- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
اردو ترجمہ سنن ابو داود
مقدمه
از: ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی
الحمدلله رب العالمين، والصلاة والسلام على رسوله الكريم، أما بعد:از: ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی
فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم، بسم الله الرحمن الرحيم: {اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ، {خَلَقَ الإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ، اقْرَأْ وَرَبُّكَ الأَكْرَمُ، الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ، عَلَّمَ الإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ} [سورة العلق: 1-5]، وقال تعالى: {قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لايَعْلَمُونَ} [سورة الزمر: 9]۔
اللہ رب العزت کی بے پایاں حمد و ثنا ہے کہ اس نے ہمیں دینی اور دنیوی نعمتوں کے ساتھ ایک عظیم نعمت عطا فرمائی جو آپ کے سامنے ہے، یہ ہمارے ’’تعارفِ اسلام‘‘ کے عظیم منصوبے کی پہلی کتاب ہے، جو ہم اُردو داں طبقے کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں، اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ اس کتاب اور اس سلسلے کی دوسری کتابوں کو قبول عام بخشے، اس کا فیض عام ہو اور اسلام کا صحیح تعارف ہم سب کے لئے آخرت میں کامیابی و کامرانی کی دلیل بن جائے، آمین۔
اسلام کے فہم و تعارف کے بنیادی مراجع و مآخذ مندرجہ ذیل ہیں:
۱- کتاب اللہ العزیز اور اس کی وہ تفاسیر جو قرآن و احادیثِ صحیحہ و آثار سلف کو سامنے رکھ کر مرتب کی گئی ہیں
۲- احادیثِ صحیحہ و آثارِ صحابہ و تابعین و سلف صالحین
۳- سیرتِ نبویہ شریفہ
۴- ائمۂ دین و فقہاء اسلام کی مؤلفات
برصغیر میں اردو زبان میں (۲۰۰) سال سے اسلام کے تعارف کا کام ہو رہا ہے، دعوت و تبلیغ اور اسلامی تعلیمات کے فروغ سے متعلق مساعی کا ایک طویل سلسلہ ہے، ادارے اور افراد اپنی بساط، اپنے منہج و مطمحِ نظر اوراہداف و مقاصد کے مطابق حسب توفیق اس خدمت کو انجام دے رہے ہیں (شکر اللہ سعیہم وأجزل لہم المثوبۃ)، لیکن برصغیر میں ہونے والی اِن مساعی کا اگر تجزیہ کیا جائے تو یہ بات بلا خوفِ تردید کہی جا سکتی ہے کہ اسلام کے صحیح تعارف کے سلسلے میں ہمیں بڑی مشکلات کا سامنا ہے، ہماری مساجد، ہمارے مدارس و جامعات، ہمارے دعوتی و تبلیغی مراکز، ہماری صحافت گروہ بندی، تحزب، تقلید، اور تصوف کے اثراتِ بد سے اسلام کے تعارف کی ذمہ داری سے حقیقی معنوں میں عہدہ برآ ہونے سے قاصر نظر آتے ہیں۔
ملک کا حکمراں اور اکثریتی طبقہ اور اس کے رجحانات، خیالات، منصوبوں اور ان سے پیدا ہونے والے خطرات سے ملتِ اسلامیہ اس وقت تک نبرد آزما نہیں ہو سکتی جب تک وہ اپنی صحیح صف بندی اور صحیح بنیاد پر اصلاح و تربیت کے عمل سے نہ گزرے۔
احادیث ملاحظہ کریں
طہارت کے احکام و مسائل
صلاۃ کے احکام و مسائل
صف کے احکام و مسائل
سترہ کے احکام و مسائل
صلاۃ شروع کرنے کے احکام و مسائل
رکوع اور سجود کے احکام و مسائل
جمعہ کے احکام و مسائل
صلاۃِ استسقا اور اس کے احکام و مسائل
صلاۃ کسوف کا بیان
سفر میں صلاۃ کے احکام و مسائل
تہجد (قیام اللیل) کے احکام و مسائل
ماہ رمضان کے احکام مسائل
قرآن کی تلاوت و ترتیل اور اسکے حزب (حصے) مقرر کرنے کے احکام و مسائل
وتر کے احکام و مسائل
قرآن پڑھنے کے ثواب کا بیان
زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل
لقطہ کے احکام و مسائل
حج اور عمرہ کے مناسک (احکام و مسائل)
نکاح کے احکام ومسائل
طلاق کے احکام و مسائل
صیام کے احکام و مسائل
جہاد کے احکام و مسائل
قربانی کے احکام و مسائل
شکار کے احکام و مسائل
وصیت کے احکام و مسائل
میراث کے احکام و مسائل
خراج، فیٔ اور سلطنت کے احکام و مسائل
جنازہ کے احکام و مسائل
قسم اور نذر کے احکام و مسائل
خرید و فروخت کے احکام و مسائل
مزدوری اور کرایہ سے متعلق احکام و مسائل
قضا کے احکام و مسائل
علم کے آداب و مسائل
پینے کے احکام و مسائل
کھانے کے احکام و مسائل
طب کے احکام و مسائل
غلام آزاد کرنے کے احکام و مسائل
قرآن کے حروف اور قرأتوں کا بیان
غسل خانے اور نہانے کے احکام و مسائل
کنگھی کرنے کے احکام و مسائل
انگوٹھی کے احکام و مسائل
فتنوں اور لڑائیوں کا بیان
خروج مہدی کا بیان
لڑائیوں کا بیان
حدود کے احکام و مسائل
دیت کے احکام و مسائل
سنت وعقائد کے احکام و مسائل
آداب و اخلاق کا بیان
نیند سے متعلق احکام و مسائل