تقلید:
تعریف: لغت میں تقلید کسی چیز کو گردن میں اس طرح پہننےکو کہتے ہیں کہ وہ پوری گردن کا احاطہ کرلے ۔ اس احاطہ کرنے والی چیز کا نام قلادہ ہے اور اس کی جمع قلائد ہے۔کبھی یہ لفظ کوئی معاملہ کسی شخص کے سپرد کرنے پر بھی بولا جاتا ہے گویا کہ وہ معاملہ اس کی گردن میں قلادہ کی طرح پہنا دیا جاتا...