- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
سنن ابن ماجه
مؤسسة دار الدعوة التعليمية الخيرية
(دار الدعوۃ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر فاؤنڈیشن)
حدیث انسائیکلو پیڈیا اردو (۲):
سنن ابن ماجه
للإمام أبي عبدالله محمد بن يزيد القزويني الشهير بابن ماجه ( 209- 273 هـ )
(عربی متن مع اردو ترجمہ، تخریج وتحشیہ)
تیار کردہ اشراف مراجعہ وتقدیم
مجلس علمی دار الدعوۃ
(نئی دہلی) ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی
استاذ حدیث امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی (ریاض)
دار الکتب السلفیۃ
مٹیا محل، جامع مسجد، دہلی (۱۱۰۰۰۶)
مقدمة
از/ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی
الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على رسوله الكريم، أما بعد:
اللہ رب العزت کا ہم جتنا شکر ادا کریں اور جتنی بھی اس کی حمد وثنا بیان کریں، وہ اس کے فضل و کرم اور احسان کے سامنے انتہائی حقیر چیز ہے، دارالدعوۃ نے چند سال پہلے تعارف اسلام کے عظیم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا جو کام شروع کیا تھا الحمد للہ اس کے مفیدنتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں ، چھوٹی بڑی کئی درجن کتابوں کی اشاعت کے ساتھ ساتھ حدیث انسائیکلو پیڈیا اردوکی پہلی کتاب ’’سنن ابی داود‘‘ قارئین کرام تک پہنچ چکی ہے اور اہل علم نے اس کوشش کو جتنا سراہا اس سے اس منصوبہ سے جڑے لوگوں کو مزید ہمت ملی ، اس وقت اس منصوبے کی دوسری کتاب ’’ سنن ابن ماجہ‘‘ آپ کے ہاتھوں میں ہے جس میں قارئین کرام اور اہل علم حضرات کے مشوروں سے بھی مدد لی گئی ہے ،اور مقدوربھراس کام کو مختلف انداز سے قابل اعتبار اور مفید بنانے کی کوشش کی گئی ہے، ’’سنن ابی داود‘‘ کے مقدمہ میں اس منصوبہ پر علمائے کرام کے تاثرات کو شائع کیا جاچکا ہے، اس کتاب یعنی سنن ابن ماجہ (عربی متن مع اردو ترجمہ تخرج و تحشیہ ) سے متعلق بھی بعض علماء کے تاثرات شامل کیے گئے ہیں، اس کے لئے خصوصی طور پر ہمارے قابل احترام اساتذہ میں سے ڈاکٹر مقتدی حسن ازہری وکیل الجامعہ السلفیہ اور مولانا محمد رئیس ندوی شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ بنارس نے مبسوط تقریظات تحریر فرمائی ہیں ،جن میں کتاب اور اس کے مؤلف سے متعلق کافی مواد آگیا ہے اور ساتھ ہی اس سلسلہ کی ہمہ گیر اور تاریخی افادیت و اہمیت پربھی اچھی خاصی روشنی پڑچکی ہے، جس کی وجہ سے ابن ماجہ اور ان کی کتاب السنن نیز ہمارے کام کے سلسلے میں مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں محسوس ہورہی ہے ،البتہ ’’سنن ابن ماجہ‘‘ اور ان کے مؤلف کا تعارف مستقل طور پر کیا گیا ہے تاکہ زیر مطالعہ کتاب سے متعلق قارئین کو معلومات فراہم کی جائیں اور ممکن حدتک کوئی گوشہ تشنہ نہ رہ جائے ۔
اس کتاب (سنن ابن ماجہ )میں ایک اہم قابل ذکر چیز یہ ہے کہ اس کے مقدمہ میں۲۴ ابواب ہیں جن میں ۲۶۶ احادیث کا ذکر ہے ، اس میں عقیدئہ توحید،عظمت حدیث ، اتباع سنت اور فضائل صحابہ جیسے اہم عنوانات پر بڑا مفید مواد آگیا ہے، اس لئے ہم نے قارئین کی خدمت میں عقائد کے موضوعات پر نسبتاً تفصیلی حواشی کا اضافہ کیا ہے تاکہ قارئین کی علمی تربیت کے لئے سامان فراہم ہو ۔
تخریج احادیث کے ساتھ احادیث کی صحت و ضعف کے سلسلے میں کافی باریک بینی سے کام لیا گیا ہے ، اس سلسلہ میں سنن ابن ماجہ کے مختلف ایڈیشن اور شیخ البانی کی صحیح سنن ابن ماجہ و ضعیف سنن ابن ماجہ نیز شیخ مشہور حسن سلمان کا سنن ابن ماجہ کا ایڈیشن جس میں شیخ البانی کے احکام کو بالاستیعاب جگہ دی گئی ہے نیز تراجعات الالبانی اور مصباح الزجاجہ کا محقق نسخہ جس کی تحقیق میرے فاضل دوست ڈاکٹر عوض سلطان الشہری استاذ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ نے اپنے ڈاکٹریٹ کے مقالہ میں کی ہے ، نیز مصباح الزجاجہ کا مکمل نسخہ اور اس سلسلہ کے دوسرے مراجع سب کو استعمال کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ حد تک اس نسخہ کو مفید بنایا جاسکے ۔
