محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,006
- پوائنٹ
- 436
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد للہ رب العالمین۔ الرحمن الرحیم مالک یوم الدین ایاک نعبد و ایا نستعین اھدنا الصراط المستقیم صراط الذین انعمت علیھم غیر المغضوب علیھم ولا الضآلین۔ آمینمجھ سمیت کوئی بھی انسان کامل نہیں۔ ہر انسان سے خطا ممکن ہے ۔ الا من رحم ربی۔ اور اللہ رب العزت نے انبیاء علیہم السلام پر رحمت فرمائی، فضل و احسان سے نوازا اور خطا کے شائبے کو وحی کے ذریعے سے دور فرما دیا۔
اس فورم پر میں نے جتنا کچھ لکھا، اور لکھ رہا ہوں، آپ اس سے کلی طور پر متفق ہوں، یہ ضروری نہیں۔ اور نہ ہی اس چیز کی طلب ہے۔ ہاں طلب صرف اور صرف اس چیز ہے ایاک نعبد و ایا نستعین اھدنا الصراط المستقیم صراط الذین انعمت علیھم غیر المغضوب علیھم ولا الضآلین۔ آمین
اگر میری کسی پوسٹ سے کسی ممبر کی دلآزاری ہو تو وہ مجھے معاف فرما دے اور عنداللہ مواخذہ نہ فرمائے۔ اور میرے حق میں دعا فرما دے کہ مرنے سے پہلے پہلے اللہ تعالی مجھ جیسے عاصی کے تمام گناہ معاف فرما دے۔ آمین
موضوع ‘‘اہل سنت کا منہج تعامل’’۔ میں نے صرف اور صرف اس لئےاختیار کیا ہے کہ اس میں جو بات قرآن و سنت کے مطابق ہے اسے اس لئے رَد نہ کیا جائے کہ یہ تو فلاں صاحب کی تحریر ہے۔ اور نہ ہی اس لئے قبول کیا جائے کہ یہ فلاں صاحب کی تحریر ہے۔ بلکہ موضوع سے مستفید ہونے کی دعا اللہ تعالی سے کریں کہ حق بات جہاں سے بھی میسر آجائے اللہ تعالی ہم سب کو اس کا فہم عطا فرمائے اس پر عمل اور استقامت عطا فرمائے آمین۔ یارب العالمین۔