• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان- امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عرض ناشر

الحمد للہ حمدا لشاکرین والصلوة والسلام علی نبی الاولین والآخرین و علی آلہ الطاہرین و اصحابہ الذاکرین
اما بعد! برصغیر میں امام ابن تیمیہ و امام ابن قیم رحمہما اللہ کی تصانیف کا تعارف علمائے غزنویہ رحمہم اللہ کا مرہون منت ہے۔ ان کے اردو تراجم مولانا عبدالرزاق ملیح آبادی رحمہ اللہ نے فرمائے اور ان کی اشاعت کا اعزاز الہلال بک ایجنسی کے بانی مرحوم مولوی عبدالعزیز آفندی کو حاصل ہوا۔ صائب الرائے علماء کے خیال کے مطابق شیخین رحمہما اللہ کی متوازن، مؤثر اور مدلل تألیفات کے مطالعہ سے عقائد مضبوط، فکر معتدل، ائمہ متقدمین سے عقیدت اور شوق عمل فروغ پاتا ہے۔
مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ نے ’’المکتبة السلفیہ‘‘ کی بنیاد اس جذبہ سے رکھی تھی کہ اُمت میں کم علمی، معاشرتی اثرات اور گروہ بندی کے جذبات سے خیالات میں جو افراط وتفریط ہوجاتی ہے ان کو راہِ اعتدال پر لانے کے لئے مدلل، مؤثر اور مثبت لٹریچر عامة المسلمین کو مہیا کیا جائے۔ المکتبة السلفیة اپنے اس ہدف میں اب تک کتنا کامیاب یا ناکام ہے اس کی مطبوعات اس پر شاہد ہیں۔
برصغیر میں ہندوانہ معاشرت سے مسلمان چونکہ غیر شعوری طور پر ہندو جوگیوں کی کرشماتی کارکردگیوں سے اس حد تک متاثر ہونے لگے کہ وہ ان خرق عادات … معمول سے ہٹ کر حرکات … کو معاذ اللہ ولایت و کرامت جاننے لگ گئے اور درہم و دینار کے بندوں، عمل گریز ملنگوں اور جاہل پیروں نے ہندو شعبدہ بازیوں سے متاثر ہونے والے اَن پڑھ مسلمانوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے خود بھی اس طرح کے دھندے شروع کر دیئے جو کہ قرآن مجید کے ارشاد کے مطابق … بےشک شیاطین اپنے دوستوں کو القاء کرتے ہیں… سراسر شیطانی اعمال ہوتے ہیں۔
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اس مختصر رسالے ’’الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان‘‘ میں ان شعبدہ بازوں کی کرشمہ سازیوں کا تارپور بکھیر دیا تھا، جس کا پہلا ترجمہ مولانا عبدالرحیم پشاوری رحمہ اللہ نے کیا تھا۔ اردو خواں طبقہ کے لئے ’’المکتبة السلفیہ‘‘ نے کم و بیش چالیس سال قبل شائع کیا تھا جس کے بعد وہی اشاعت دوبارہ بھی طبع ہوئی۔ ہم نے اپنے فاضل اور محترم دوست مولانا حافظ عبدالحمید ازہر حفظہ اللہ کی خدمت میں اس اشاعت پر نظرثانی کی درخواست کی تو انہوں نے ازراہِ محبت و اِخلاص اس ترجمہ کا مقابلہ کر کے اس کو مکمل فرما دیا۔ کتاب میں:
کتاب میں آمدہ آیاتِ قرآنی و احادیث مبارکہ کا ترجمہ مکمل کر دیا۔
احادیث کی اصل کتب سے مراجعت کر کے تصحیح کر دی گئی۔ اور
بعض مقامات پر تحقیقی و توضیحی حواشی بھی تحریر فرما دئیے۔
جزاہ اللہ عنا و عن جمیع المسلمین خیرا الجزاء۔
برخوردار حافظ حماد شاکر و حافظ خلاد شاکر سلمہما اللہ نے اس کی کمپوزنگ، تصحیح اور امکانی حد تک حسن طباعت کی جو کوشش کی اللہ تعالیٰ قبول فرما کر ان کے لئے اور ان کے آباء و اجداد کے لئے توشہ آخرت بنائے۔ آمین
کتاب کے قارئین سے گذارش ہے کہ وہ ’’المکتبة السلفیہ‘‘ کے مؤسس و بانی مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ اور ان کے تلمیذ ِ رشید حافظ عبدالرحمان گوہڑوی رحمہ اللہ کو دُعاؤں میں ضرور یاد رکھیں کہ یہ ثمر آور پودا انہیں کا لگایا ہوا ہے۔ رحمہما اللہ رحمة واسعہ۔
کتاب کی تصحیح و افادیت کے لئے قارئین کرام کے مشوروں پر شکر گذار ہوں گے۔
دُعا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اس کتاب کو مسلمانوں کے عقائد و اعمال کی درستگی کا سبب بنائے اور مصنف، مترجم، محقق اور ناشران سب کے لئے ذریعہ نجات بنائے۔
الراجی الی رحمة ربہ الغافر
احمد شاکر غفرلہ ولوالدیہ
ذیقعدہ 1433ہجری
اکتوبر 2012عیسوی
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


