رکھے۔
ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ اپنے استاد شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ...
طواغیت کا انکار
بسم الله الرحمن الرحیم
اللہ کے علاوہ عبادت کی اقسام میں سے کوئی عبادت جن جن ہستیوں کی جناب کی جاتی ہو، اُس کا دو ٹوک اور واضح انکار کرنا۔ طواغیت چاہے پتھر سے تراشے ہوئے صنم ہوں یا خدا کی مخلوقات میں سے کوئی بڑی، چھوٹی مخلوق، خورشید سحر، درگاہ اعلی حضرت، متبرک درخت یا گھاٹ . ...
منکرات پر خاموشی اس پر رضامندی کی دلیل ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شیخ عبدالرحمن بن حسن رحمہ اﷲ نے کہا ہے کہ ہمارے شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اﷲ فرماتے ہیں:
واقدی نے لکھا ہے کہ خالد بن ولید رضی اﷲ عنہ جب العارض گئے تو دو سو فارس ان کے سامنے لائے گئے انہوں نے مجاعہ بن مرارہ کو تیرہ افراد سمیت...
طاغوت کے انکار سے کیا مراد ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اﷲ فرماتے ہیں :
کفر بالطاغوت کا مطلب ہے کہ ہر اس چیز سے برأت کا اعلان کرنا جس کے بارے میں اﷲ کے علاوہ کسی قسم کا عقیدہ رکھا جاتا ہو، چاہے وہ جن ہو، انسان ہو، درخت پتھر یا اور کوئی چیز ہو اور اس چیز کے کفر اور...
طاغوت کا معنی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شیخ عبداﷲ بن عبدالرحمن ابو بطین رحمہ اﷲ کہتے ہیں:
لفظ طاغوت ہر اس چیز پر بولا جاتا ہے۔ جس کی اﷲ کے علاوہ عبادت کی جاتی ہے اور ہر گمراہ کرنے والا جو باطل کی طرف دعوت دیتا ہو یا گمراہی اور باطل کی تعریف کرتا ہو اسی طرح طاغوت اسے بھی کہا جائے گا جسے لوگ اپنے...
ایمان باللہ توحید کے ارکان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جس طرح ائمہ فقہاء نے نماز، روزہ اور اسلام کے دیگر ارکان بیان کیے ہیں۔ اس طرح ائمہ کرام نے ایمان باللہ' توحید کے ارکان بھی بیان کیے ہیں۔ جس طرح نماز کے ارکان ہیں جن کے بغیر نماز نہیں ہوتی مثلاً تکبیر تحریمہ، رکوع، سجود اور تشھد وغیرہ ان ارکان...
کفر بالطاغوت کی اہمیت
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شیخ سلیمان بن سمحان رحمہ اﷲ کہتے ہیں :
اﷲ نے واضح کر دیا ہے کہ عروۃ الوثقیٰ کو مضبوطی سے تھامنے کا مطلب ہے۔ کفر بالطاغوت آیت میں طاغوت کے انکار کو ایمان باﷲ سے مقدم رکھا گیا ہے اس لیے بعض مرتبہ ایک شخص ایمان باﷲ کا دعویٰٰ کرتا ہے مگر طاغوت کا انکار...
توحید اور شرک سے واقفیت ضروری ہے لاعلمی کوئی عذر نہیں
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شیخ عبدالرحمن ابو بطین رحمہ اﷲ کہتے ہیں:
تعجب ہے کہ بعض لوگ ایسے بھی ہیں کہ جب ان کے سامنے کوئی شخص کلمہ کا معنی بیان کرتا ہے کہ اس کے معنی میں اگر اﷲ کی وحدانیت کا اثبات ہے تو شرک کی نفی بھی ہے تو لوگ اس شخص کی...
شرک کا ارادہ نہ بھی ہو پھر بھی شرک شرک ہی ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
محمد بن عبداللطیف بن عبدالرحمن رحمہ اﷲ کہتے ہیں:
جس نے غیر اﷲ کو پکارا، مردہ، زندہ، غائب کو یا اس سے مصیبت میں فریاد کی تو وہ مشرک کافر ہے اگرچہ اس نے اپنے اس عمل سے اﷲ کا قرب حاصل کرنے کا ارادہ کیا تھا ۔یا اﷲ کے ہاں سفارش...
معبود کس کو کہتے ہیں؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اﷲ فرماتے ہیں:
الٰہ ہمارے زمانے میں اب سید، شیخ وغیرہ کو کہا جاتا ہے جنہیں لوگ پُر اسرار بندے کہتے ہیں اور ان کے بارے میں یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ یہ نفع و نقصان کے اختیارات کے مالک ہیں جس نے بھی اس طرح کا عقیدہ کسی نبی یا...
ایمان باللہ توحید کی شروط
بسم اللہ الرحمن الرحیم
توحید سے مراد یہ ہے کہ اللہ اپنی ربوبیت، الوہیت اور اسماء وصفات اور افعال میں اکیلا اور خاص ہے۔ توحید کی سب اقسام کلمہ لا اله الا اللہ میں موجود ہیں۔ توحید کو ماننے اور کلمہ لا اله الا اللہ کے اقرار سے پہلے اس کی کچھ شروط کا جاننا اور عمل کرنا...
کلمۂ توحید کا معنی سمجھے بغیر اقرار بے فائدہ ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شیخ سلیمان بن عبداﷲ رحمہ اﷲ فرماتے ہیں :
لا الٰہ الا اﷲ کا اقرار اس طرح کرنا چاہیے کہ اس کے معنی کو سمجھتا ہو اس کے ظاہری و باطنی تقاضوں کو پورا کرتا ہو اس لیے کہ اﷲ تعالیٰ کا فرمان ہے :
فَاعْلَمْ اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ...
اسلام کی حقیقت (توحید کی حقیقت)
بسم اللہ الرحمن الرحیم
دین اسلام کی بنیاد کیا ہے ؟
امام محمد بن عبدالوہاب رحمہ اﷲ اسلام کی تعریف ان الفاظ میں کرتے ہیں:
دین کی بنیاد دو چیزیں ہے :
۱۔عبادت: اس پر دوسروں کو بھی راغب کرنا اسی کی بنا پر تعلقات رکھنا اور اس کو ترک کرنے والے کو کافر سمجھنا۔
۲۔اﷲ...
شرک فی الطاعۃ سے اجتناب کرو
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شیخ عبدالرحمن بن حسن رحمہ اﷲ کتاب التوحید کی شرح میں فرماتے ہیں کہ عدی بن حاتم رضی اﷲ عنہ سے مروی حدیث میں اس بات کی دلیل موجود ہے درویشوں اور راہبوں کی ایسی اطاعت جو اﷲ کی نافرمانی کا سبب ہو یہ ان راہبوں اور درویشوں کی عبادت ہے یہ شرک اکبر ہے...
نبوت کی گواہی کے تقاضے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شیخ عبدالرحمن بن حسن رحمہ اﷲ کتاب التوحید کی شرح میں فرماتے ہیں :
جس نے اشھدان محمدًا عبدہ ورسولہ کا اقرار کرلیا یعنی یقین اور دل کی سچائی کے ساتھ یہ گواہی دے دی کہ محمد صلی اﷲ علیہ وسلم اﷲ کے بندے اور رسول ہیں تو پھر اس اقرار اور گواہی کا تقاضا...