اسی طرح سے سند اور متن کی تحقیق و تدقیق پر بھی کافی زور دیا گیا ہے اور خاص بات یہ ہے کہ’’ سنن ابن ماجہ‘‘ کی ساری احادیث کی تخریج کے ساتھ ساتھ تحفۃ الأشراف للمزی کا حوالہ ہر حدیث میں دے دیا گیا ہے ، ساتھ ہی زوائد ابن ماجہ سے متعلق امام بوصیری کی اہم کتاب مصباح الزجاجہ کی مکمل مراجعت اور ان کے نمبرات کا اضافہ اور بوصیری کی آراء سے استفادہ کا اہتمام کیا گیا ہے ، اس طرح سے کتاب کو زیادہ سے زیادہ علمی بنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔
رہ گیا ترجمہ اور حواشی کا مسئلہ تو اس پرخاصی محنت صرف ہوئی ہے جس کے لئے دارالدعوۃ کے سارے کارکن بالخصوص مجلس علمی کے فاضل ارکان کے ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انتہائی نا مساعد حالات میں ان حضرات نے ادارہ کے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
علمی کاموں میں صبر و قناعت اور توکل علی اللہ کی بڑی اہمیت ہے ،تجربہ کار اہل علم سے مسلسل استفادہ بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن اللہ تعالی کا ہزار ہزار شکر ہے کہ اس نے دارالدعوۃ کے لئے یہ نعمت بھی عطا فرمائی اور تمام مراحل بخیر وخوبی طے پائے ۔
علمی بالخصوص بڑے منصوبوں کی تکمیل مختلف انداز کی ہمہ گیر جد و جہد کی مرہون منت ہوتی ہے ، اس سلسلے میں مالی وسائل، افرادی قوت اور انتظامی امور سب اپنی جگہ اہمیت رکھتے ہیں اور سارے اسباب کے ایک جگہ اکٹھے ہونے سے منصوبہ کی تکمیل کی توقع بڑھ جاتی ہے اور یہی وہ ظاہری اسباب ہوتے ہیں جن سے باذن اللہ اچھے نتائج پیدا ہوتے ہیں، اس ہماہمی والی زندگی اور مسائل سے پُر شب و روز میں کسی علمی اور دینی منصوبہ کے لئے افرادی قوت کے ساتھ وسائل کی فراہمی بڑا درد سری کا معاملہ ہے جو حضرات ان میدان سے منسلک ہیں ان پر یہ بات بخوبی واضح ہے ،پھر بھی اللہ تبارک و تعالی کا بڑا شکر و احسان ہے کہ اب تک یہ کام کسی نہ کسی طرح چل رہا ہے ، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس منصوبہ میں برکت عطا فرمائے اور ہم سب کو اپنی توفیق نصیب فرمائے ، اس سلسلے کی دوسری کتابیں اپنی تیاری کی آخری مرحلے میں ہیں ، لیکن سب سے بڑا مسئلہ ان ضخیم کتابوں کی اشاعت کا ہے، جس کے لئے فنڈ کی فراہمی ایک پیچیدہ مسئلہ ہے، اللہ تعالی اپنی رحمت و فضل سے اس کا بھی انتظام کردے تاکہ ہم اس سلسلے کو قارئین تک پہنچا سکیں ،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم تمام کارکنان کو اپنی حفاظت و عافیت میں رکھے
، اس موقع پر ہم اپنے سارے محسنین کے انتہائی شکرگزار ہیں کہ جن کی ہمت افزائی سے یہ سلسلہ چل رہاہے اور اپنے کارکنان بالخصوص اراکین مجلس علمی کے بھی ہم شکرگزار ہیں کہ ان کی مسلسل جد وجہد کے نتیجے میں ہم اللہ کے توفیق سے اس مرحلے پر کھڑے ہیں کہ اب قارئین کرام تک اس سلسلہ کو پہنچائیں ۔
احادیث یہاں سے ملاحظہ کریں
كِتَاْبُ السُّنَّةِ
۱-کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل
۲-کتاب: صلاۃ کے احکام و مسائل
۳- کتاب: اذان کے احکام و مسائل اور سنن
۴ -کتاب: مساجد اور جماعت کے احکام و مسائل
۵ -کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام ومسائل
۶-کتاب: صلاۃِ جنازہ کے احکام و مسائل
۷- کتاب: صیام کے احکام و مسائل
۸- کتاب: زکاۃ وصدقات کے احکام و مسائل
۹-کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
۱۰-کتاب: طلاق کے احکام و مسائل
۱۱-کتاب: قسم اور کفاروں کے احکام و مسائل
۱۲-کتاب: تجارت کے احکام و مسائل
۱۳-کتاب: قضا کے احکام و مسائل
۱۴-کتاب: ہبہ کے احکام و مسائل
۱۵-کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل
۱۶-کتاب: رہن کے احکام و مسائل
۱۷- کتاب: شفعہ کے احکام و مسائل
۱۸-کتاب: لقطہ کے احکام و مسائل
۱۹-کتاب: غلام کی آزادی کے احکام و مسائل
۲۰-کتاب: حدود کے احکام و مسائل
۲۱-کتاب: دیت (خون بہا) کے احکام و مسائل
۲۲ -کتاب: وصیت کے احکام و مسائل
۲۳ -کتاب: وراثت کے احکام و مسائل
۲۴-کتاب: جہاد کے فضائل و احکام
۲۵-کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
۲۶ -کتاب: قربانی کے احکام و مسائل
۲۷-کتاب: ذبیحہ کے احکام و مسائل
۲۸-کتاب: شکار کے احکام و مسائل
۲۹-کتاب: کھانے کے آداب و احکام
۳۰-کتاب: مشروبات کے احکام و مسائل
۳۱ - کتاب: طب کے احکام و مسائل
۳۲ -کتاب: لباس کے احکام و مسائل
۳۳-کتاب: اسلامی آداب و اخلاق
۳۴-کتاب: دعا کے فضائل و آداب اور احکام ومسائل
۳۵-کتاب: خواب کی تعبیر سے متعلق احکام و مسائل
۳۶-کتاب: فتنوں سے متعلق احکام و مسائل
۳۷-کتاب: زہد و ور ع اور تقوی کے فضائل و مسائل