ترجمہ مقدمة الکتاب

سب تعریف اللہ تعالیٰ ہی کو سزاوار ہے، ہم اسی سے مدد مانگتے ہیں اور اسی سے ہدایت اور مغفرت کے طالب ہیں اور ہم اپنے نفس کے شر اور اپنے اعمال کی برائیوں سے اللہ تعالیٰ کے پاس پناہ لیتے ہیں۔ جسے اللہ تعالیٰ ہدایت فرما دے اسے گمراہ کرنے والا کوئی نہیں اور جسے وہ گمراہ کر دے اس کو کوئی راستے پر لگانے والا نہیں۔ ہم گواہی دیتے ہیں کہ بجز اللہ تعالیٰ کے کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ وہ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں۔ ہم گواہی دیتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ جنہیں اس نے ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا تاکہ اس دین کو تمام دینوں پر غالب رکھے اور اس دین کی سچائی کے لئے اللہ کافی گواہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو قربِ قیامت میں انعاماتِ الٰہی کی بشارت دینے اور عذاب قہاری سے ڈرانے کے لئے بھیجا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے حکم سے مخلوقات کو اللہ تعالیٰ کی طرف بلائیں۔ الغرض آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہ چراغِ عالم افروز ہیں جن کے وجودِ مسعود کی بدولت کائنات کا گوشہ گوشہ روشن ہو گیا۔ سو اس کے ذریعے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو غلط راستے سے بچا کر صحیح راستے پر چلایا۔ اندھے پن سے نجات دلا کر بینا کر دیا اور برائی کے گڑھوں سے نکال کر بھلائی کی مبارک بلندیوں پر پہنچایا۔ اندھی آنکھیں کھلنے لگیں۔ بہرے کان سننے لگے، جن دلوں پر پردے پڑے ہوئے تھے وہ حقائق کی بصیرت افروز اور نورانی فضا میں جلوہ افروز ہو گئے۔ اسی دین کے ذریعے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حق اور باطل کو جدا کر کے دکھا دیا، ہدایت اور گمراہی، نیکی اور برائی، مومنین اور کفار نیک بخت اہل جنت اور بدبخت اہل دوزخ میں امتیاز پیدا کر دیا۔ اللہ تعالیٰ کے دوستوں اور اس کے دشمنوں میں فرق بتا دیا چنانچہ جس کے لئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم یہ گواہی دے دیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے دوستوں میں سے ہے تو وہ بے شک رحمٰن کے دوستوں میں سے ہے اور جس کے لئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم گواہی دے دیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے دشمنوں میں سے ہے تو وہ شیطان کا دوست ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
فہرست


