- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
قرآن کریم
اور
اس کے چند مباحث
مرتب
ڈاکٹر محمد ادریس زبیر
مقدمہ
اس کے چند مباحث
مرتب
ڈاکٹر محمد ادریس زبیر
مقدمہ
دین اسلام ایسے ضابطہ حیات کا نام ہے جس کے عدل وانصاف پر مبنی ضابطوں کی گواہی اللہ تعالی نے دی اور فرشتوں نے بھی دی۔ نیز اہل علم ونظرنے بھی شہادت دی ہے کہ کائنات کا خالق اللہ واحد ہے جس کے پاس مکمل اختیارات ہیں ۔ وہی ذات واحد ہے جسے اپنے امور چلانے کے لئے کسی مدد کی ضرورت نہیں۔نہ کسی کی مجال کہ اس کے حکم سے سرتابی کرے اور یہ عین انصاف ہے جو اللہ رب ذو الجلال نے اپنی مخلوق کے ساتھ کیا ہے۔اس لئے دین اسلام تمام عبادات اور معاملات میں خدائے واحد کی پرستش اور اطاعت کا داعی ہے۔
اسلام کے مقدس دین ہونے کادرست تعارف قرآن کریم کراتا ہے اور اس کی عملی ووضاحتی صورت کی عکاسی جناب رسالت مآب ﷺ کے ذریعے ہوتی ہے۔یہ کتاب پندرہ سو سال سے ایک زندہ کتاب ہے جس کی ضرورت کل بھی تھی، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گی۔ دنیا میں بلین سے زائد مسلمان اس کتاب کے پیغام کو (timeless)سمجھتے ہیں۔اس لئے اس پر ایمان لانے کا پیغام دنیا کے ہر خطے میں تسلسل سے جاری ہے۔ انسانیت کے آغاز سے ہی پیغام الٰہی وکتب مقدسہ کے نزول کا سلسلہ شروع ہوگیا تھاچنانچہ ترقی کی انتہاء پر ایک نئے عروج کی طرف راہنمائی کرنے والی کتاب کا نزول ضروری تھا ۔ جس میں خلائی سٹیشن کے قیام کا ذکر ہو اور فضائی حملوں کا بھی۔اس لئے یہ ساتویں صدی ہجری کے اوائل کی باتیں نہیں کرتی اور نہ ہی عام کتب کی طرح اپناتعارف کراتی ہے کہ یہ کتاب کیوں لکھی گئی اور کتنی محنت اس پر کرنا پڑی ۔
قرآن کریم جدید سائنس کی کنجی ہے۔اس کے الفاظ میں ایسے حقائق پوشیدہ ہیں جن پر مزید تحقیق اور تشنگی کا احساس باقی رہتا ہے۔اخلاق و شائستگی سے مرصع اس کی عبارت وواقعات نے اہل ایمان کو بطور خاص اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ جدید تہذیب نے اپنی ترقی کے باوجود جاہلیت ، وحشت ناکی، تعصب، نفرت اور عداوت کے جو ڈیرے ڈالے ہیں قرآن انہیں ظلمات سے تعبیر کرتا ہے ۔آخر اسلامی سپین کے ساتھ تعلق وقربت نے اہل مغرب کو کچھ تو فائدہ دیا مگر کیا آج مغرب مسلمانوں سے بیزاری کا اظہار کرکے اپنی شناخت باقی رکھ سکا ہے؟ انسانی حقوق وفرائض، خواتین کے حقوق وفرائض، فرد کی آزادی، ماڈرن ازم، پروگریسو اسلام اورمختلف نظام ہائے زندگی وغیرہ پر انسانی تجربات نے ثابت کردیا ہے کہ سب ہوا وہوس کی تکمیل کے پر کشش نام ہیں جن میں اخلاق وتہذیب کا کوئی عنصر یااصول نہیں پایا جاتا۔
پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ لنک