سچے اور جھوٹے اولیاء میں تمیز آیات شریفہ سے
اولیاء اللہ کے اوصاف احادیث سے
ولی کے لغوی اور اصطلاحی معنی
اولیاء اللہ میں سے افضل کون؟
ولایت کے لیے اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم ضروری ہے
ولی کی تعریف حسن بصری رحمہ اللہ کی زبان سے
اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی شخص مستثنیٰ نہیں
اصحاب ِ صُفّہ کے متعلق غلط فہمیاں
انصار اہل صفہ میں سے نہیں تھے
خاتم النیین صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر یہود ونصاریٰ کا جزوی ایمان
ایمان کی شرطیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احکام الٰہی کی تبلیغ کے لئے اللہ تعالیٰ اور تمام مخلوق کے درمیان واسطہ ہیں
سکندر بن فیلپس اور ذوالقرنین رحمہ اللہ
ایمان کے بغیر اجتہاد موجب فلاح نہیں
شیطانی شعبدے
ذکرالرحمن سے مراد
مومن کے جسم میں نفاق کے جراثیم
اولیاء اللہ کے طبقات
مقربین
مقتصدین
انبیا کی دو قسمیں۔ عبد و رسول اور بادشاہ و نبی
اولیاء اللہ کے درجے
حقیقت ِ ایمان و کفر
ایمان مفصل و مجمل کی تعریف
بعض اہل جنت کی بعض پر فضیلت
گمراہ اور مجنون شخص ولی نہیں ہوسکتا
اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی شخص مستثنیٰ نہیں
مجنون اور احکام شریعت
اولیاء اللہ کا کوئی مخصوص پہناوا نہیں ہوتا
صوفی کی وجہ تسمیہ
اولیاء میں سے افضل کون؟
فضیلت کا معیار تقویٰ ہے
لفظ ’’فقر‘‘ کی تحقیق
جہاد اصغر و جہادِ اکبر کی حقیقت
معاذ رضی اللہ عنہ پر انوار نبوی کی باران رحمت
ترک غذا، ترک ضروریات اور دائمی خاموشی ممنوع ہے
عصمت شرط ولایت نہیں
الہام کی صحت کا معیار
غلط اجتہاد یا غلط الہام ولایت کے منافی نہیں
فضیلت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
صدیق کو محدّث پر کیوں ترجیح حاصل ہے؟
انبیاء اور اولیاء میں فرق
مشائخ کے اقوال اور پابندی کتاب و سنت
درویشوں کی اندھی تقلید اور عذاب آخرت
خوارق عادت اور اولیاء
مجذوب نجاستوں اور کتوں کے ساتھی
اولیاء الشیطان کی علامات
اولیاء الرحمن کی علامات
تمام انبیاء علیہم السلام کا دین واحد ہے
شریعت اور منہاج کا فرق اور مراد
اسلام ہر زمانے کا دین ہے
انعام یافتہ لوگ
خاتم النیین اور خاتم الاولیاء
انبیاء، اولیاء سے افضل ہیں۔
خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اور عیسیٰ علیہ السلام کی نبوت کا تقابل
وہ مدّعیانِ اسلام یہود و نصاریٰ سے بدتر ہیں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولایت کی حیثیت
فلسفیانہ الحاد مکاشفہ کے رنگ میں
عقول عشرہ کی حقیقت
نبوت کی فلسفیانہ تشریح
اہل فلسفہ کیوں کر گمراہ ہوئے
فلسفی صوفی اور اسلامی صوفی
مسئلہ شفاعت
فرشتے! خیالی مخلوق یا حقیقی؟
شیطان دوستی اور وعدہ و عید
شیطانی وحی
ابن عربی اور حضرت جنید رحمہ اللہ
صوفیوں کی افسوسناک بے باکی
صدر قونوی کے قول کی حقیقت
حلول اور اتحاد
معصیت کی غلط تعریف
معصیت کی صحیح تعریف
لفظ مع کا منطوق
حقائق دینیہ و کونیہ
تقدیر سے گناہوں کے جواز پر استدلال
قاضیوں (ججوں) کی تین قسمیں
ائمہ کی تقلید نہ واجب ہے نہ حرام
تکوینی اور دینی اُمور میں فرق
امر کونی امردینی
اذن کونی و قدری و اذن دینی و شرعی
قضائے کونی و قضائے دینی
بعث کونی اور بعث دینی
ارسال کونی اور ارسال دینی
تحریم کونی اور تحریم دینی
کلمات کونیہ اور کلمات دینیہ
اولیائے اللہ کے اوصاف کا خلاصہ
شیطان کن لوگوں پر اترتاہے
معجزات النبی صلی اللہ علیہ وسلم
کرامات صحابہ و تابعین
ابو مسلم خولانی رحمہ اللہ کی کرامات
عامر رحمہ اللہ بن قیس کی کرامات
وصلہ رحمہ اللہ بن اشیم کی کرامات
انفرادی کرامات نقص ولایت کی علامت ہیں
چند جھوٹے نبیوں کی ’’کرامتیں‘‘
شیطان کو بھگانے والی آیت
شیطانی شعبدے
کرامات اولیاء اور احوال شیطانی میں فرق
قوالی
انس و جن سب پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت تسلیم کرنا فرض ہے
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
الحمد للہ، اللہ کے فضل و کرم سے کتاب ہذا مکمل ہوئی۔ دوست و احباب سے گذارش ہے کہ کوئی غلطی دیکھیں تو مطلع فرمائیں۔جزاکم اللہ خیرا۔
محمد آصف مغل بھائی کو اللہ تعالی جزائے خیر عطا کرے جن کی کاوشوں سےیہ کام ہوا۔ آمین۔
اور انتظامیہ و مالکان محدث فورم کو ، اللہ تعالی دین اسلام پر استقامت عطا کرے۔دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں ان کے لیے جمع کردے۔ آمین۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
الحمد للہ، اللہ کے فضل و کرم سے کتاب ہذا مکمل ہوئی۔ دوست و احباب سے گذارش ہے کہ کوئی غلطی دیکھیں تو مطلع فرمائیں۔جزاکم اللہ خیرا۔
محمد آصف مغل بھائی کو اللہ تعالی جزائے خیر عطا کرے جن کی کاوشوں سےیہ کام ہوا۔ آمین۔
اور انتظامیہ و مالکان محدث فورم کو ، اللہ تعالی دین اسلام پر استقامت عطا کرے۔دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں ان کے لیے جمع کردے۔ آمین۔
جزاکم اللہ خیرا۔
 
Top